Ongoing Novels

Maahiyat Episode 10 by Sania Hussain

کبھی کبھی انسان خود کو ہی کھو دیتا ہے۔ نہ چہرہ باقی رہتا ہے نہ پہچان۔ صرف ایک سوال رہ جاتا ہے۔ میں کون ہوں؟
ماہیت ایک ایسی داستان ہے جو بظاہر کامیاب، مضبوط، اور مکمل دکھنے والے کرداروں کے اندر چھپی اُس سچائی کی پرتیں کھولتی ہے جو دنیا کی نظر سے اوجھل ہے۔ یہ کہانی ہے اُن لوگوں کی جو زندگی کی دوڑ میں اپنے اصل وجود کو پیچھے چھوڑ آئے ہیں۔ جو دکھتے کچھ اور ہیں مگر اندر سے ٹوٹے اور بکھرے ہوئے ہیں۔
یہ ناول سچ اور جھوٹ کے درمیان جھولتے ضمیر، ذات کی تلاش، اور روح کی پکار پر مبنی ایک ایسا سفر ہے جو ہر انسان کو اپنی ہی ماہیت پر سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
کیا ہم واقعی وہ ہیں جو دنیا ہمیں سمجھتی ہے؟ یا وہ جو ہم خود سے بھی چھپاتے ہیں؟

Saaz e Khawabzaar Episode 10 by Arooj Amir

“سازِ خواب زار” ایک جذباتی اور پُراثر کہانی ہے جو درد، احساسِ جرم، اور نجات کے سفر کو بیان کرتی ہے۔ آیت حیات، ایک حساس اور خاموش شخصیت کی مالک ہے جو اپنے ماضی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ اس کی زندگی اُس وقت بدل جاتی ہے جب وہ بشر کمال کے راستے میں آتی ہے ۔۔ ایک ایسا شخص جو دنیا کی خدمت میں مصروف ہے مگر خود میں الجھا ہوا ہے۔
دونوں کے درمیان ایک ایسا رشتہ بنتا ہے جو ابتدا میں صرف ایک رسمی معاہدہ ہوتا ہے، مگر وقت کے ساتھ یہ ان کے وجود کی پہچان بن جاتا ہے۔
سازِ خواب زار ایک ایسی کہانی ہے جہاں خواب اور حقیقت کی سرحدیں دھندلا جاتی ہیں، اور جہاں ہر کردار اپنے خساروں، غلط فہمیوں اور محبت کے درمیان اپنا راستہ تلاش کرتا ہے۔

Mere Aangan Ka Chand Episode 5 to 8 by Tamana Noor

یہ پاکستان کے ہنگامہ خیز میڈیکل شعبے کے پسِ منظر میں لکھی گئی کہانی ہے جو محبت، نفرت، سماجی برائیوں ، خاص طور پر میڈیکل کے شعبے سے جڑی کچھ تکلیف دہ اور تلخ حقیقتوں کو بیان کرتی ہے۔سی ایم ایچ کی راہداریوں اور سرکاری ہسپتالوں کے وارڈز تک کا یہ سفر مختلف کرداروں کے ذریعے بیان ہوا ہے۔
کہیں بہن بھائیوں کا بے لوث  پیار ہے تو کہیں خون کے رشتے سفید ہوجانے کی تلخ حقیقت۔۔
کہیں سی ایم ایچ کی صاف ستھری راہداریاں ہیں تو کہیں سرکاری ہسپتالوں کے باہر لمبی قطاروں میں ایک دوسرے کو دھکے دیتے ہوئے غریب مریض، کہیں مظلوم سے ظالم بنتے کردار، کہیں اصولوں کو بیچ دینے والے لوگ تو کہیں ایم ڈی کیٹ کے زیر اثر اپنی قیمتی جانیں ضائع کر دینے والے طلبا۔۔۔

Barena Episode 15 by Noor Fatima

یہ کہانی ہے محبتوں کی مُختلِف کیفیات  میں مقید کرداروں کی کئی ایسی صورتوں پے مبنی ہے جس میں آپ غلط سہی کا فیصلہ کرنے سے کاصر ہوتے ہیں اور کچھ جذباتوں کی جو آپ کو بے اختیار کر دیتے ہیں اور پھر سب سے بڑھ کے قسمت کی جو آپ کو کئی ایسے ادوار سے گزارتی ہے جِس کا آپ کو گُماں بھی نہیں ہوتا

 

