Ongoing Novels

Mansha Episode 1 by Areeba Sami

اس کہانی کے کردار میرے دل کے بے حد قریب ہیں۔ اس کہانی میں ایک مافیا تنظیم کا ذکر ہے جو اٹلی سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ تنظیم ظلم، دہشت اور لڑکیوں کی اسمگلنگ کو ہمیشہ کے لیے جڑ سے ختم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔
اس کہانی کے مرکزی کردار شاہزیب حیدر، فاروہ وقار، آمنہ احمد، دبیر حیدر، منیب احمد، حسیب احمد اور حانیہ احمد ہیں۔ ان سب کا اور ان کی تنظیم کا بس ایک ہی منشا ہے، اور وہ یہ کہ مجرموں کا صفایا کر کے عوام کو پُر سکون زندگی گزارنے کا حق دلایا جا سکے۔

Dill e Matamzada Episode 1 by Fatyma Saleem

کہانی ہے محبت کی!!!
نورالعین وجدان، اوزان سکندر کی۔ حسن کر شرارتوں کی، علیزے کی خاموش چاہت کی۔ شاہمیر کی دشمنی کی۔
کہانی ہے!!!
نور اور علیزے کی دوستی کی۔ حسن اور اوزان کے گہرے رشتے کی۔ شاہمیر کی بےلگام ضد کی۔ نور اور حسن کی نوک جھونک کی۔ اوزان کے بدلے اور جنون کی۔
کہانی ہے!!!
دفن رازوں کی، انتقام، جبر اور نفرت، دوستی، قربانی اور بےلوث بھروسے کی۔ محبت اور بکھرتے رشتوں کی، آنسوؤں اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کی۔
کہانی ہے!!!
پرانے زخموں سے شفا پانے کی۔ اندھیروں سے روشنی کی طرف آنے کی۔ محبت کے ملنے اور اسے تھامے رکھنے کی۔
کہانی ہے زخموں کے پار محبت کے سفر کی۔

Talash e Noor Episode 1 by Hamna Tariq

یہ ناول حفصہ نور کی زندگی کا ایک ایسا سفر ہے جو دکھ، دھوکہ، جبری شادی اور سماجی دباؤ کے اندھیروں سے گزرتے ہوئے رب کی طرف واپسی، توبہ، اور ایک نئی زندگی کی تلاش پر مبنی ہے۔ پہلی شادی کے ناکام ہونے کے بعد، اس کی زندگی میں ایک دوسرا مرد آتا ہے جو نہ صرف اس کے زخموں پر مرہم رکھتا ہے بلکہ اسے اللہ کے قریب کرنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ یہ کہانی صرف ایک عورت کی نہیں، بلکہ ہر اس دل کی ہے جو روشنی کی تلاش میں ہے۔

Rab Da Shukrana Episode 1 by Rajpoot Zadii

یہ کہانی ہے پانچ دوستوں کی۔روحان ،حمدان ،اشعر،شہروز اور سمیر کی۔جن کے رشتے صرف دوستوں تک محدود نہیں بلکہ ایک گہرے، احساس، خلوص اور قربانی سے جڑے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو ایک دوسرے کے خواب،درد ،خوشیاں اور ر از بانٹتے ہیں۔

Zindagi Ke Dhang Epiosde 1 to 21 by Aila

یہ کہانی ہے پانچ دوستوں کی۔روحان ،حمدان ،اشعر،شہروز اور سمیر کی۔جن کے رشتے صرف دوستوں تک محدود نہیں بلکہ ایک گہرے، احساس، خلوص اور قربانی سے جڑے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو ایک دوسرے کے خواب،درد ،خوشیاں اور ر از بانٹتے ہیں۔

Hilal Episode 2 by Aza Hayat

ہلال ناول ایک سا ئیکولیجیکل تھرلر ہے
اس ناول میں اہم کردار ہلال خالد ہیں جو کہ ایک بڑے مینٹل ہسپتال کی وائس ہیڈ ہیں یہ کہانی انکی زندگی کی مشکلات انکے ذہنی کہفیات بچھڑے رشتے اور چھپے ہوۓ رازوں کے گرد گھومتی ہے کیسے انکے رشتے اور انکے پیارے انکو دھوکہ دیتے ہیں اور ہلال خالد خود بھی صرف سفید رنگ نہیں بلکہ وہ بھی سرمائی ہہیں
یہ کہانی عزیر جو کہ ایک بھاگا ہوا لڑکا ہے اس کا بھی تعارف ہے

