یہ کہانی ہے عبیر زمان اور ارھاب سکندر کی اس کہانی کا سب سے خوبصورت کردار ہے ولی ارھاب سکندر ، جو کہ ایک معصوم پیارا سا بچہ ہے،جو کہ اپنی ماں کی محبت سے محروم تھا پر عبیر اور ارھاب کو ملا کر وہ اپنی ماں ڈھونڈ لیتا ہے ۔۔۔
عبیر تھوڑی ناسمجھ اور لا اوبالی سی لڑکی ہے پر دل کی اتنی ہی اچھی اور اپنے دل کے ہاتھوں وہ اکثر زندگی میں دھوکے کھاتی ہے۔۔۔۔
ارھاب سکندر ایک سمجھدار اور سلجھا ہوا شخص ہے جو اپنی عقل سے ہمیشہ عبیر کو بچا لیتا ہے ۔۔۔۔
دل کی گرہ لاہور پاکستان میں رہنے والے ایک ایسے گھرانے کی کہانی ہے جہاں صرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوتیں ہیں ۔۔۔ دکھ کیا ہوتے ہیں کسی کو پتا ہی نہیں ہوتا ۔۔۔ پھر اس گھر کے بیٹے رحمان احمد کی بیوی اپنے دوسرے بچے کی پیدائش پر خالق حیقیقی سے جا ملتی ہے اور گھر تقریبا بکھر سا جاتا ہے ۔۔۔ رحمان احمد کی والدہ فائقہ اس کی شادی ایک ایسی لڑکی سے کرواتی ہے جو بہت غریب گھر کی ہونے کے ساتھ بیوہ اور ایک بچے (امن) کی ماں ہوتی ہے۔ امن کو رحمان احمد کی فیملی قبول نہیں کر پاتی اور اس وجہ سے شائستہ اور امن کو زندگی گزارنے کے لئے بہت سی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔۔۔ اس ناول میں ایک بات اور دکھائی دے گی کہ آپ کیکر کا بیج لگا کر گلاب کی تمنا کرو تو یہ سراسر ناممکن ہے..
تبدیلی جب بھی آتی ہے پورے کروفر سے آتی ہے اور انسان کی سب سے بڑی خوبی ہی یہ ہے کہ وہ اس تغیر کو پوری روح سمیت قبول کرلیتاہے ۔ عجب مائع صفت ہوتا ہے آدمی بھی۔ ڈھلتا جاتا ہے اور مسخ بھی نہیں ہوتا
ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس کی ماں بچپن میں ہی وفات پاجاتی ہے ایک پانچ سالہ کا بچہ جس کو اپنی ماں سے سب سے زیادہ محبت تھی اُس کے جانے کے بعد باپ بھی اُس سے غافل ہوگیا تھا تو اُس نے بھی باغی ہونا شروع کردیا تھا.ایک ایسی لڑکی جس کی زندگی بس اس کے والدین اور ماں باپ کے گرد گھومتی تھی.ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو بہت شوخ اور چنچل ہوتی تھی زندگی کو بھرپور جینے کا ہنر جانتی تھی مگر ایک حادثے نے اُس کا یہ ہنر چھین لیا تھا.ایک ایسے لڑکے کی کہانی جو ہر رشتے کو نبہانا جانتا تھا۔.ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس نے اپنی محبت سے زیادہ دوستی کو اہمیت دی۔