Author

Husna Hussain

Author's books

Ibtihal Episode 1 by Husna Hussain

Ibtihal is a Social Romantic Novel by Husna Hussain Publishing in Khawateen Digest.
 ناول: ابتہال از قلم حسنی حسین
تبصرہ نگار؛ اقراء عنایت
قسط نمبر ۱
خواتین ڈائجسٹ جنوری ۲۰۲۶
حسنہ حسین کے ناول کا شدت سے انتظار تھا کہ وہ کب اپنا قسط وار ناول پیش کریں گی، اور اُن کے نئے سلسلہ وار ناول” ابتہال‘‘کی پہلی قسط پڑھ کر ہرگز مایوسی نہیں ہوئی۔
چونکہ یہ ابھی ابتدائی قسط تھی، اس لیے کہانی فی الحال پراسرار سی محسوس ہوتی ہے۔ ہر کردار کے ساتھ کچھ نہ کچھ راز جڑے ہوئے ہیں جو آگے چل کر کہانی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ واضح ہوں گے۔
کہانی صرف ایک یا دو کرداروں کے گرد نہیں گھومتی بلکہ اس میں کئی اہم کردار شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک کی اپنی الگ کہانی اور ماضی ہے۔ تاہم ابتہال کا کردار مجھے بے حد پسند آیا، نڈر، بے باک اور مضبوط۔
اگرچہ کئی مقامات پر اُس کی باتیں اور نفرت کے اظہار غلط محسوس ہوتے ہیں، مگر بہت سی جگہوں پر اُس کا مؤقف درست بھی لگتا ہے۔
اب اگلی قسط کا شدت سے انتظار رہے گا۔

Ibtihal Episode 2 by Husna Hussain

Ibtihal is a Social Romantic Novel by Husna Hussain Publishing in Khawateen Digest.
ابتہال از حُسنی حسین
قسط ۲
تبصرہ نگار: اقرا عنایت
خواتین ڈائجسٹ ۲۰۲۶
بلاشبہ حُسنیٰ حسین کا یہ ناول بھی میرے پسندیدہ ناولز کی فہرست میں شامل ہونے جا رہا ہے۔ ان کا طرزِ تحریر ہمیشہ کی طرح دل کو چھو لینے والا ہے۔ جس خوبصورتی سے وہ اپنے کرداروں کے جذبات، احساسات اور باطنی کیفیات کو لفظوں میں ڈھالتی ہیں، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔
اس قسط میں چند نئے کرداروں کا اضافہ کہانی کو مزید دلچسپ بنا رہا ہے۔ ہر نیا کردار اپنے ساتھ تجسّس لے کر آیا ہے، جس سے پلاٹ میں گہرائی محسوس ہوتی ہے۔
ابتہال میری پسند یدہ کردار بنتی جارہی۔ اور مجھے امید ہے کہ آگے چل کر اس کے کردار میں منفی پہلو نہیں آئے گا بلکہ وہ مزید مضبوط اور مثبت انداز میں ابھرے گی۔
میرال اور شاہزیب کے ماضی کے حوالے سے بھی بے حد تجسّس پیدا ہو گیا ہے۔ ان کے درمیان کیا راز چھپے ہیں؟ دوسری جانب دلربا کے عزائم ایک انجانا خوف پیدا کر رہے ہیں کہ وہ آگے جا کر شاہزیب کے ساتھ کیا کرنے والی ہے۔
کہانی میں سوالات ہی سوالات ہیں، اور تقریباً ہر کردار اپنے اندر کوئی نہ کوئی راز سموئے ہوئے ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والی اقساط میں کون کون سے نئے موڑ اور حیران کن ٹوسٹس سامنے آتے ہیں۔

Ibtihal Episode 3 by Husna Hussain

Ibtihal is a Social Romantic Novel by Husna Hussain Publishing in Khawateen Digest.
ابتہال از حُسنیٰ حسین
تبصرہ نگار: اقرا عنایت
خواتین ڈائجسٹ مارچ ۲۰۲۶
قسط نمبر ۳ کو پڑھ کر پہلے سے موجود سوالوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ مسز ظہیر، آئلہ حدید کے ہاتھوں مردان جلال کا قتل کروانا چاہتی ہیں، مگر سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر مردان جلال ہے کون؟ اندازہ تو یہی ہے کہ وہ قصرِ جلال کا ہی مکین ہے، مگر ایسا کیوں محسوس ہو رہا ہے کہ مردان جلال کہیں وہی سلاخوں کے پیچھے قید شخص تو نہیں؟ یا پھر وہ قصرِ جلال کا ہی کوئی اور فرد ہے؟ اور سیڑھیوں پر کھڑی وہ لڑکی کون ہے جسے کوئی دیکھ ہی نہیں پاتا؟
سب سے زیادہ انتظار مجھے ابتہال اور شاہزیب کے آمنے سامنے آنے کا تھا، اور واقعی سکون ملا جب ابتہال نے شاہزیب کی عقل ٹھکانے لگا دی۔ بھلا کوئی باپ شاہزیب جیسا کیسے ہو سکتا ہے؟ اپنی بیٹی کو اس حال میں دیکھ کر بھی اسے ذرا رحم نہیں آیا، بلکہ اسے تو اس سے گھن محسوس ہو رہی تھی۔ شاہزیب سے مزید نفرت ہو گئی ہے اور امید ہے کہ آگے بھی ابتہال اسے ہی ریالٹی چیک دیتی رہے گی۔
میرال کے لیے بہت دکھ ہوتا ہے، وہ یہ سب کچھ بالکل بھی ڈیزرو نہیں کرتی۔ البتہ ایک چیز جو مجھے بری لگی وہ ابتہال کا اپنی ماں کے ساتھ رویہ ہے۔ میرال پہلے ہی عذاب جیسی زندگی گزار رہی ہے، اوپر سے اپنی بیٹی کے منہ سے خود سے نفرت کا اعتراف سن کر اس پر کیا گزرتی ہوگی؟ امید ہے کہ ناول میں آگے جا کر ابتہال اور میرال کے درمیان اچھی بانڈنگ دیکھنے کو ملے گی۔
اور دلربا تو ابتہال کی پھوپھو نکلی، اب سمجھ آیا کہ وہ اتنی شرپسند کیوں ہے (انکا پورا خاندان ہی ایسا ہے)۔ آخر کے سین میں عادل نامی ایک اور مصیبت ابتہال کی زندگی میں شامل ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ ابتہال اس عادل نامی لڑکے کا دماغ دُرُست کردے گی۔
ایک بات اور ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ ابتہال کے بارے میں کچھ نہ کچھ ماورائی (supernatural) بھی ہے؟ وہ اس لڑکی کے بارے میں سب کچھ کیسے جانتی تھی؟ اور سرخ رنگ سے رنگے کٹے ہوئے کپڑے دیکھ کر وہ اتنی حیران کیوں رہ گئی؟

Usre Yusra by Husna Hussain

 

“جو “ تاخیر” رب کی طرف سے ہو، وہ ہمیشہ خیر لاتی ہے”
ہر “صابر” کے حصے میں “بشارت” آتی ہے۔اور اس بشارت سے ذرا دیر پہلے۔۔۔۔شیطان اندھیرے بڑھا دیتا ہے۔یہ کام وہ ہر اس مومن کے ساتھ کرتا ہے جو اپنی آزمائش میں صامد رہا ہو۔
Usre yusra is a Second Marriage Based Romantic Novel by Husna Hussain now Available to Dowload for Free.