Novels

Dehliz k Paar Wo Season 2 Episode 1

کہانی ملک کے رکھوالعوں کے گرد گھومتی ہے کہانی کسی ایک شخصیت کا تعاقب نہیں کرتی بلکہ یہ مختلف کرداروں کا مجموعہ ہے جو اپنے آپ میں اہم ہے۔ کہانی ہے کرنل جبرئیل کی سربراہی کی زارا جبرئیل کے ساتھ کی میرال خان کی شخصیت کے بھول بھلیوں کی عنصب جہانگیر کی بہادری کی شامیراسامہ کی محبت کی اروا شمس کی پاکیزگی کی ایس کے کی قید کی روپا دیوی کے عشق کی اور صدام حیدر کے انتقام کی ماضی کے دریچوں میں دوبے ان رازوں کی جو کھل کر بہت سی حقیقتیں نگل لیتے ہیں۔ دہلیز کے پار وہ کہانی ہے انصاف کی ملک کی خاطرجان دینے کی اور لڑ کر فتح یاب ہونے کی۔۔۔

Click Below to Read it on Forum who find it difficult to Read on Website.

Season 2 Forum Link

SEASON 1 LINK

 

Mah e Doran Episode 3

فیری ٹیلز خیالی ہوتی ہیں۔۔جس میں شہزادی اور شہزادہ ایک لمبی مشکلات کی مسافت کے بعد بلآخر ایک ہو جاتے ہیں۔۔اور کہانی ایک حسین مقام پر احتتام پزیر ہو جاتی ہے۔۔
فیری ٹیلز حقیقی بھی ہوتی ہیں۔۔جس کے کردار کسی سلطنت کے شہزادی شہزادہ نہیں ہوتے۔۔بلکہ حقیقی دنیا کے عام کردار ہوتے ہیں۔۔جن کی شروعات تو حسین ہوتی ہے مگر مسافت بدصورت ہوتی ہے اور پھر جانے اس کانٹے دار راستوں سے چھلنی ہونے کے بعد وہ ایک ہوتے بھی ہیں یا نہیں۔۔
اس فیری ٹیل کے کردار بھی محض عام انسان ہیں۔۔جن کے احتتام کا کسی کو علم نہیں۔۔”

Lohe Mehfooz Episode 1

لیلیٰ، ایک دل کی گہرائیوں سے ہمدرد ماہرِ نفسیات، اپنی خوبصورت کیفے کی دنیا میں خوشیوں کی تلاش کرتی ہے۔ مگر، جب اس کی راہ آذان سے ملتی ہے—ایک کامیاب کاروباری، جس کی شخصیت میں محبت بھرا نرم پہلو اور خفیہ طور پر مجرموں کی جان لینے والا دوسرا پہلو چھپا ہوا ہے—اس کی دنیا میں طوفان آ جاتا ہے۔
آذان کی پرانی دوستی، جو ایک کڑوی دشمنی میں بدل چکی ہے، ایک ناپسندیدہ کردار کو سامنے لاتی ہے۔ ایک گہری غلط فہمی نے ان کے ماضی کی خوبصورت یادوں کو بدلے کی آگ میں جھونک دیا ہے۔
لیلیٰ کی زندگی اب ایک پیچیدہ جال میں پھنس گئی ہے، جہاں محبت، راز، اور خطرے کی دھوپ چھاؤں میں، “لوہے محفوظ” کے فلسفے کی حقیقت سامنے آتی ہے—یہ عقیدہ کہ سب کچھ مقدر میں ہے، اور ہر گھڑی میں ہمارے لیے کچھ بڑا اور بہتر چھپا ہوا ہے۔ مشکلات کی اس راہ پر، لیلیٰ اور آیان کو یہ سچائی دریافت کرنی ہے کہ ہر درد اور ہر چیلنج، دراصل ایک بڑی تقدیر کا حصہ ہے.

