Complete Novels

Dill Ki Girraa

دل کی گرہ لاہور پاکستان میں رہنے والے ایک ایسے گھرانے کی کہانی ہے جہاں صرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوتیں ہیں ۔۔۔ دکھ کیا ہوتے ہیں کسی کو پتا ہی نہیں ہوتا ۔۔۔ پھر اس گھر کے بیٹے رحمان احمد کی بیوی اپنے دوسرے بچے کی پیدائش پر خالق حیقیقی سے جا ملتی ہے اور گھر تقریبا بکھر سا جاتا ہے ۔۔۔ رحمان احمد کی والدہ فائقہ اس کی شادی ایک ایسی لڑکی سے کرواتی ہے جو بہت غریب گھر کی ہونے کے ساتھ بیوہ اور ایک بچے (امن) کی ماں ہوتی ہے۔ امن کو رحمان احمد کی فیملی قبول نہیں کر پاتی اور اس وجہ سے شائستہ اور امن کو زندگی گزارنے کے لئے بہت سی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔۔۔ اس ناول میں ایک بات اور دکھائی دے گی کہ آپ کیکر کا بیج لگا کر گلاب کی تمنا کرو تو یہ سراسر ناممکن ہے..

Janoniyat

اقدار و روایات کی پاسداری ، بعض اوقات ایسے فیصلے کرواتی ہے ، کہ مکافاتِ عمل جب دروازے پر دستک دینے پہنچتا ہے ، تو اتنی گہری چوٹ پہنچاتا ہے، کہ ماضی کے ورق بھی لہو ٹپکانے لگتے ہیں ۔

Bakht

 بخت یعنی قسمت انسان کی زندگی میں ایک ایسا لمحہ بھی آتا ہے جب اس کی زندگی بدل کر رکھ دی جاتی ہے اور پھر اسے ہر جگہ اندھیرا دکھائی دیتا ہے کوئی راہ فرار نظر نہیں آتی تو پھر وہ آزمائش کے مراحل سے گزرتا ہے؟ یہ ٹیسٹ کیوں لیا جاتا ہے؟ اس  لیے کہ دیکھا جاتا ہے کہ انسان مایوس ہوتا ہے یا وہ اس چیز کو پا لیتا ہے جس کے لئے اسے آزمائش میں ڈالا جاتا ہے ہے-یہ اسٹوری قسمتوں کے ملاپ کی ہے اور آزمائشوں میں ڈٹے رہنے کی-

Zulm Hadh se Barh Kar

 

اک ایسی لڑکی کی کہانی جو ڈری ڈری سہمی سہمی اپنے گھر کی لاڈلی تھی مگر حالات کچھ اس طرح ہوئے جس میں اس لڑکی نے  بے وجہ ظلم سہے بے وجہ اپنوں سے دور ہوئی بے وجہ اپنے شریک حیات کے طعنے سنے۔۔۔۔
دو انجانے محبت کے پنچھی۔۔۔
جن کے دل میں محبت ہے لیکن وہ پہچان نہیں پات
دونوں ہی ہر وقت لڑتے ہیں
ایک غصہ کرتا ہے ایک چپ چاپ سہہ لیتی ہے۔۔۔

Badalte Naqshe Season 4

یہ ایسی کہانی ہے جو ہر موڑ پر آپ کو نئے رنگ، نئی سوچ اور بدلے ہوئے زاویے سے متعارف کروائے گی۔ اس کا ہر کردار پڑھنے والے کو اضطراب کی کیفیت میں مبتلا کر دے گا۔ آپ کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے گا کہ کس سے ہمدردی کریں، کس سے نفرت لیکن بہرحال آخری فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔

Tu Safar Mera

یہ کہانی ہے ایک ایسی فیملی کی جن میں،
 بہت محبت ہے ، بہن بھائیوں کا ایک دوسرے
 سے پیار ، کزنز کا ایک دوسرے پر اعتبار ، اور
 حسد کرنے والوں کا برا انجام ہے ۔۔۔۔۔
  بیوٹیفل ، رومینٹک لوسٹوری ۔
1 47 48 49 51
Open chat
Hello 👋
How can we help you?