Ongoing Novels

Deewangan e Namehrum Episode 1

ایک لڑکی تھی زورین جو اپنے باپ کا مان انکی عزت بچانے کیلئے قسمت سے بھی لڑ گئی تھی اور ایک لڑکا تھا راحم جو اپنا عیش و محل بھلا کر ایک لڑکی کی محبت میں دیوانہ ہوگیا تھا
دِیوانگانِ نامحرم کہانی ہے قسمت کے کھیل، عزت محبت، ضد کے بارے میں ، جو یہ بتاتی ہے کہ آپ کو کسی غیر محرم کی محبت میں پڑ کر والدین کی محبت اور عزت کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے۔
اور یہ بتاتی ہے مرد کی ضد کے بارے میں جب وہ کسی سے محبت کرتا ہے تو اس کےلیے کیا محسوس کرتا ہے اور کتنی حدیں پار کر سکتا ہے۔

To Chand Tumhen Dekhta Hai Episode 3

یہ ناول  تین قسم کے کرداروں پر مشتمل ہے پہلے وہ جو ماضی کی دلدل سے نکلنا چاہتے ہیں، دوسرے وہ جو ماضی کو کریدنا چاہتے ہیں اور تیسرےکردار  جو ہر حال میں دوسروں کی بربادی کا سامان تیار کیے رکھتے ہیں ۔ یک طرفہ محبت جدائی ،لو ٹرائی اینگل،محبت میں  قربانی اور بے وفائی سب ایک ساتھ پڑھنے کو ملیں گے ۔یہ جادو اور سسپنس سے بھرا ناول ہے۔ یہ ناول اپ کو ایک نئی اور خوبصورت دنیا سے روشناس کروائے گا۔ اپ ان کرداروں سے محبت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

Badalti Raheen Episode 2

یہ ناول ایک ایسے کردار کی داستان ہے جو اپنی زندگی کی تیز رفتار بھاگ دوڑ میں یہ بھول جاتا ہے کہ اس کائنات کا ایک حقیقی مالک اور خالق ہے۔ دنیا کی وقتی چمک دمک، عارضی خواہشات اور محدود کامیابیاں اس پر اس قدر غالب آجاتی ہیں کہ وہ اس ذات کو فراموش کر بیٹھتا ہے جس کے ہاتھ میں اس کی تقدیر ہے۔
مگر زندگی ہمیشہ ایک ہی ڈگر پر نہیں چلتی۔ دنیاوی راستوں پر بھٹکتے ہوئے جب وہ اپنی دنیا میں پوری طرح کھویا ہوا تھا، تو اچانک اس کی زندگی میں ایسے حالات نمودار ہوتے ہیں جو اسے سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ “بدلتی راہیں” اسی اہم تبدیلی کا ذکر کرتی ہے، جہاں دنیا کی فانی رنگینیاں اپنی حقیقت کھونا شروع کرتی ہیں، اور اس کی زندگی کے راستے ایک نئے رخ پر مڑنے لگتے ہیں۔
یہ کہانی اس اندرونی تبدیلی کا سفر ہے، جہاں وہ آہستہ آہستہ اپنی گمشدہ حقیقت کو دوبارہ یاد کرتا ہے۔ اب دنیاوی کامیابیاں اس کی نظر میں اتنی اہم نہیں رہتیں، بلکہ اس کا دل اُس ابدی سکون کی طرف مائل ہوتا ہے جو صرف اللہ کی قربت میں ہے۔ وہ زندگی کے نشیب و فراز میں اللہ کی ذات کی طرف پلٹتا ہے، اور اس سفر میں صبر، شکر، اور ایمان کی طاقت کو کو بڑے دلنشین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ “بدلتی راہیں” ایک ایسی داستان ہے جو قارئین کے دلوں کو یہ یاد دہانی کراتی ہے کہ چاہے دنیا کے راستے کتنے ہی پیچیدہ کیوں نہ ہو جائیں، اللہ کا راستہ ہمیشہ واضح، روشن، اور ہدایت بخش ہوتا ہے۔ اس ناول میں ہدایت اور سکون کی تلاش کا سفر انتہائی خوبصورت اور گہرے انداز میں بیان کیا گیا ہے، جو دلوں کو چھو لیتا ہے۔

