Ongoing Novels

Mah e Noor Episode 4

محبتوں کے حصول ممکن ہیں اگر چہ اس میں صداقت ہو
زندگی ہر کسی کے لیے پھولوں کی سیج نہیں ہوتی
زندگی بعزاوقات انسان کی آزمائش کی حد کردیتی ہے
یہ کردار مجھے اور آپ کو بتائیں گے کہ عزت اور محبت میں سے کسی ایک چیز کو چننا پڑے تو کس کا انتخاب کرنا چاہیے

Sirr e Ayaa Episode 2

یہ کہانی ہے سیرینا کی، ایک خودمختار اور مضبوط لڑکی، جس کی زندگی میں سکون کا دور ختم ہونے کو ہے۔ ماضی نے ایک بار پھر اپنے سائے ڈال دیے ہیں، اور وہی پرانے زخم تازہ کر دیے ہیں! مگر اس بار کیا ہوگا؟ کیا تاریخ اپنے آپ کو دوہرائے گی، یا پھر سیرینا کے لیے نئی راہیں کھلیں گی؟
دوسری طرف، ریان ہے، ایک نوجوان جس کا حال خوشگوار ہے، مگر ماضی ایک ناخوشگوار یاد۔ وہ ماضی کو پیچھے چھوڑ چکا ہے، لیکن سوال یہ ہے کے کیا ماضی نے اس کا پیچھا چھوڑ دیا ہے؟
سیرینا اور ریان کی داستان کو جانیے، ان کے ماضی کی گرہیں کھولیے، اور ان کے جذبات کی گہرائیوں میں ڈوبیے۔ ایک ایسی کہانی جو دلوں کو چھو جائے اور زندگی کی حقیقتوں سے روشناس کرائے۔

Aetbar e Wafa Episode 8

اعتبارِ وفا کہانی ہے ایسے” کرداروں کی جو ہمیں بتاتے ہیں کہ صرف محبت کرنا ہی سب کچھ نہیں ہوتا، محبت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر اعتبار کرنا بھی بےحد ضروری ہوتا ہے۔ کسی کا ہمسفر بننا اتنا بھی آسان نہیں ہوتا جتنا سمجھ لیا جاتا ہے۔ ایک پرفیکٹ جیون ساتھی بننے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے جس میں سب سے اہم شے ایک دوسرے پر ” اعتبار” کر کے ایک دوسرے سے مرتے دم تک “وفا” نبھانا ہوتی ہے۔۔۔”

Bar e Digar Tu Episode 9

“بارِ دیگر تُو” الفاظ فارسی کی شاعری سے ماخوذ ہے جس کے معنی آپ کو کہانی خود سمجھائے گی، کہانی ایسے کرداروں پر مبنی ہے جن کی محبتیں جدا ہیں نبھانے کا قرینہ بھی الگ ہے لیکن ایک چیز جو ان میں یکساں ہے وہ ہے ان کا اپنی اپنی محبتوں کو چننا اور اسی کو ترجیح دینا۔
یہ داستان ہے محبت کرنے والوں کی اور ایسی محبت کی جہاں ہزار بار مواقع ملنے پر بھی کردار اس ایک محبت کو ہی پانا چاہتے ہیں۔ اس کہانی کے مرکزی کردار ہیں یسرا شیراز جو ایک مضبوط لڑکی ہے لیکن اتنی ہی جذباتی بھی جو جلد نہ کسی پر اعتبار کرتی ہے نہ کسی کو معاف۔ سہل حیات جس نے زندگی میں سوائے ادھورے پن کے کچھ نہ دیکھا ہے، جو غلطی سے اپنی محبت کا دل دکھا بیٹھا ہے۔ عفراء شیراز جو رشتوں کی گتھیوں میں الجھی ہوئی ہے، وہ ایک ان چاہے رشتے میں بندھی ہے جو کسی اور کی محبت ہے۔ اور بدر عالم خان جو ماضی اور حال کے درمیان میں معلق ہو کر رہ گیا ہے، نادانی میں رشتوں میں بگاڑ پیدا کر بیٹھا ہے۔
ان مخصوص کرداروں کے علاوہ مزید کردار بھی بارِ دیگر تُو کا حصہ ہیں اور اس کہانی کو نئے موڑ پر لے جانے کے اہم جز ہیں۔ دیکھنا ہے یہ سارے کردار کس طرح اپنی منزلوں تک پہنچتے ہیں اور کیسے اپنی اپنی محبت کو پاتے ہیں، زندگی کیسے کھیل کھیلتی ہے اور قسمت کس طرح کے رنگ رچتی ہے۔ کون اپنی محبت کو ازل کے لئے اپنا کر لیتا ہے اور کس کی قسمت میں دائم جدائی لکھ دی جاتی ہے..