Kathan Raah Episode 12 by Ranain Chaudhary

 

یہ کہانی ہے ایک ایسے معاشرے کی،
جہاں بے حیائی کا عروج ہو،
جہاں رشوت عام ہو،
جہاں اسلامی و معاشرتی اقدار کو پامال کیا جائے۔
کیا یہ معاشرہ ہمیشہ اسی دلدل میں پھنسا رہے گا؟
یا کوئی آئے گا جو اسے نکالنے کی کوشش کرے گا؟

Zindaan e Uqaab Episode 3 by Shah Khatoon

یہ ناول “زندانِ عقاب” ایک دلکش کہانی ہے انتقام، ہمت اور نجات کی۔ جب ایک تین سالہ بچے کے والدین کو بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے، تو اسے ایک پراسرار شخص  اپنی حفاظت میں لیتا ہے اور اسے قاتل کے خلاف ایک زبردست قوت بننے کے لئے تربیت دیتا ہے۔ جب وہ جرم اور بدعنوانی کی دنیا میں داخل ہوتا ہے، تو اسے اپنے ماضی کے نفسیاتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ناقابل یقین تکلیف کے سامنے اپنی صحت کو برقرار رکھنا پڑتا ہے۔
جرم، تعاقب اور نفسیاتی بصیرت کے ساتھ، “زندانِ عقاب” انسانی روح کی ایک دلچسپ تحقیق ہے، کیونکہ ایک شخص کا انتقام کا سفر خود شناسی اور آزادی کی ایک جستجو بن جاتا ہے۔

Chanaro Ki Out Mein Episode 6 by Umamah Ahmed

اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے لوگ
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے والے لوگ
ان تمام لوگوں کے نام!
”جن کی زندگیاں ماضی کی  نادانیوں
کے guilt میں stuck ہو چکی ہیں۔“
کیا کوئی واقف ہے اس سے کہ چناروں کی اوٹ میں ایک کشمیر بھی بستا ہے
کہانی ہے احساس جرم میں رہ جانے والے کشمیری کی،جو طالبِ وفا تھا
کیا اسے وفا ملی تھی؟کون تھی وہ نینا یا أمل
قتلِ عمد یا قتلِ خطا؟آخر کیا ہوا تھا اس پلے ایریا میں،دو بھائیوں کے بیچ؟
لندن یونیورسٹی میں مٹرگشت کرنے والے،وہ چار دوست کون تھے؟
داستانِ شہداء
داستانِ جہاد
داستانِ تیمور وانی
داستانِ کشمیر
پاک-بھارت جنگ کی جھلکیاں
پاک فوج کے جوانوں کے جذبوں کی داستان
شانہ بشانہ کھڑے وہ دوست کون تھے؟
ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا Aura!
وہ وقت جب سب سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو گئے تھے۔
کیا شاہد ہے کوئی آپریشن بنیان مرصوص کا؟

Khalwat Episode 1 to 9 by Dahim Nazeer

خلوت تنہائی کی گہرائیوں میں گم ایسے کرداروں  کی کہانی ہے جو درد کو لفظوں میں بیان کرنے کے بجائے خاموشی میں دفن کرتےہیں۔ وہ نہ چیختے  ہیں  نہ شکوہ کرتے ہیں ۔ بس وقت کے ساتھ گھلتے رہتے ہیں۔اور دنیا کی نظروں میں ایک خاموش انسان کہلاتے ہیں۔ مگر اس خاموشی کے اندر ایک طوفان پل رہا ہے۔ یہ ناول ان احساسات کو آواز دیتا ہے جو اکثر دل کے اندر ہی دفن رہ جاتے ہیں ۔ جیسے ادھورے خواب، ٹوٹے رشتے، کھوئی ہوئی مسکراہٹیں، اور وہ درد جو ہم مسکرا کر سہہ جاتے ہیں تاکہ دنیا نہ سمجھے کہ ہم ٹوٹ چکے ہیں۔ خلوت صرف تنہائی کی داستان نہیں ہے۔بلکہ ایک ایسی داخلی جنگ کا بیان ہے جو اکثر لوگ ہار رہے ہوتے ہیں مگر چہروں پر جیت کا خول پہنے رہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا ادبی سفر ہے جو قاری کو اپنی اندرونی خاموشیوں سے روبرو کرتا ہے ۔ اور کچھ زخموں کو محسوس کرنے کی ہمت بھی دیتا ہے۔
1 199 200 201 204