زندگی میں ہر عمل اور ہر کام کی تکمیل کا سب سے اہم عنصر کامل یقین ہے. کوئی بھی امر اس وقت تک پایا تکمیل کو پہنچ نہیں سکتا جب تک کہ آپ خود اس کی تکمیل پر یقین نہ رکھتے ہوں. اگر آپکا یقین نہیں کہ آپ کا کام ہوسکتا ہے تو پھر وہ کام کبھی بھی نہیں ہوسکتا. وہ کامل یقین ہی تھا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اللہ پاک کے حکم کے مطابق سمندر میں عصا مارنے پر راستہ بن گیا تھا. وہ یقین ہی تھا کہ ہمارے پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے انگلی کے اشارے سے چاند کے دو ٹکڑے کر دیے اگر تو آپ چاہتے تو آپ کفار کو اپنے حسنِ گفتار میں الجھا سکتے تھے مگر آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم جانتے تھے کہ اس وقت زمانہ ایک معجزے کا متقاضی ہے اور آپ نے اللہ پاک کی قدرت پر کامل یقین رکھتے ہوئے وہ کر دکھایا جو ازل تک کوئی نہ کر پاۓ.
اب دو طرح کا یقین ہے جو کہ اہمیت کا حامل ہے.
1:خدا پر یقین
2:خود پر یقین
سب سے اول تو خدا پر یقین لازم ہے کیونکہ وہی ہے جو ہر کام کو کرنے کی قدرت رکھتا ہے اور اسکی طاقت اس بات کی متقضی ہے کہ ہر چیز سے برتر یقین اس ذات اس ذات الٰہی پر کیا جاۓ اس کے بعد خود پر یقین کی اہمیت کو جھٹلانا بھی ممکن نہیں جب تک آپ خود اعتمادی اور خود یقینی کے مراحل طے نہیں کر لیتے آپ کامیاب نہیں ہوسکتے آپ کا خدا اور خود پر کامل یقین ہی زندگی کے ہر مرحلے میں کامیابی کا ذریعہ ہے.
پھر یقین کی ایک خطرناک قسم بھی ہے جسکا شکار ہم ہو جاتے ہیں اور اکثر و بیشتر نقصان اٹھاتے ہیں وہ ہے دوسروں پر یقین. کسی بھی دوسرے شخص پر اعتماد اور یقین صرف آپکے نقصان کا باعث بنتا ہے اور اکثر و بیشتر غلط فہمیوں کا آشکار کرواتا ہے اور غلط فہمی دنیا کی وہ خطرناک ترین دیمک ہے جو ہر رشتے کو لمحوں میں چاٹ ڈالتی ہے. لوگ عام طور پر آپکے اعتماد اور یقین کا فائدہ غلط ہی اٹھاتے ہیں بہت ہی کم لوگ ہیں جو مخلص ہوں اور سچ میں آپکے اُن پر یقین کے حقدار ہوں مگر میرا کہنا یہی ہے کہ کامل یقین صرف خدا پر اور خود پر ہی کریں اور اگر آپ بہترین پہچان رکھتے ہیں تو مخلص لوگوں کو بھی اسکا حق دیں.
Views:1,544
Reviews
There are no reviews yet.
Be the first to review “Yaqeen e Kamil” Cancel reply
ایک ڈاکٹر اٹھائے گی پردہ ایک طوائف کی زندگی سے ، بنے گی کسی کی فلاح کا ذریعہ ،لائے گی کسی کی زندگی کو راہ راست پر،، ہر موڑ پر احساس ہو گا حقیقت کا ،کہانی مکمل ہو گی شناسائی پر
Reviews
There are no reviews yet.