Novels

Seh Gosh Episode 1 to 7

ہر کردار کی ہیں اپنی کہانیاں
ہر کہانی میں ہیں کئی کردار
کبھی بارش ہے کبھی دھوپ سی
یادیں ہیں ہر بارش میں
ہر دھوپ میں ہیں کئی چاہتیں
کہیں سرخ سا موسم ہے
کبھی راتیں گہری سیاہی سی
کچھ باتیں ہیں کچھ وعدے ہیں
کچھ بھولے بھٹکے کاغذ ہیں
محبت بھی ہماری اس سہ گوش میں
اس محبت کے ہیں کئی ٹکرے
الجھی ہیں کہانیاں آپس میں بہت
جڑے ہیں بہت سے رشتے
محبتیں کچھ ادھوری ہیں
کچھ محبتوں میں ہے دھوکے بازی
کچھ دوست ہیں بہت پرانے بھی
کچھ دشمن نئے بنائے ہیں
کچھ ادھ کھلے صفحات بھی ہیں ماضی کے
بات مستقبل کی بھی ہونی ہے
کہانی چلے گی حال کی بھی ساتھ
کہانی ہے قتل، محبت اور دشمنی کی
کہانی ہے دوستی، نفرت اور حسد کی
کہانی سہ گوش سی، کہانی سہ گوش کی

Sehr e Muhabbat Main Gum Shamain by Vashma Hafsa Arqam

یہ  ہر اس شخص کی کہانی  ہے جو جذبات نہیں سمجھتا۔۔ نہ صرف دوسروں کے بالکہ اس معاملے میں اپنے ساتھ بھی زیادتی کر  جاتاہے۔ یہ کہانی اس ا نسان کی ہے۔۔۔
 بالکہ۔۔ یہ تو ہر  انسان کی کہانی ہے۔ کیونکہ ہر ایک شخص  ہی خود میں  جذبات و احساسات کی ایک الگ  اور کبھی  نہ ختم ہونے داستان ہے۔ ایسی  داستان جو نہ وہ سمجھتا ہے اور نہ سمجھنا چاہتا ہے۔۔  اور جب تک اسے سمجھ آ جاتی ہے تب تک دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
کہتے ہیں احساسات سے بھاگنا نہیں چاہئے۔  بالکل سہی کہتے ہیں ۔۔ انسان اگر ایک مرتبہ بھاگ جائے تو ہمیشہ بھاگتا ہی رہتا ہے۔ ظاہری بات ہے زندگی میں ٹھہراؤ بھی تو چائیے ۔۔ ورنہ انسان تو مٹی کا پتلا ہے وہ  تو تھک جائے۔ یہ وہی تھکن ہے جو ہر اس انسا ن کا پیچھا کرتی ہے جو اپنے احساسات سے بھاگتا ہے۔۔ اور کیوں بھاگتا ہے مجھے آج تک  اس بات کی سمجھ نہیں آئی۔ شاید اس کے لئے مجھے ماہر نفسیات بننا ہو گا۔؟
لیکن کیونکہ وہ اس زندگی میں بن نہ سکوں اس لئے  کم ازکم  ایک  لکھاری بن کر ایسے لوگوں کی زندگی کے پہلو تو لکھ سکتی ہوں جن کا مقدر آخر تک تھکن ہی رہتی ہے۔۔ وہ تھکن جو خود کے اور دوسروں کے احساسات سے کھیل کر ملتی ہے۔
1 427 428 429 548