Ongoing Novels

Fakeer e Muhabbat Episode 10 by Nida e Eman

یہ کہانی ہے یک طرفہ عشق کی محبت میں رسوائی کی ایک ایسی لڑکی کی جو نامحرم سے محبت کر بیٹھی۔ ایسا نوجوان جسے وقت نے سفاک بنا دیا جو بدلےکی آگ میں جل رہا تھا جسے اپنی ماں کی موت کا بدلہ لینا تھا یہ کہانی ہے پچھتاوے کی اس لڑکی سے عشق کی جس کا عشق اس نے پا کر بھی کھو دیا ۔

Aah Neem Kash Episode 5 by Aasiya Raees Khan

Aah Neem Kash Is a Family Based  Novel by Aasiya Raees Khan Publishing in Shuaa Digest.
آہ نیم کش قسط نمبر ۵
شعاع ڈائجسٹ جنوری ۲۰۲۶
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
یہاں تو ہر کردار کے ماضی میں کوئی نہ کوئی راز چھپا ہوا ہے، اور اب عدن کا ماضی بھی آہستہ آہستہ سامنے آنے لگا ہے۔ آخر یہ اسفندیار کون ہے؟ اور عدن اس سے کیوں چھپ رہی تھی؟ دوسری طرف میر عثمان ایک بار پھر عدن سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ امید ہے کہ عدن جلد ہی اپنی محبت کا اقرار کر کے میر عثمان کو غلط فہمی سے بچا لے گی۔
آدم اور سبیل کے سینز کیوٹ سے تھے۔ ایک سین جو بڑے مزے کا تھا جب سبیل کچن سے باہر نکلتی ہے،آدم کو دیکھ کر چونک جاتی ہے اور فوراً واپس چلی جاتی ہے، جبکہ بیچارہ آدم حیران و پریشان کھڑا رہ جاتا ہے کہ آخر ہوا کیا ہے۔
صفہ اور سبیل کے سینز تو ہمیشہ ہی مزے دار ہوتے ہیں۔ ان کی نوک جھونک کہانی کو مزید دلچسپ اور پرلطف بنا دیتی ہے،

Qalb e Pinhaan Episode 2 by Hamna Saboor Amir

کہانی جنم لیتی ہے اسلام آباد کے پر شکوہ شہر میں ، سڈنی کی پر ہجوم گلیوں میں اور دیر کی برف سے ڈھکی ہوئی وادیوں میں۔ یہ کہانی ہے انتظار کی ، ایک خاموش بدلے کی اور ایک خواب کی ۔ وہ انتظار جو جاگتی آنکھوں اور قفل لگی زبان کے ساتھ کیا گیا۔ کہانی ہے بدلے کی جو عرصے سے سینے میں پنپتا رہا۔ کہانی ہے اس خواب کی جن کی جائے پناہ نم آنکھیں تھیں۔

Aaramish e Rooh Episode 16 By Wajeeha Asif

یہ کہانی ایک جوان بیوہ ذرجان کی  ہے۔ جو اپنی زندگی اپنے بیٹے کی وجہ سے جی رہی تھی۔ اسکی زندگی پر سکون تھی جبتک اُسکا بچپن کا دوست اسکی زندگی میں واپس نہیں لوٹ آتا۔ جو آتے ساتھ ہی اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیتا ہے۔ اس مرکزی کہانی کے ساتھ اور بھی کہانیاں چلتی ہیں۔

Ibtihal Episode 1 by Husna Hussain

Ibtihal is a Social Romantic Novel by Husna Hussain Publishing in Khawateen Digest.
 ناول: ابتہال از قلم حسنی حسین
تبصرہ نگار؛ اقراء عنایت
قسط نمبر ۱
خواتین ڈائجسٹ جنوری ۲۰۲۶
حسنہ حسین کے ناول کا شدت سے انتظار تھا کہ وہ کب اپنا قسط وار ناول پیش کریں گی، اور اُن کے نئے سلسلہ وار ناول” ابتہال‘‘کی پہلی قسط پڑھ کر ہرگز مایوسی نہیں ہوئی۔
چونکہ یہ ابھی ابتدائی قسط تھی، اس لیے کہانی فی الحال پراسرار سی محسوس ہوتی ہے۔ ہر کردار کے ساتھ کچھ نہ کچھ راز جڑے ہوئے ہیں جو آگے چل کر کہانی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ واضح ہوں گے۔
کہانی صرف ایک یا دو کرداروں کے گرد نہیں گھومتی بلکہ اس میں کئی اہم کردار شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک کی اپنی الگ کہانی اور ماضی ہے۔ تاہم ابتہال کا کردار مجھے بے حد پسند آیا، نڈر، بے باک اور مضبوط۔
اگرچہ کئی مقامات پر اُس کی باتیں اور نفرت کے اظہار غلط محسوس ہوتے ہیں، مگر بہت سی جگہوں پر اُس کا مؤقف درست بھی لگتا ہے۔
اب اگلی قسط کا شدت سے انتظار رہے گا۔

Gehre Panion Ka Safar Episode 3 to 5 by Laila Afzal Khan

میرا ناول برِّصغیر کے وقت پر ہے۔ یہ اُس دور پر ہے جب ہندو مسلمان اکٹھے رہتے تھے۔ یہ ناول میں نے میرے ذہن میں آنے والے مختلف خیال کو اکٹھا کر کے لکھا ہے، اس کا یا اس کے کرداروں کا حقیقت سے دُور دُور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔
1 190 191 192 204