Urdu Digest Novels

Ibtihal Episode 1 by Husna Hussain

Ibtihal is a Social Romantic Novel by Husna Hussain Publishing in Khawateen Digest.
 ناول: ابتہال از قلم حسنی حسین
تبصرہ نگار؛ اقراء عنایت
قسط نمبر ۱
خواتین ڈائجسٹ جنوری ۲۰۲۶
حسنہ حسین کے ناول کا شدت سے انتظار تھا کہ وہ کب اپنا قسط وار ناول پیش کریں گی، اور اُن کے نئے سلسلہ وار ناول” ابتہال‘‘کی پہلی قسط پڑھ کر ہرگز مایوسی نہیں ہوئی۔
چونکہ یہ ابھی ابتدائی قسط تھی، اس لیے کہانی فی الحال پراسرار سی محسوس ہوتی ہے۔ ہر کردار کے ساتھ کچھ نہ کچھ راز جڑے ہوئے ہیں جو آگے چل کر کہانی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ واضح ہوں گے۔
کہانی صرف ایک یا دو کرداروں کے گرد نہیں گھومتی بلکہ اس میں کئی اہم کردار شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک کی اپنی الگ کہانی اور ماضی ہے۔ تاہم ابتہال کا کردار مجھے بے حد پسند آیا، نڈر، بے باک اور مضبوط۔
اگرچہ کئی مقامات پر اُس کی باتیں اور نفرت کے اظہار غلط محسوس ہوتے ہیں، مگر بہت سی جگہوں پر اُس کا مؤقف درست بھی لگتا ہے۔
اب اگلی قسط کا شدت سے انتظار رہے گا۔

Paglam Novel by Mansha Mohsin Ali

Paglam is a Caring Hero | Arrange Marriage Based | Family Drama Based | Social Romantic Novel by Mansha Mohsin Ali Published in Khawateen Digest January 2026.
ناول: پگلم از منشاء محسن علی
تبصرہ نگار اقراء عنایت
خواتین ڈائجسٹ جنوری ۲۰۲۶
باپ کے انتقال کے بعد، باپ کی لاڈلی چندا کی شادی اس کا بھائی پرویز عرف پگلم سے کروا دیتا ہے۔پگلم ایک ایسا مرد ہے جو گھر کے تمام کام دل و جان سے انجام دیتا ہے—کھانا پکانا، بھائیوں اور بھابیوں کی خدمت کرنا، کپڑے دھونا، گھر اور باہر کے ہر چھوٹے بڑے کام کی ذمہ داری اٹھانا۔ وہ یہ سب کچھ کسی لالچ یا مجبوری میں نہیں بلکہ اپنے سوتیلے رشتوں سے بھی سچی محبت اور اپنائیت پانے کی خواہش میں کرتا ہے۔
پگلم ایک خالص دل کا انسان ہے، جو ہر ایک کا کام اخلاص اور خلوص سے کرتا ہے، مگر اس کے باوجود نہ تو گھر میں اس کی قدر ہوتی ہے اور نہ ہی اسے وہ عزت ملتی ہے جس کا وہ حق دار ہے۔ چندا کو ابتدا میں اس کی یہ فطرت ناگوار گزرتی ہے، آخر اس نے کہاں دیکھے تھے گھر سنبھالنے والے مرد؟ مگر ماں کی نصیحتیں اس کی سوچ بدل دیتی ہیں۔ وہ اسے سمجھاتی ہیں کہ گھر کے کام کرنے والے اور دوسروں کا خیال رکھنے والے مرد کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے؛ ہر مرد حساس اور احساس رکھنے والا نہیں ہوتا۔
ماں کی باتوں سے چندا کو بہت سی حقیقتوں کا ادراک ہوتا ہے۔ وہ پگلم کو یہ احساس دلاتی ہے کہ اپنوں سے محبت کرنا اور ان کی خدمت کرنا کوئی برائی نہیں، مگر محبت کے حصول کے لیے خود کو غلام بنا دینا، اپنی ذات کو نظرانداز کرنا اور اپنی عزت کو پسِ پشت ڈال دینا درست نہیں۔
منشا محسن علی کے لکھنے کا انداز اور الفاظ کا چناؤ اس کہانی کو مزید خوبصورت اور اثر انگیز بنا دیتا ہے۔ یہ کہانی نہ صرف رشتوں کی پیچیدگیوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ خودداری، عزتِ نفس اور توازن کی اہمیت کو بھی نہایت خوبصورتی سے بیان کرتی ہے۔
1 144 145 146 173