Complete Novels

Tahammul e Ishq

“تحمّل عشق ” جس کا مطلب ہے کہ(محبّت میں صبر کرنا)  ” یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کے ارد گرد گھومتی ہے  جس کی خوبصورتی اُسکے لیے عذاب بن جاتی ہے ایک ایسا عذاب جو بھی اُسکی لپیٹ میں آئے جل کر خاکستر ہو جائے بہت کم ہوتے ہیں جو ایسے عذاب کو سہ پاتے ہے اور صبر اور محبّت  سے اللّٰہ کی آزمائش میں سرخور ہو جاتے ہیں وُہ کیا کہتے ہیں حسن تو ہمیشہ حجابوں میں ہی محفوظ ہوتا ہے اسلام میں عورتوں پر پابندی لگائی ہے وُہ اسکو قید کرنے کے لئے نہیں بلکہ اُسکی حفاظت کے لئے لگائی ہے کاش ہم سمجھ جائے
“حیا آنکھوں میں ہو تو پردہ دل کا ہی کافی ہے اقبال
بے حیا آنکھیں ہو تو اشارے نقابوں سے ہو جاتے ہیں

Anjane Hain Silsile

انجانے ہیں سلسلے کہانی ہے جس کی شروعات ہوتی ہے ظلم جبر اور زیادتی سے اور جو آگے جاکر بدل جاتی ہےمحبت جیسے انمول اور خوبصورت احساس میں لیکن محض ایک فریق کے لئے تو کیا اس کا اختتام بھی ہوگا محبت پہ۔۔۔ یہ کہانی جو ایک فریق کے لئے سفر ہے انا گھمنڈ اور تکبر کی بنا پر ظلم زیادتی اور جبر سے لے کر محبت تک کا جب کہ دوسرے فریق کے لئے دکھ تکلیف اور آزمائش سے لے کر بےیقینی اور بدگمانی تک کا تو کیا ایک کی محبت ختم کر پاۓ گی دوسرے کی بدگمانی اور بےاعتباری۔ کیا ملے گی ان دونوں کو ملے گی اپنی منزل آیئے جانتے ہیں انجانے ہیں سلسلے سے۔

Gohar e Be Bahaa

گوہر کے معنی ہیں ‘موتی’۔۔جبکہ بےبہا مطلب ‘بیش قیمت’۔۔یعنی کہ قیمتی موتی۔۔کہانی کے کردار بھی کچھ گوہرِ بےبہا سی حیثیت رکھتے ہیں۔۔یہ کہانی اسلام آباد اور ہزارہ میں بسنے والے دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔۔یہ کہانی ہے ہزارہ کی ایک پیاری سی لڑکی کی جو صرف اپنوں کیلئے جیتی ہے۔۔معاشرے میں چھپی کچھ برائیوں اور انکے خاتمے کی کہانی۔

Ghaazi

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جسکو اغوا کر کے دس سال کے لیے اس کے اپنوں سے جدا کر دیا جاتا ہے‘ یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو اپنے وطن کی محبت میں اپنوں سے ہمیشہ کے لیے دور جانے کی ہمت رکھتا ہے.یہ کہانی ہے پریشے اور ذیشان کی‘ علی اور ایشا کی‘ سالار اور یمنہ کی‘ نیلم اور سارہ کی. یہ کہانی ہے غازی کی

Bin Tere Sanam

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو ایک امیر باپ کی بگڑی ہوئی الکوتی اولاد ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔جسکی شادی بچپن سے اپنے کزن سے طے ہوتی ہے مگر حالات بدل جاتے ہیں اور اسکی شادی ایک ایسے لڑکے سے ہوجاتی ہے جو پہلے ہی کسی محبت میں گرفتار ہوتا ہے۔۔۔۔۔ حالات اور مشکلات اسے اپنے رب کے قریب کردیتے ہیں اور وہ لڑکی توبہ کر لیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور مشکلات کے بعد اسے سکون کی نوید سنائی جاتی ہے۔۔۔۔۔ اور یہ کہ نکاح کے بعد کی محبت پاکیزہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔

Jannat ki Hoor

یہ کہانی ہے محبت کرنے والوں کی یہ کہانی ہے اللہ کو پا لینے کی یہ کہانی ہے جنت اور مصطفی کے عشق کی یہ کہانی ہے حورالعین کی یہ کہانی ہے عبید کے انتقام کی یہ کہانی ہے ضرغام کے بےغرض عشق کی۔

Salaam e Ishq

صبر اور ایثار کی عشق و محبت کی، انتقام کی یہ کہانی ہے ،ع ش ق کی یہ عشق کی انتہا کی ۔عشق کی آگ میں جلتے بھجتے دلوں کی رمنا ،لامیہ ،منتہی ،زیمل عرشیہ ، عارض،عدن آبان ،احناف صفوان کی ۔‎
1 39 40 41 52
Open chat
Hello 👋
How can we help you?