Novelettes

Bargad by Tayyaba Boota

 ایک ایسی کہانی جس میں ہمارے معاشرے کے کئی پہلو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ جہاں ہمارے اپنے ہی لوگوں کی عدم دستیابی ایک شخصیت کو کیسے تباہ کرتی ہے کہ ایسا انسان گھر کی بجائے باہر کے لوگوں میں محبت ڈھونڈنے لگتا ہے تو وہیں سے اصل اسکی تباہی شروع ہوتی ہے ۔جب اسے ایک انسان سے محبت ہو جائے جو نبھانے کے وقت پر اپنے فرائض چن لے ۔

Kuch Ishq Kiya Kuch Kaam Kiya by Mnahal Chaudhary

کچھ عشق کیا کچھ کام کیا” ایک خاموش محبت، ادھورے جذبوں اور زندگی کی الجھنوں پر مبنی کہانی ہے۔ یہ ناول دکھاتا ہے کہ کیسے کبھی دل کی باتیں وقت کے فیصلوں کے آگے ہار جاتی ہیں۔ دوستی، قربانی اور جذبات کی اس داستان میں ہر قاری کو اپنا عکس دکھائی دے گا۔

Eshtisaab by Kaniz Fatima Aghsar

یہ کہانی ہے ایک بہن کی جس کی دنیا اس وقت اجڑ گئی جب اُس کی بڑی بہن کو مار دیا گیا۔ یہ کہانی ہے ایک شوہر کی جو سچ جانتے ہوئے بھی خود کو دھوکہ دیتا رہا۔ اور یہ کہانی ہے ایک نفسیات دان کی، جو محبت اور گناہ کے بیچ پھنسی اپنی روح کا حساب دیتی ہے۔
“احتساب” دکھ، جرم، سکوت اور محبت کے بیچ ایک ایسا سفر ہے جہاں انصاف اور ضمیر کے فیصلے ٹکرا جاتے ہیں۔

Maa Ek Ehsaas by Amna Aman

یہ کہانی ایک لڑکی کے ماں بننے کے احساس پر مشتمل ہے۔اس احساس کو سمجھنے کے بعد وہ ہر ایک ماں کے احساس کو سمجھتی ہے۔کہ ماں کا لفظ کس احساس کا نام ہے۔اس احساس کے بعد وہ اپنے آپ کو بھی اپنی ماں کی جگہ پر پاتی ہے۔اور
اپنے ماضی میں جھانکتی ہے تو اس کو اپنی ماں کے ہر جزبے میں صرف یہی احساس ملتا ہے۔

Elina by Sidra Javed

ایلینا ایک دلچسپ اور سبق آموز کہانی ہے جس میں مرکزی کردار عربی زبان کے جنون میں مبتلا ہے۔ وہ سمجھتی ہے کہ صرف عربی زبان ہی سب سے برتر ہے، مگر پھر ایک خواب میں سورۃ الروم کی یہ آیت دیکھتی ہے:
﴿وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ ۚ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّلْعَالِمِينَ﴾ (الروم: 22)
اس خواب کے بعد ایلینا کو حقیقت کا شعور ہوتا ہے کہ ہر زبان اور ہر رنگ اللہ کی نشانی ہے۔ افسانہ مزاحیہ انداز میں یہ سبق دیتا ہے کہ کسی کی زبان یا رنگ کا مذاق اُڑانا دراصل اللہ کی تخلیق کا مذاق اُڑانا ہے۔

Durood Ki Khushboo by Saba Jabbar

میری مختصر ناولٹ دُرود شریف کی اہمیت کے بارے میں ہے۔ اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ
دُرود شریف پڑھنے سے کس طرح انسان کی زندگی بدل جاتی ہے، وہ گناہوں سے دور ہوجاتے ہیں اور ہدایت کے طلبگار بن جاتے ہیں اور کس طرح ان کی زندگی میں بے پناہ برکت اور سکون اتر آتا ہے، اور وہ اللہ تعالیٰ اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ سے سچی محبت کرنے لگتا ہے۔
یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ دُرود شریف پڑھنے سے ہم دین کو سمجھنے لگتے ہیں، اسلامی تعلیمات اور اللہ کے احکامات کو دل سے قبول کرنے لگتے ہیں، اور ہمارے اندر وہ جذبہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم اللہ کے احکامات اور رسول اکرم ﷺ کے نقشِ قدم پر چل سکیں۔
یہ ناولٹ تین لڑکیوں کی کہانی ہے جن کے دل میں اللہ کے قریب ہونے کی تمنا تھی اور وہ ہدایت چاہتی تھیں۔ آخرکار دُرود شریف کی برکت سے ان کی زندگیاں بدل گئیں اور وہ نبی کریم ﷺ کی محبت میں اس قدر ڈوب گئیں کہ ان کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کی روشنی اتر آئی۔
1 26 27 28 32