Novelettes

Aadam

یہ کہانی ہے گمان میں ڈوبے آدم کی۔یہ کہانی ہے کسی کے اعتبار کو توڑنے کی۔ گمان کی راہ پر چلتے ہوۓ راہ حق کو پالینا۔ ایک ملال سے اپنے آپ کو پہچان جانا۔

Aakhri Station

سچی کہانی جس نے سب کو یلا کر رکھ دیا ایسی داستان جسے آج تک کوئی حل نہیں کر پایا۔ آخر ایسا کیا ہوا تھا اس رات جس نے پھر آنے والے کئی سالوں تک لوگوں کی نیند اڑا دی۔ جاننے کے لئیے پڑھئیے آخری اسٹیشن۔

Aj ka Musalman

آج کا مسلمان یہ کہانی ایسے موضوعات کے گرد گھومتی ہے جن پر آج کے دور میں ہر مسلمان کو غور کرنا ضروری ہے۔ اس کہانی کا مرکزی کردار ایک ایسا شخص ہے جو لوگوں کو راہ راست پر لانا تو چاہتا ہے مگر اس کیلئے خاص کوشش نہیں کرنا چاہتا۔ یہ کہانی ہے آج کے مسلمان کی جو اس فانی دنیا میں اپنی تخلیق کا مقصد بھول گیا ہے۔ جو اللّٰہ اور اسکی نازل کردہ کتاب، صحیفۂ ہدایت قرآن مجید سے دور ہوکر دنیا کی رنگینیوں میں بھٹک گیا ہے۔ اس کہانی کا مقصد مسلمانوں کو ان غلطیوں سے آشنا کروانا ہے جو اب اسکی زندگی کا حصّہ بن گئیں ہیں۔ اب چاہے وہ ماڈرنزم کے نام پر کئے جانے والے گناہ ہوں یا خود کو مجبور سمجھ کر کئے جانے والے۔ یہ کہانی ان تمام باتوں کا مجموعہ ہے

Almaas Al Aswad

یہ کہانی ہے تین دوستوں کے چھوٹے سے سفر کی جس میں تلاش ہے انہیں ایک الماس الاسود یعنی سیاہ ہیرے کی۔۔۔۔اب یہ ہیرا کس کا ہے؟ اور کیا وہ اس ہیرے کو ڈھونڈ پائیں گی؟ یہ سب جاننے کیلئے اس ہلکے پھلکے سے ناولٹ کو پڑھیں۔۔۔۔۔جو آپکو کچھ نا کچھ ضرور سکھائے گا ساتھ ہی آپکے چہروں پر مسکراہٹیں بھی بکھیرے گا

Andhere ka Musafir Season 2

جاسوسی کہانی ملیے آفیسر داریان اور سارجنٹ حادی سے جو اپنی ذہانت سے کس طرح مجرم تک رسائی حاصل کرتے ہیں. اس کہانی میں عجیب و غریب کردار ملیں گے جو مضحکہ خیز بھی ہیں لیکن سب مل کر کہانی کی کڑیاں بنائیں گے اور جرائم کے ایسے پہلو سامنے آئیں گے جو آپ کو چونکا دیں گے خاص طور پر کہانی کا مجرم.

Anmol Moti

انمول موتی کہانی ہےایک ایسی لڑکی کی جس کا دامن ایک انمول موتی کی طرح صاف ہے…
کہانی ہے معاشرے کے غلط نظریے کی…
کہانی ہے آئرہ شاہ کے صبر کی….کہانی ہے حدید رحمان کے خلوص کی….
کہانی ہے آئرہ شاہ کی…

Anmol Muhabbat

یہ کہانی ہے فیصل اور آصف کی چٹ پٹی شرارتوں اور دادی جان سے نوک جونک کی،  لبینہ اور خضر کی مُحبت میں لکھی گئی ہے۔۔ اس کہانی میں آپ دنیا کے فریب اور تلخی سے ہٹ کر مسکراہٹ کے لمحات گزار سکیں گے۔۔ جہاں صرف محبتیں اور شرارتیں ہیں۔ جہاں چاہت ہے اپنوں کی۔
1 2 9
Open chat
Hello 👋
How can we help you?