Hilal Episode 1 by Aza Hayat

ہلال ناول ایک سا ئیکولیجیکل تھرلر ہے
اس ناول میں اہم کردار ہلال خالد ہیں جو کہ ایک بڑے مینٹل ہسپتال کی وائس ہیڈ ہیں یہ کہانی انکی زندگی کی مشکلات انکے ذہنی کہفیات بچھڑے رشتے اور چھپے ہوۓ رازوں کے گرد گھومتی ہے کیسے انکے رشتے اور انکے پیارے انکو دھوکہ دیتے ہیں اور ہلال خالد خود بھی صرف سفید رنگ نہیں بلکہ وہ بھی سرمائی ہہیں
یہ کہانی عزیر جو کہ ایک بھاگا ہوا لڑکا ہے اس کا بھی تعارف ہے

Sitaron Ki Chaon Episode 1 by Mehtab Zahoor

کچھ زندگیاں کہانیوں کی طرح نہیں ہوتیں کہ جہاں ہر سوال کا جواب اور ہر درد کا مداوا لکھا
ملے۔ کچھ زندگیاں زخموں کی صورت سانس لیتی ہیں جہاں ہر قدم پر آزمائش، ہر موڑ پر انگلیاں، اور ہر راستے پر سوال کھڑے
ہوتے ہیں۔ اس کہانی میں بھی دو ایسے ہی کرداروں کی زندگی دکھائی گئی ہے۔
یہ کہانی صرف مصفرہ کی نہیں بلکہ ان سب کی ہے جو کرائے کے گھروں میں سانس لیتے ہیں مگر جڑیں کبھی نہیں پکڑ پاتے۔
یہ کہانی ہے عرشمان کی جو عام محنتی لڑکا تھا مگر اس نے اپنی ذات کو منوایا۔ اور اندرون لاہور کی ان گلیوں میں اس کی واپسی
مصفرہ کے لیے ایک پناہ گاہ بنے گی۔
اور پھر کچھ ولی خان جیسے لوگ ہوتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ عورت کو خرید لینا ممکن ہے۔ کہ عزت صرف ایک فیصلہ ہے
جو طاقتور کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ مگر وہ نہیں جانتے کہ کچھ عورتیں سودے بازی کے لیے پیدا نہیں ہوتیں وہ یا تو اپنی سچائی پر
جیتی ہیں یا پھر فنا ہو جاتی ہیں مگر جھکتی نہیں۔
مگر ان تمام سوالوں کے درمیان ایک جذبہ خاموشی سے پلتا ہے۔ محبت کا جذبہ۔ وہ محبت جو ضد نہیں، زبردستی نہیں، بلکہ وقت
کے ساتھ اپنی پہچان خود بناتی ہے۔ وہ محبت جو مصفرہ کو خود پر یقین دلاتی ہے۔ اس کی زندگی کے ہر خسارے کو مٹاتی ہے۔
اسے ابدی بہاروں سے روشناس کرواتی ہے

Lail Episode 1 by Mah Rukh Zia

المیر عبدالہادی ، کہانی کا مرکزی کردار۔ کچھ گناہ ، پچھتاوے اور محرومیاں اس کے حصے میں آئی تھیں۔
لیل عبدالحد ، جس کا دل شیشے کی طرح صاف تھا اور اسی طرح نازک بھی ، وہ جلدی معاف کر دیتی تھی۔  وہ ہمیشہ رب سے راضی رہی۔
گردش وقت نے ان دو مختلف لوگوں کو ایک کر دیا۔ المیر کے لیے محبت ایک سزا تھی اور لیل کے لیے اعتبار۔
المیر بھی شیشہ گر تھا۔
وہ جو ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے روادار نہ تھے۔ بھری دنیا میں ایک دوسرے کو ذلیل کیا۔ کیا ساری زندگی ساتھ گزار سکتے تھے؟ لیل کے ساتھ المیر نے سب سے بڑی نا انصافی کی تھی۔
اس کے کئی رنگ تھے ، رات کی طرح سیاہ ، آسمان کی طرح نیلا ، زمین کی طرح بھورا یا شاید جامنی بھی۔
ان سب رنگوں کو صرف ایک عورت پہچانتی تھی! لیل عبدالحد۔
پچھتاوے اور سزا سے آزاد ہو کر محبت کا یہ سفر تکلیف دہ سہی مگر خوبصورت ہے!۔
1 50 51 52 205