Khail Khatam by Sumaira Hameed
Khail Khatam is a Social Romantic Novel by Sumaira Hameed.
Meet The Author
Goonj is a Social Issues Based Novel by Sumaira Hameed Published in Khawateen Digest February 2026.
گونج از سمیرا حمید
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
خواتین ڈائجسٹ فروری ۲۰۲۶
بعض اوقات سمیرا حمید کی تحریروں کی تعریف کے لیے الفاظ واقعی کم پڑ جاتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتا کہ کس انداز سے ان کی تعریف کی جائے جو ان کا حق ہے۔ ان کا ہر ناولیٹ اپنے اندر کوئی نہ کوئی اہم سبق سموئے ہوتا ہے۔ شاید ہی ان کی کوئی ایسی تحریر ہو جس میں کوئی سنجیدہ پہلو زیرِ بحث نہ آیا ہو یا جو قاری کو سوچنے پر مجبور نہ کرتی ہو
“گونج”بھی ان کی ایسی ہی فکر انگیز اور اثر انگیز تحریر ہے جو انسان کو اپنے اردگرد کے معاشرے کا گہرائی سے جائزہ لینے پر آمادہ کرتی ہے۔
اس کہانی کی مرکزی کردار عینی ایک طلاق یافتہ بہن ہے۔ اس کا دکھ صرف طلاق کا دکھ نہیں بلکہ اپنوں کی بے رُخی کا دکھ بھی ہے۔ بھائی اور باپ کے گھر میں اس کے لیے نہ کوئی مستقل کمرہ ہے، نہ سکون کی جگہ، اور نہ ہی تین وقت کی روٹی کا یقین۔ یہ سوال ذہن میں ابھرتا ہے کہ آخر کیوں طلاق یافتہ اور بیوہ بہنوں کے لیے بھائیوں کے گھروں کی چھتیں تنگ پڑ جاتی ہیں؟ کیوں وہی فکر اور احساس انہیں حاصل نہیں ہوتا جو اپنی بیوی اور بیٹیوں کے لیے ہوتا ہے؟ کیا صرف یہ کہہ دینا کہ “ہمیں بہن پیاری ہے” واقعی حق ادا کر دیتا ہے؟
عینی کا کردار صبر کا حقیقی مفہوم سمجھاتا ہے۔ وقت چاہے کتنا ہی سخت کیوں نہ ہو، حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے۔ عینی نے اپنے برے حالات کا مقابلہ نہ لڑائی سے کیا، نہ جھگڑے سے اور نہ زبان درازی سے، بلکہ صبر سے۔ اور صبر واقعی ایسا ہتھیار ہے جو خاموشی سے انسان کو وہ عطا کر دیتا ہے جس کا تصور بھی ممکن نہیں ہوتا۔ یہ کہانی ہمیں یقین دلاتی ہے کہ ناانصافی ہمیشہ قائم نہیں رہتی۔
کہانی کا ایک اور قابلِ غور پہلو ماؤں کا رویہ ہے۔ ماں کی سوچ، اندازِ گفتگو اور طرزِ عمل بیٹیوں کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں نہ جانے کتنی مائیں دوسروں کی اولاد سے حسد اور اندھی نفرت میں دراصل اپنی ہی اولاد کی تربیت کو متاثر کر دیتی ہیں۔ نتیجتاً جو برا دوسروں کے لیے سوچا جاتا ہے، وہی اپنی زندگی کا حصہ بن جاتا ہے۔
“گونج” میں بے شمار ایسے نکات ہیں جو قاری کو رک کر سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔ عینی جیسے کردار ہمارے اردگرد موجود ہوتے ہیں، لیکن افسوس کہ ہم اکثر ان کے لیے ہمدردی کے سوا کچھ نہیں کر پاتے۔ یہ کہانی صرف ایک عورت کی داستان نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کا آئینہ ہے۔
Bano is a Stranger to Lovers, Historical Fiction, Rom-Com, Social Romantic Novel by Sumaira Hameed Published in Shua Digest January 2026.
بانو از سمیرہ حمید
شعاع ڈائجسٹ ۲۰۴۶
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
ہمیشہ کی طرح سمیرہ حمید کا یہ ناول بھی بلا شبہ بہت ہی دلچسپ اور لطف سے بھرپور تھا۔ ان کے لکھنے کا انداز، الفاظ کا چناؤ، دل کو چھو لینے والے مکالمے اور کرداروں کے درمیان شوخ و چنچل گفتگو قاری کو شروع سے آخر تک اپنی گرفت میں رکھتی ہے۔
کہانی ہے “بانو” کی ایک زندہ دل، شوخ اور بے باک لڑکی کی، جو رسالے پڑھتی ہے، ریڈیو سنتی ہے اور سب سے چھپ کر ٹانگا بھر کر اپنی سہیلیوں کے ساتھ باغ، انارکلی اور سنیما جا کر فلمیں دیکھنے نکل جاتی ہے۔ اور جب پکڑی جاتی ہے تو الٹا اپنے ہی ابا سے لڑکیوں کی “آزادی” پر سوال اٹھا کر انہیں لاجواب کر دیتی ہے۔
مجھے بانو کا کردار بے حد پسند آیا، خاص طور پر اس کی دل کو چھو لینے والی باتیں اور معصوم مگر شوخ حرکات۔ ایسی چنچل بانو کو قسمت سے ویسا ہی ہیرو ملا، جس نے بانو کا ہی دماغ گھما کر رکھ دیا۔
ان دونوں کی نوک جھونک، شرارتی جملے اور آپس کی تکرار پڑھ کر بے حد مزہ آیا۔ ان کے مکالمے کہانی میں جان ڈال دیتے ہیں اور چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔
کہانی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے تو آپ کو یہ ناول پڑھنا ہوگا، اور یقیناً پڑھ کر آپ کو بھی اتنا ہی مزہ آئے گا جتنا مجھے آیا۔
Khana e Ankaboot is a Social Romantic Novel by Sumaira Hameed.
Ibn ul Qalam is a Social Romantic Novel by Sumaira Hameed.
Ism e Azam is a Social Romantic Novel by Sumaira Hameed.
Jog Aas is a Social Romantic Novel by Sumaira Hameed.
Khail Khatam by Sumaira Hameed.
Khail Khatam is a Social Romantic Novel by Sumaira Hameed.
Views: 58
Reviews
There are no reviews yet.