Azmaish Episode 1

آزمائش تو ہر شخص کی زندگی میں آتی ہے۔ اس چیز کے ذریعے جو آپ کو سب سے بڑھ کر عزیز ہوتی ہے۔ اور کامیاب وہ ہوتے ہیں جو صبر سے اور اللّٰہ پہ توکل کر کے اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔
آزمائش ناول کے کرداروں میں بھی آپ کو ایسی ہی چیزیں نظر آئیں گی۔ دیکھتے ہیں کہ کس طرح نورِ صباح اپنی آزمائش کا مقابلہ کرتی ہے۔

Zindagi

یہ ناول “زارا آفندی” اور “والی احمد” کی کہانی ہے، جن کے ماضی میں گہری چوٹیں تھیں۔ وہ دونوں ہسپتال میں ایک دوسرے سے بطور ساتھی ملے۔ ان کے والدین نے انہیں نکاح پر مجبور کیا۔ اس کے بعد وہ ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ ایک لڑکی “امل خان” بھی کہانی کا حصہ ہے، جو یک طرفہ محبت کا شکار ہے اور بہت سے دل کے ٹوٹنے کا سامنا کرتی ہے۔ ایک لڑکا “مراد ابراہیم” کہانی میں آتا ہے جو سب کچھ برباد کرنے کی نیت سے آتا ہے، مگر آخرکار اپنی جان قربان کر دیتا ہے۔

Ashkon k Moti Episode 4

یہ کہانی ہے صحبتوں کے اثرات کی..
محبت کی, دھوکے کی, آنسوں کی..
یہ کہانی ہے دوستوں پر اندھا اعتبار کرنے والی کی..
اعتبار کے کرچی کرچی ہونے کی..
اپنوں کی محبت کو بھول جانے والوں کی..
کہانی ہے دُنیا کے تعلق سے خُدا کے تعلق تک کی..
بے پردے سے پردے تک کے سفر کی..
کہانی ہے ماں کیمحبّت کی..
لوگوں کے اصل چہروں کی..
کہانی ہے اللّٰہ پر توکّل رکھنے والے ایک لڑکے کی..
لوگوں کی صحبت میں خُدا کو بھول جانے والی لڑکی کی..
کہانی ہے اپنوں کے ہاتھوں رُسوا ہونے والی ایک اور لڑکی کی..
پردے سے عشق کرنے والے ایک اور لڑکے کی..
یک طرفہ محبّت کی, عشقِ حقیقی کی,ادھُوری محبّت کی کہانی ..

Auraq e Gul Bikhar Gaye

اس زخمی چڑیا کی کہانی، جسے زندگی کے سب موسم خوف دلاتے ہیں۔ کچھ اپنے رشتے، اسے بےحد ستاتے ہیں۔ دل کے نہاں خانے بدگمانی راج کرتی ہے۔ اسے تلاش ہے، سکون کی۔ ایسا سکوں جو اسے نگل جائے۔ ذہن مفلوج ہے مگر یہ ایک روح ہے، جو روشنی استعارہ چاہتی ہے۔ وہ سراپا حزن ایسے دیس کو رستہ بناتی ہے جہاں خون رنگ شامیں، افق سے لاڈ کرتیں ماتم کناں منظر تشکیل دیتی ہیں۔ سفر دشوار ہے لیکن اک پریتم ہے جس کی آغوش وہ ٹھہر کر میٹھی نیند سوتی ہے۔ محبت زاد چند پریاں ان کے سنگ کھلکھلاتی ہیں۔ یہ سب خواب کا محض حصہ ہے اور بس۔۔

Mah e Malka Episode 11

کہانی ہے مصر میں مقیم چار لوگوں کی ۔ ۔
کہانی ہے ایک کشتی کی ۔ ۔
چمکتی چیزوں کی لت ،
عدل کا جنون ،
بہتری سے بھاگنے کی چاہ ،
تلاش کی آرزو ،
کہانی ہے ایک متوازی دنیا کی ۔ ۔ ۔
عورتوں کی مردوں پر حکمرانی کی ۔ ۔ ۔
انسانیت کے انسانیت پر تجربوں کی ۔ ۔ ۔
سچ کی اصل صورتوں کی ۔ ۔ ۔
کہانی ہے چار لوگوں کی ۔ ۔ ۔
اور انکی قید خانی کی ۔ ۔
1 375 376 377 553