Novels

Fakeer e Muhabbat Episode 7 by Nida e Eman

یہ کہانی ہے یک طرفہ عشق کی محبت میں رسوائی کی ایک ایسی لڑکی کی جو نامحرم سے محبت کر بیٹھی۔ ایسا نوجوان جسے وقت نے سفاک بنا دیا جو بدلےکی آگ میں جل رہا تھا جسے اپنی ماں کی موت کا بدلہ لینا تھا یہ کہانی ہے پچھتاوے کی اس لڑکی سے عشق کی جس کا عشق اس نے پا کر بھی کھو دیا ۔

Barena Episode 13 by Noor Fatima

یہ کہانی ہے محبتوں کی مُختلِف کیفیات  میں مقید کرداروں کی کئی ایسی صورتوں پے مبنی ہے جس میں آپ غلط سہی کا فیصلہ کرنے سے کاصر ہوتے ہیں اور کچھ جذباتوں کی جو آپ کو بے اختیار کر دیتے ہیں اور پھر سب سے بڑھ کے قسمت کی جو آپ کو کئی ایسے ادوار سے گزارتی ہے جِس کا آپ کو گُماں بھی نہیں ہوتا

 

Usse Main Bhool Jaun Gar Episode 3 by Sidrah Nadeem

ہجرتیں دل بڑا کر کے کی جاتی ہیں لیکن کچھ ہجرتیں دل بھی مار دیتی ہیں۔۔
کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جسے اچھے مستقبل کی خواہش لاہور لے آئی۔۔
ایک ایسا شہر جس نے تین دل جوڑے پھر توڑے۔۔
وہ دل۔۔ عیشا کا۔۔شاہ زین کا۔۔ اذان کا۔۔
یہ کہانی ہے ٹوٹے دلوں کے جڑنے کی۔۔ اذیتیں بھلا کر آگے بڑھنے کی۔۔ نہ بڑھ سکیں تو کوشش کرنے کی۔۔ زندگی میں نئی جہتوں کے پیچھے چلنے کی۔۔
یہ کہانی ایک سفر ہے ان کرداروں کا اور ان کے سنگ میرا۔

Afriat Episode 3 & 4 by Shiza Haris

 کہانی ہے خود سے لڑنے کی
کچھ لوگ جو لڑتے لڑتے راہ پا گئے اور کچھ جنھوں نے خود کو ضائع کیا
کہانی ہے فریب میں لپٹی زندگی گی اور ماضی کی جو انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتا
ناکام محبت کی اور ہر اُس انسان کی جو زندگی میں کہیں نہ کہیں عفریت بن جاتا ہے

Huzn e Kada Episode 2 by Warisha Zehra Bangash

 دو وقت، دو شہر، دو کہانیاں—اور ایک دکھ، جو دونوں میں بہتا ہے۔ کبھی دھوپ میں بھیگتی ایک لڑکی کی ہنسی، کبھی شام کے دھندلکوں میں گم ایک عورت کی خاموشی۔ حزنِ کدہ اُن لمحوں کا نوحہ ہے، جو وقت کے صفحات پر الگ لکھے گئے، مگر ایک ہی درد سے سجے۔ یہ کہانی ان باتوں کی ہے جو کہی نہیں گئیں، ان خطوں کی، جو شاید کبھی کسی نے پڑھے ہوں— اور ان سچائیوں کی، جو صرف وقت جانتا ہے

Kaanch Episode 6 by Safana Ahmed

کہانی ہے ہر اس انسان کی جو زندگی میں کھبی نہ کبھی ہیراسمنٹ کا نشانہ بنتا ہے اور کسی کو بتا بھی نہیں پاتا, یہ کہانی ہے ہر اس انسان کئ جو سچے اور پر خلوص رشتوں کئ تلاش میں خود کہیں کھو جاتا ہے, کہانی ہے ہر اس انسان کی جو وقتی طور پر نفس کئ پیروی کر کے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی خراب کر لیتا ہے, یہ کہانی ہے ہر اس انسان کی جو زندگی میں سب کے ساتھ رحم کا معاملہ کرتا ہے سواۓ اپنے آپ  کے

Khalwat Chapter 2 by Dahim Nazeer

خلوت تنہائی کی گہرائیوں میں گم ایسے کرداروں  کی کہانی ہے جو درد کو لفظوں میں بیان کرنے کے بجائے خاموشی میں دفن کرتےہیں۔ وہ نہ چیختے  ہیں  نہ شکوہ کرتے ہیں ۔ بس وقت کے ساتھ گھلتے رہتے ہیں۔اور دنیا کی نظروں میں ایک خاموش انسان کہلاتے ہیں۔ مگر اس خاموشی کے اندر ایک طوفان پل رہا ہے۔ یہ ناول ان احساسات کو آواز دیتا ہے جو اکثر دل کے اندر ہی دفن رہ جاتے ہیں ۔ جیسے ادھورے خواب، ٹوٹے رشتے، کھوئی ہوئی مسکراہٹیں، اور وہ درد جو ہم مسکرا کر سہہ جاتے ہیں تاکہ دنیا نہ سمجھے کہ ہم ٹوٹ چکے ہیں۔ خلوت صرف تنہائی کی داستان نہیں ہے۔بلکہ ایک ایسی داخلی جنگ کا بیان ہے جو اکثر لوگ ہار رہے ہوتے ہیں مگر چہروں پر جیت کا خول پہنے رہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا ادبی سفر ہے جو قاری کو اپنی اندرونی خاموشیوں سے روبرو کرتا ہے ۔ اور کچھ زخموں کو محسوس کرنے کی ہمت بھی دیتا ہے۔
1 127 128 129 548