Novelettes

Jalebi

زندگی میں آیا ہر انسان اپنے اصل کی بنیادوں پر کھڑا ہوتا ہے بالکل ویسے ہی جیسے گول گھومتی جلیبی کا ایک سرا اسے اس کے آخری سرے سے بالآخر جوڑ ہی دیتا ہے ، اپنے اصل کو پہنچاننے والا اطمینان اور ٹہراؤ کا پیکر ہوتا ہے اس کے بر عکس جو اپنے اصل کو بھول جائے وہ جا بجا کے روگ کا شکار ہوتا ہے
یہ کہانی ہے مزاح کی جس میں سبق ہے اپنے اصل کی جانب مڑنے کا ، یہ کردار آپ کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ آپ کی اصلاح کریں گے تو شروع کرتے ہیں سفر ‘جلیبی’ کا

Tum Ko Dekha To Ye Khayal Aya

تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا” محض چند کرداروں پر مشتمل ہے جس کی کہانی ان ہی چند کرداروں کے گرد گھومتی رہتی ہے۔ “نورالعین” اس کہانی کا مرکزی کردار ہے جو اپنی زندگی میں کئی موڑ سے گزرتی ہے۔ کچھ موڑ اسے خوبصورت راستوں اور گلیوں کی سیر کرواتے ہیں تو کچھ موڑ اس کی زندگی کو یکایک تاریکی کی نذر کر دیتے ہیں۔ وہ اپنی معصومیت اور کم عمری کی وجہ سے کئی دفعہ صحیح سمت کا تعین نہیں کر پاتی ہے اور بعض غلط فیصلے تو عمر بھر کا پچھتاوا مقدر کر دیتے ہیں۔ کیا نور کبھی اس پچھتاوے سے، ان خاردار رستوں سے نکل کر حسین منزل کی سمت بڑھ پائے گی؟

Ehsaas

یہ کہانی ہے رب پہ توکل کرنے والوں کی۔ یہ کہانی ہے دولت کی دیمک لگے رشتوں کی۔ ایک ایسی مختصر داستان جو ہمیں سکھاتی ہے کہ رشتے محض خون سے نہیں بلکہ اپنے سے جڑے لوگوں کا “احساس” کرنے سے بنتے ہیں۔ آزمائش زندگی کا حصہ ہیں اور ہر مشکل کے بعد آسانی رب کا وعدہ ہے۔

Shehr e Veeran

یہ مختلف قسم کی انسانی سمجھ سے بالاتر کہانیوں کا ایک مجموعہ ہے۔ کیونکہ یہ ضروری نہیں کہ اشرف المخلوقات کو قدرت کے چھپے ہر راز کا علم ہو سکے۔ یہ کہانیاں انہی میں سے ایک راز پر مبنی ہیں۔

1 2 3 4 10
Open chat
Hello 👋
How can we help you?