Novels

Khaitul Abayz Episode 1

کہانی کے وہ چار کردار، جن سے منسوب ہیں چار تجربے،
ہر انسان کا اپنا تجربہ ہر انسان کی اپنی کہانی،
کسی نے کچھ کھویا اور کسی نے اس راہ پہ کچھ پایا،
ہر تجربہ تکلیف پہ مبنی،
اور ہر تکلیف ہے مرحم کی منتظر ،
کسی کی خوشی سامنے کھڑی ہے ،
کسی کی خوشی نظر سے اوجھل ہو چکی ہے

Wo Jo Peche Reh Gaye by Aasiya Raees Khan

Wo Jo Peche Reh Gaye is a Hero Doctor Based Heart Touching Romantic Novel by Aasiya Raees Khan.
Heroine Saiba ka Bhai Bachpan mein Market mein Gum Ho jata hai , jis wajah se Heroine ki walida Zehni Mariza Ban Jaati hai or bete ki gumshugi ka zimmedaar Heroine ko samjhti hain.
Hero Doctor hai jis Hospital mein heroine ki mother patient hai wahan appoint hot hai, Heroine ki Mother Hero ko apna beta Samjhti hai, Hero Heroine k ghar Room rent pe le kar rehta hai.

Mafia Lynx by Yaman Eva

یہ کہانی ایک شاہی گھرانے کے لڑکےکی ہے جو دنیا سے بےزار تھا۔ اسےشہرت، دولت اور لوگوں کی توجہ سکون نہیں دیتی تھی۔ وہ دنیا سے چھپنا چاہتا تھا، اس کوشش میں وہ ایک انڈر ورلڈ مافیا ڈان بن گیا۔ وہ چھپ کر سب کام کرتا تھا، کبھی لوگوں کے سامنے نہیں آیا۔
مگر پھر اسے ایک ایسی لڑکی نے متوجہ کیا جو اپنے باپ کی موت کا بدلہ لینے اس کے پاس آئی اور اس پر اپنی عزت لوٹنے کا الزام لگایا۔ وہ لاوارث کم عمر لڑکی تھی جو گلیوں میں لوگوں کی جیبیں کاٹ کر پیٹ بھرتی تھی، حالات نے اسے نشے کا عادی بنا دیا تھا۔

Shajar e Nidamat Episode 1

شجرِ ندامت کے مرکزی کردار ہیں حمدان عالم٫ سندس جہانگیر اور انکے چار بچے:
 زوبیہ حمدان ( ایکٹریس)
 زاویار حمدان ( بزنس مین)
زنیرہ حمدان( بزنس ویمن)
ذید حمدان( سٹوڈنٹ )
حمدان عالم اور اُنکی اہلیہ سندس جہانگیر کا شمار ملک کے کامیاب ترین لوگوں کی فہرست میں ہوتا ہے جنہوں نے بزنس کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔ ذہانت میں دونوں بےمثال ہیں مگر فطرتاً دونوں انا پرست، مغرور اور غصے کے تیز ہے۔ طاقت کے نشے نے اُنکی فطرت میں تکبر کو اتنا بڑھا دیا ہے کہ اپنے سامنے کسی دوسرے کی بات سنے جانا اُنکو توہین لگتا ہے یہاں تک کہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کی بات سے بھی وقت بے وقت اختلاف کرتے رہتے ہیں۔ ایک جیسی فطرت کے لوگ اگر ساتھ رہنے میں کامیاب ہو بھی جائیں تو انکا گھر جنت نہیں بن پاتا کُچھ یہی حال حمدان اور سندس کے گھر کا بھی ہے ۔ بات بات پر اختلاف اور لڑائی جھگڑے نے اُنکے بچوں کو بھی گھمنڈی اور فطرتاً بدتمیز بنا دیا ہے۔ عالمز فیملی دنیا کے سامنے پرفیکٹ فیملی ہونے کا ناٹک کمیابی سے کرتی ہے مگر درحقیقت ہر ایک فرد اندر سے کھوکھلا ہے۔
دنیا کے سامنے پرفیکٹ فیملی نظر آنے والے عالمز کا تختہ اُس وقت الٹ جائےگا جب کہانی کے ولن کی کامیاب چال کے نتیجے میں ہونے والے جھگڑے میں حمدان عالم غصے میں سندس جہانگیر کو طلاق دے دینگے۔ یہ خبر میڈیا پر آتے ہی اُنکے اسٹاک مارکیٹ میں گر جائینگے۔ عالمز کی شناخت کو اس اسکینڈل سے بہت نقصان پہنچے گا۔ طلاق اور پھر حلالہ کی کوشش حمدان عالم اور سندس جہانگیر کے بچوں کی زندگیاں بدل کر رکھ دے گی۔ دنیا کو ٹھوکر پر رکھنے والے دنیا کا سامنا کرنے سے گریز کریں گے۔ حمدان عالم اور سندس جہانگیر دونوں کی دوسری شادی کے بعد اُنکے بچےکس طرح خود کو سنبھالیں گے اور کیسے مختلف حالات کا مقابلہ کرینگے یہ ناول اُس سفر کے گرد گھومے گا جس میں بہت سے مختلف کردار آئینگے، ماضی کے اوراق بھی کھولے جائیں گے اور اس سفر میں سب اپنا کردار ادا کریں گے۔
یہ کہانی امیر طبقے کے اُس حصے پر تفصیلی روشنی ڈالتی ہے جہاں کے والدین اپنے بچوں کی ضروریات کو پورا کردیتے ہیں مگر انکی بہترین تربیت کرنا بھول جاتے ہیں۔ کہانی کا اختمام بتائے گا کہ زمین پر اکڑ کر چلنے والوں کو وقت کیسے انکساری سے پیش آنا سکھاتا ہے اور کس طرح حمدان عالم اور سندس جہانگیر دوسرا موقع ملنے پر اپنی اپنی غلطیوں کو سدھاریں گے۔ اس کے علاوہ یہ ناول فرسودہ رسم جس میں عورت کا نکاح قران سے پڑھا دیا جاتا تھا اور حلالہ کا کنسیپٹ جس کو بہت غلط طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے، پر بھی روشنی ڈالے گا۔
1 321 322 323 552