Ongoing Novels

Zakhm e Altafat Episode 3 Saba Gulzar Hashmi

کچھ کردار مر جاتے ہیں، کچھ کو مار دیا جاتا ہے ، کچھ انصاف کیلئے در در بھٹکتے ہیں اور کچھ بھوک مٹانے کیلئے جتن کرتے ہیں ۔ کچھ کرداروں کا قلم خرید کر جھوٹ بیچا جاتا ہے اور کچھ کے ضمیروں کو سلا دیا جاتا ہے۔
اور حکومت قائم رہتی ہے فقط ظلم کی۔
ظلم کبھی مٹتا نہیں ہے۔ اگر اس کو مٹانے کی کوششں کی جائے تو انسان کی نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں لیکن یہ ظلم نئی شکل اختیار کر کے بڑھتا ہی رہتا ہے۔

Ahd e Junoon Episode 5 by Aniqa Sheikh

انصاف کی خاطر آخری حد تک جانے والے دو مسافروں کی داستاں جو خود سے کیا گیا عہد پانے کے لیے( وہ عہد جو ان کا جنون بن چکا تھا)اپنی منزل پر نکلے ہے۔۔کیا زندگی انھیں اپنا عہد پانے تک کی مہلت دے گی یا پھر وہ خالی ہاتھ رہ جائے گے؟جاننے کے لیے پڑھنا پڑھے گا عہدِ جنون..

Safar e Iman Episode 7 by Kainat Sadiq

یہ داستان سفر ایمان ایک نوجوان مسلم لڑکے کی تبدیلی کے سفر کی پیروی کرتی ہے جب وہ اپنی زات میں کہیں کھو سا جاتا ہے اسی پل وہ اپنی حقیقی پہچان کو جاننے کے لیے ایمان اور اپنی شناخت اور مقصد کے چیلنجوں کو اپناتا ہے ۔ راستے میں وہ مختلف آزمائشوں کا سامنا کرتا ہے ۔ جو انہیں اپنے آپ اور اپنے رب کے ساتھ اپنے تعلق کو گہرا کرتے ہیں ۔ اپنی جہدوجہد اور کامیابیوں کے زریعے وہ ایمان کے حقیقی معنی کو تلاش کرتا ہے ۔ اور پھر وہ مضبوط سمجھدار اور زیادہ ہمدرد بن کر ابھرتا ہے ۔

Zill Il Hub Episode 3 by Maham Mehmood Parach

حب یعنی محبت۔۔۔کبھی نہ کبھی، کسی نہ کسی سے ہو ہی جاتی ہے۔اور دل۔۔۔کبھی نہ کبھی، کسی نہ کسی کا ٹوٹ ہی جاتا ہے
محبت کا ہونا اور دل کا ٹوٹنا ایسے ہے جیسے زندگی کا ہونا اور پھر موت آجانا،بہار کا ہونا اور پھر خزاں آجانا۔
یہ کہانی کچھ انہیں طرح کے پہلوؤں کے گرد گردش کرتی ہے۔۔۔محبت،نفرت اور انتقام۔۔۔جہاں محبت میں قرب کی طلب ہوتی ہے وہیں نفرت میں انتقام کی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس محبت،نفرت اور انتقام کی جنگ میں جیت آخر کس کی ہوتی ہے۔

Dastan e Ishq Episode 1 by Amna Jamil

داستانِ عشق ایک راز، انتقام اور محبت کی داستان ہے، جہاں زایان درویش، ایک بے رحم مافیا ڈان،
اپنے ماضی کے اندھیروں میں قید ہے۔ سیہر حیات، ایک باہمت ڈاکٹر، اس کی زندگی میں روشنی بن کر آتی ہے۔
لیکن جب محبت اور بدلے کا ٹکراؤ ہوتا ہے، تو کیا زایان اپنے زخموں سے نجات پا سکے گا،
یا ماضی کا سایہ ان کی محبت کو برباد کر دے گا؟

Wabal e Jaan Episode 1 by Areeba Mazhar

یہ کہانی ہے آگ کی،وہ آگ جو صرف جلاتی نہیں، راکھ میں بدل دیتی ہے۔
یہ کہانی ہے جنگ کی ،بقا کی ایسی جنگ جہاں خون سیاہی بنتا ہے اور قسمت کی تحریریں لکھتا ہے۔
کہانی ہے قتل کی،قتل ایک مگر تباہیاں بے شمار
 کہانی ہے آزادی کی،مگر نفس کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی۔
کہانی ہے بھوک کی، ایسی قید کی جہاں پیٹ سے پہلے روح خالی ہو جاتی ہے۔
یہ کہانی ہے سروائیول کی،جنگ کے بعد بچ جانے والوں کے سروائیول کی۔
اور جو بچ نکلے وہی فاتح ،وہی غالب،وہی سلطنت کے سچے وارث۔

Parda Dill Poshi Episode 1 by Javeria

یہ کہانی ہے ان کرداروں کی کہ جنہیں علم ہے کہ یہ دنیا کہ سہارے مکڑی کے جالوں سے بھی زیادہ کمزور ہیں۔
جنہیں علم ہے کہ انسان کو اپنی جنگ خود سے لڑنی ہوتی ہے، کیونکہ کوئی آپ کہ لیے آپ کی جنگ لڑنے نہیں آئے گا۔
یہ کہانی ہے ان کرداروں کی جو مضبوط ہیں اور اندر سے کھوکھلے بھی۔
یہ کہانی ہے آج کہ دور میں پردہ کرتی لڑکی کی، جسے اس کہ اپنے ہی دغا دے جاتے ہیں۔
یہ کہانی ہے بہن بھائی کہ پیارے رشتے کی، جسے آج کہ لوگوں نے بد سے بدتر بنا دیا ہے۔
یہ کہانی ہے ہر عام انسان کی جو خود میں ہی بہت خاص ہے۔
1 82 83 84
Open chat
Hello 👋
How can we help you?