Kaya Hum Insaan Hain

Ask for More Information

Meet The Author

Kaya Hum Insaan Hain

ہمارے معاشرے کا سب سے انوکھا اور عجیب المیہ یہ ہے کہ خواہ ہم کسی بھی جنس سے تعلق رکھتے ہوں،ہمیں یہی محسوس ہوتا ہے کہ ہم سے زیادہ مشکل زندگی کوئی گزار ہی نہیں سکتا۔کبھی سوچا ہے کہ زندگی اتنی مشکل کیوں ہے … آپ اس دنیا کے کسی بھی جنس سے تعلق رکھنے والے انسان کا انتخاب کریں خواہ وہ کسی بھی مذہب،نسل اورعلاقے سے تعلق رکھتا ہوں،اس کی عمر کسی مرحلے میں ہوں وہ یہی کہے گا”میری زندگی بہت مشکل ہے”اور وہ صرف یہی نہیں کہتا وہ اس جملے میں تھوڑی سی ردّوبدل کرنے کے بعد یہ بات بھی کہہ سکتا ہے کہ “زندگی آسان ہے ہی نہیں،جینا آسان نہیں ہے” ۔ یہ کون کہتا ہے کہ زندگی آسان نہیں ہے، بہت آسان ہے مگر ایک انسان کے لئے حیوان کے لیے نہیں۔ اشرف المخلوقات انسان کو بنایا گیا ہے حیوان کو نہیں۔اور تمام مخلوقات پر حکمرانی آسان نہیں ہے،اگر انسان رعایا کے کسی بھی ذی روح کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں تو انھیں بھی پوچھنے والی ایک ذات ہے،  خالق کائنات

آج کل کے والدین بچوں کو بس یہی سکھاتے ہیں کہ تمہاری ذات ہے جو کچھ بھی ہے، ایسا کیوں کیا اللّٰہ نے اسے کسی اور فطرت پر پیدا کر دیا ہے کہ وہ کسی غریب کے بچے کے ساتھ بات کرنا تک گوارا نہیں کرتا اور ہم تو ان نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلٰہ وسلم کی امت ہیں ہیں جو غیر مسلمین کے ساتھ بھی نہایت شفقت سے پیش آتے،انتہائی محبت سے مخاطب کرتے تھے اور یہاں تک کہ اگر کوئی ایسا معاملہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا جس میں میں ایک فریق مسلمان ہوتا اور دوسرا غیر مسلم مگرحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے بےشک فیصلہ غیر مسلم کے حق میں ہو۔

انسان وہ ہے جو خلوص سے پر ہو،اسے اس بات کی فکر نہ ہو کہ کوئی کیا کر رہا ہے،اس کا تعلق اس کے اپنے عمل سے ہو،وہ دوسروں کے ظاہر سے زیادہ ان کے باطن میں دلچسپی رکھتا ہوں،انسان کا مخلص ہونا بہت ضروری ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ وہ اپنے سے بھی زیادہ دوسروں کے لیے فکرمند رہتا ہے تو زیادہ بہتر ہے اور پھر ایک وقت ایسا لازماً آتا ہے کہ جب آپ کا وہ خلوص آپ کے منہ پر مار دیا جاتا ہے پھر آپ اللّٰہ کی طرف پلٹتے ہیں پھر آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ انسان ہیں آپ بےبس ہیں، اس سے آگے انسان کی روحانی منزلیں طے ہونا شروع ہوتی ہیں اگر آپ کے اندر خلوص ہے ہی نہیں،آپ اپنی دنیا میں سمائے ہوئے ہیں تو آپ کو کیا پتا چلے گا کہ اللّٰہ نے آپ کے لیے کتنی نعمتیں رکھی ہیں اور انسان جب تک ٹھوکر نہیں کھاتا اسے سبق نہیں ملتا اور یہ انسان کی فطرت ہے۔ اس دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں ہے جس نے ٹھوکر نہ کھائی ہو اور اسے ہدایت دے دی گئی ہو۔انسان جب تک کچھ کھوتا نہیں ہے تب تک وہ کچھ حاصل نہیں کرسکتا اور یہ قدرت کا قانون ہے۔

اس دنیا کو خلوص دو گے اور بے چین رہوگے تو سمجھو تمہارا خلوص قبول کر لیا گیا ہے، اور اگر خلوص دے کر چین مل جائے تو سمجھو کہیں نہ کہیں کمی رہ گئی ہے۔

اسی لیے کسی بھی منزل کا تعین کرنے سے پہلے خود میں ایک انسان کو جگہ دیں ۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Kaya Hum Insaan Hain”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?