Complete Novels

Qalandar Novel by Sania Sheikh

“قلندر” ایک ایسی داستان ہے جو انسان کے باطن کی گہرائیوں کو چھوتی ہے۔ یہ صرف ایک کہانی نہیں بلکہ دل و روح کی پکار ہے۔ اس میں عشقِ حقیقی اور عشقِ مجازی کی کشمکش کو دکھایا گیا ہے، جہاں کردار آزمائشوں سے گزرتے ہیں، گرتے ہیں، سنبھلتے ہیں اور آخرکار اپنی اصل پہچان کو پا لیتے ہیں۔ ناول میں روحانیت، محبت، قربانی، اور تقدیر کے سفر کو بڑی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے، جو قاری کو نہ صرف محظوظ کرتا ہے بلکہ سوچنے پر بھی مجبور کرتا ہے۔

Tere Jane Ke Bad Novel by Sania Sheikh

محبت، جدائی، خوشی، غم، زندگی کے انوکھے موڑ سب کچھ سمیٹ کر آپ کے لیے لائی ہوں۔ تو بس، الفاظ کی دنیا میں قدم رکھیں اور کہانی کا جادو محسوس کریں۔ تیار ہیں؟
یہ کہانی ہے “تیرے جانے کے بعد”ایک ایسی داستان جو عروج و زوال، محبت اور صحیح  راستے کی تلاش کی  ہے۔ کچھ کردار اپنی منزل کھو بیٹھتے ہیں، تو کچھ کو راہِ راست نصیب ہوتی ہے۔ کہیں دلوں میں محبت کی روشنی جاگتی ہے، تو کہیں عشقِ حقیقی کی تڑپ روح کو بےقرار کر دیتی ہے۔
یہ قصہ ان لمحوں کا ہے جب کوئی سب کچھ پاکر بھی خالی ہاتھ رہ جاتا ہے، اور کوئی سب کچھ کھو کر بھی وہ پا لیتا ہے جو ہمیشہ سے اس کے مقدر میں تھا۔ کچھ لوگ دنیا کی چکاچوند میں اپنی حقیقت بھول جاتے ہیں، تو کچھ درد و آزمائش میں پل کر اپنی ذات کی گہرائیوں کو پہچان لیتے ہیں۔
کہیں کوئی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر اپنے ہی سایے سے خوفزدہ ہو جاتا ہے، اور کہیں کوئی ذلت کی گہرائیوں میں گر کر راہِ حق کی روشنی پا لیتا ہے۔ یہ کہانی ان جذبات کی ہے جو ہمیں جوڑتے بھی ہیں اور توڑتے بھی، جو ہمیں خود سے روشناس کراتے ہیں یا ہمیں خود سے بیگانہ کر دیتے ہیں۔
محبت کی تلاش میں سرگرداں دل اور عشقِ حقیقی کی پیاس میں تڑپتی روحیں، کسی کے جانے کے بعد کیسے بدل جاتی ہیں۔  جدائی صرف زخم دیتی ہے، یا کبھی کبھی ہمیں وہ بھی سکھا دیتی ہے جو ہم ایک ساتھ رہ کر نہیں سیکھ پاتے۔
یہ ناول صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ ایک آئینہ ہے ۔۔۔
یہ قصہ ان خوابوں کا ہے جو بکھر جاتے ہیں، ان امیدوں کا ہے جو پھر بھی زندہ رہتی ہیں، اور ان راستوں کا ہے جو اکثر جدائی کے بعد ہی واضح ہوتے ہیں۔
یہ کہانی صرف رشتوں کے بننے اور ٹوٹنے کی نہیں، بلکہ انسان کی اندرونی کشمکش، اس کی خواہشات اور اس کے نصیب کی بھی ہے۔ بعض لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی دنیا میں کوئی ایسا آئے جو ان کے دل کی سُن سکے، اور بعض وہ ہوتے ہیں جو خود کو اتنا بلند کر لینا چاہتے ہیں کہ کوئی ان کا ہاتھ نہ لگا   سکے۔ لیکن قسمت ہر کسی کے لیے ایک الگ تحریر لکھتی ہے۔کبھی کسی کو منزل دے کر سب کچھ چھین لیتی ہے، تو کبھی کسی کو راستہ دے کر اسے حقیقی کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔
جدائی ہمیشہ کمزوری نہیں ہوتی، بلکہ بعض اوقات یہ ایک نئے سفر کی ابتدا بن جاتی ہے وہ سفر جو ہمیں ہماری حقیقی پہچان، حقیقی منزل، اور کبھی کبھی، حقیقی محبت تک لے جاتا ہے۔۔

Tumhari Muhabbat Ke Naam by Hira Rafaqat

Tumhari Muhabbat Ke Naam is a Friendship Based, Friends to Lovers Based Romantic Novel by Hira Rafaqat Published in Shuaa Digest December 2025.
 تمہاری محبت کے نام از حرا رفاقت
شعاع ڈائجسٹ دسمبر ۲۵۔۲
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
مصنفہ نے کہانی کو اس انداز میں قلم بند کیا ہے کہ قاری شروع سے آخر تک اس میں محو رہتا ہے۔ ہانیہ، حارب اور ہانیہ کا بھائی حارث بچپن سے ایک ساتھ پلے بڑھے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے درمیان گہری دوستی قائم ہو جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ یہ دوستی محبت میں بدل جاتی ہے، اور جب ہانیہ اور حارب شادی کا فیصلہ کرتے ہیں تو حارب کے والد ایک ایسی شرط رکھ دیتے ہیں جس کے باعث ان دونوں کی شادی ممکن نہیں رہتی۔
اسی دوران ہانیہ کی شادی طے ہو جاتی ہے۔ ایک طرف باپ کی عزت اور فرمانبرداری، اور دوسری طرف سچی محبت، ان دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہانیہ کے لیے نہایت مشکل فیصلہ بن جاتا ہے۔ لیکن بالآخر وہ ایک فیصلہ کر ہی لیتی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ ہانیہ نے کس کا انتخاب کیا؟
باپ کا مان؟ یا حارب کی محبت؟

Shaam Ki Mundair Se by Mawra Talha

Shaam Ki Mundair Se is a Cousin Marriage Based, Age Difference Based, Love To Hate Based, Forced Marriage Based Romantic Novel by Mawra Talha Shuaa Digest December 2025.
 شام کی منڈیر سے ازقلم ماورا طلحہ
شعاع ڈائجسٹ دسمبر ۲۰۲۵
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
اس کہانی میں جو پہلو مجھے سب سے زیادہ پسند آیا، وہ “ عمر کے فرق” کا تھا۔سودہ ولی سے عمر میں تقریباً دس سال بڑی ہوتی ہے اور دونوں کزنز ہوتے ہیں۔ ان کے درمیان خاصی اچھی بانڈنگ ہوتی ہے، جسے دیکھ کر ان کے بابا ان کا نکاح کروا دیتے ہیں۔
لیکن یہ فیصلہ دونوں کے لیے آسان نہیں ہوتا اور اس رشتے کو قبول کرنا ان کے لیے مشکل بن جاتا ہے۔ اسی دوران ولی کو کئی غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں، جن کی وجہ سے وہ ملک چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔
کافی عرصے بعد وہ اپنے بابا کی وفات پر واپس آتا ہے، مگر واپسی کے بعد سودہ کے ساتھ اس کا رویہ سخت اور تلخ ہو جاتا ہے۔ اب جب آپ کہانی پڑھیں گے تو معلوم ہوگا کہ آخرکار ان دونوں کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں یا نہیں۔
1 54 55 56 312