Adhoray Mukamal Episode 3

ادھوری محبت اور نفرت کی داستان، ادھورے ہجر اور وصال کی داستان، ادھوری زندگی اور موت کی داستان، ادھورے اپنے اور پرائوں کی داستان، ادھورے غم اور خوشیوں کی داستان، ادھوری بہار اور خزاں کی داستان، ادھوری روشنی اور اندھیرے کی داستان، ٹوٹ کر مکمل جڑنے کی داستان “مختصر یہ کہ ادھورے کرداروں کی مکمل داستان۔”
یہ ناول ان کرداروں کے گرد گھومتا ہے جو اسلام، مذہب، دین، خدا اور نیکی جیسے الفاظ سے ناآشنا ہیں۔انکے لئے زندگی کا مقصد”میں اور میری مرضی” ہے۔ بقول ان کے، جو بھی دنیا میں انسان حاصل کرتا ہے وہ اس کی اپنی قابلیت کی بنا پر ہے جبکہ ایک کردار تو سرے سے اللّٰہ کے ہونے پر بھی یقین نہیں رکھتا(نعوذبااللہ)۔

Ishq Mera Junoon Episode 21 to 28

یہ کہانی گاؤں میں رہنے والی ایک غریب لیکن مضبوط لڑکی کی ہے۔
اس کا خواب تھا ڈاکٹر بننے کا جو اس کے گھر والوں نے دیکھا تھا۔
وہ اس خواب کو پورا کرنے کے لیے شہر نکلی مگر اس شہر میں کوئی درندہ اس کا انتظار کر رہا تھا۔
اور پھر اس سفر نے اس کی زندگی بدل دی۔
وہ گاؤں کی سب سے خوبصورت لڑکی پھر اسی کے ہی کردار پر باتیں کی گئی۔
جسے پانے کے لیے سب کوششیں کرتے تھے ۔پھر کسی نے بھی اس کی طرف انکھ اٹھا کر نہیں دیکھا۔
اس کی زندگی اس ایک سفر نے بالکل تبدیل کر دی۔
سید خاندان کے چشم و چراغ اس پر مرتے تھے۔
مگر اس کی زندگی تو تبدیل ہو چکی تھی۔۔

Nahal Episode 1

کبھی کبھی دوستی وہ زہر بن جاتی ہے جو دل کو مار دیتا ہے اور محبت وہ زنجیر بن جاتی ہے جو تمہیں آزاد نہیں ہونے دیتی۔ نحل آج کی اس نوجوان نسل کی کہانی ہے جو پاکستانی معاشرتی روایات اور جدید دور کے خیالات کے درمیان الجھ سی گئی ہے۔ نحل کا ہر کردار اپنے وجود کی جنگ لڑ رہا ہے، اپنے آپ کو شفایاب کر رہا ہے اور اس بدلتی دنیا میں خود کو سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نحل قاری کو روایات، رشتے، محبت، دوستی اور طاقت کے درمیان سے کھینچ کر ایک ایسی دنیا میں لے جائے گا جہاں زندگی میں ہر پل ایک نیا موڑ ہے، ہر قدم پر ایک راز ہے، جذبات کا طوفان ہے، بےوفائی کی گہری چوٹ ہے، محبت کے بیچ میں نفرت کا زہر ہے، ہر قہقہے کے پیچھے اداس چہرہ ہے۔ نحل میں وہ سچائیاں ہیں جو ایک پل میں رشتوں کو خاک میں ملا دیتی ہیں۔ نحل اس کرب کی عکاسی کرتا ہے جس سے ہر کردار نبردآزما ہے اور وہ کرادر آپ ہیں! چاہے وہ روایتوں کی قید ہو یا ذاتی خوابوں کی تباہی یا محبت میں ناکامی۔ نحل آپ کی حقیقت ہے۔ ایک ایسی گہرائی میں چھپی حقیقت جو انسان کو راز رکھنے پر مجبور کرتی ہے۔
1 124 125 126 204