Aaramish e Rooh Episode 2

NOVELS HUB SPECIAL NOVEL
یہ کہانی ایک جوان بیوہ ذرجان کی  ہے۔ جو اپنی زندگی اپنے بیٹے کی وجہ سے جی رہی تھی۔ اسکی زندگی پر سکون تھی جبتک اُسکا بچپن کا دوست اسکی زندگی میں واپس نہیں لوٹ آتا۔ جو آتے ساتھ ہی اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیتا ہے۔ اس مرکزی کہانی کے ساتھ اور بھی کہانیاں چلتی ہیں۔

Click Below to Read Novel on Forum Aaramish e Rooh by Wajeeha Asif – Forum Edition

Aetbar e Wafa Episode 4

اعتبارِ وفا کہانی ہے ایسے” کرداروں کی جو ہمیں بتاتے ہیں کہ صرف محبت کرنا ہی سب کچھ نہیں ہوتا، محبت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر اعتبار کرنا بھی بےحد ضروری ہوتا ہے۔ کسی کا ہمسفر بننا اتنا بھی آسان نہیں ہوتا جتنا سمجھ لیا جاتا ہے۔ ایک پرفیکٹ جیون ساتھی بننے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے جس میں سب سے اہم شے ایک دوسرے پر ” اعتبار” کر کے ایک دوسرے سے مرتے دم تک “وفا” نبھانا ہوتی ہے۔۔۔”

Safar e Iman Episode 1

یہ داستان سفر ایمان ایک نوجوان مسلم لڑکے کی تبدیلی کے سفر کی پیروی کرتی ہے جب وہ اپنی زات میں کہیں کھو سا جاتا ہے اسی پل وہ اپنی حقیقی پہچان کو جاننے کے لیے ایمان اور اپنی شناخت اور مقصد کے چیلنجوں کو اپناتا ہے ۔ راستے میں وہ مختلف آزمائشوں کا سامنا کرتا ہے ۔ جو انہیں اپنے آپ اور اپنے رب کے ساتھ اپنے تعلق کو گہرا کرتے ہیں ۔ اپنی جہدوجہد اور کامیابیوں کے زریعے وہ ایمان کے حقیقی معنی کو تلاش کرتا ہے ۔ اور پھر وہ مضبوط سمجھدار اور زیادہ ہمدرد بن کر ابھرتا ہے ۔

Dasht e Ulfat Episode 8

یہ ناول مافیا اور آرمی پر مبنی ہے ۔۔ پانچ ایسے دوستوں کی کہانی ہے جو انڈر ورلڈ میں بہت سے ضمیر فروشوں کو مار ڈالتے ہیں ۔۔ جو اپنی محبت کے اگے جھکتے ہیں ۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے خاندان کا بدلہ لیتی ہے جو الفائین بنتی ہے جو اس کا باپ اس کو بنانا چاہتا تھا۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس کو اس کی محبت نے بے آبرو کروایا تھا اس کو موت کے منہ میں اتار دیا۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے اپنی محبت کا ہمیشہ انتظار کیا تھا۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اسلام کی طرف بڑھی تھی جس نے ہدایت مانگی تھی اور اس کو دے دی گئی تھی۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے اس ہی شخص سے جھوٹ بول کر اس کی نیندیں حرام کر دی تھی جو اس پر اپنا دل وار بیٹھا تھا۔۔۔ یہ کہانی ہے انتقال کی، دوستی کی محبت کی چاہتے کی، ملک سے وفا کی، ظلم کی یہ کہانی ہے دشتِ الفت کی۔۔۔
1 92 93 94 205