Complete Novels

Masiha e Zee’ast

یہ کہانی ہے زندگی کے نشیب و فراز کاسامنا کرنے والی لڑکی کی۔۔۔زندگی کے مختلف پہلوؤں کی جو کبھی بہار لاتے ہیں تو کبھی خزاں۔۔ایک ایسی محبت کی جس کا حصار تحفظ دیتا ہے۔۔۔۔ایک ایسی محبت جو ڈوبتے کو ساحل کا کنارہ لگتی ہے اور دل میں سکون اتارتی ہے۔۔۔اس کہانی کا ہر کردار دوسرے سے مختلف ہے امید ہے آپ ان کرداروں کو محبت دیں گے۔۔۔
یہ کہانی ہے لڑکیوں کے لیے مثال بنتی آئینہ کی اور اس کی ڈھال بنتے فادی کی۔۔آئینہ اور فہم کی دوستی کی۔۔

Nefesim – My Breath

یہ کہانی ہے ترکی کے شہر استنبول کے ایک خطرناک علاقے ‘ ادابیلی ‘ کی ۔۔۔
جسے ایک شریف مافیا فیملی چلا رہی تھی ۔۔۔
جب اس علاقے میں خون کی ہولی کھیلی گئی اور اس خاندان کے سربراہ کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔
 تو انکے سب سے چھوٹے بیٹے اور اس گھر کے وارث کو واپس آنا پڑا ۔۔۔۔
اس جنگ نے اسے خود میں ایسا الجھا لیا کہ وہ پھر اس سب سے بھاگ نہیں پایا ۔۔۔۔۔
یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جسے یہ تک نہیں معلوم کہ اسکی اصل پہچان کیا ہے؟ ۔۔۔ اسکا باپ اسکا خاندان کون ہے ؟؟؟ اپنا سب کچھ ہار کر جب وہ ادابیلی مینشن پہنچی ۔۔۔۔ تو ایک نیا طوفان اسکا منتظر تھا ۔۔۔۔
ان سب مشکلوں سے کیسے نکلیں گے زہاب اور ہاندے ؟؟؟ یا یہ مشکلیں انہیں اور قریب لے آئیں گی ؟؟؟؟

Siraat e Mustaqeem

یہ کہانی دراصل چار کرداروں کی کہانی ہے۔ مائعزم، غازی، حلیمہ اور میجر شام، غیر ارادی طور پر مائعزم کو میجر شام سے محبت ہوجاتی ہے جو اس کے لیے پچھتاوے کا باعث بنتی ہے اور حلیمہ کے بارے میں صرف یہ کہ وہ ایک بھٹکی ہوئی لڑکی تھی غازی کے توسط سے وہ راہ راست پر آتی ہے اور غازی کے لیے ہی انتہائی قدم اٹھاتی ہے۔ میجر شام آرمی میں ہیں اور ان کی اپنی کئی مشکلات ہیں جن سے وہ لڑ رہے ہیں اور مائعزم سے دور رہنا چاہتے ہیں

Ahista Ahista

اس کہانی کا پیغام یہی ہے کہ کمیونیکیشن یعنی گفتگو، ایمانداری سے خیالات اور احساسات کی ترسیل ہر تعلق اور رشتے میں ضروری ہے۔ یہی وہ سنہرا اصول ہے جس سے ان چاہا، مصلحت اور سمجھوتے والا رشتہ بھی آہستہ آہستہ آپ کی زندگی کا خوبصورت ترین تعلق بن سکتا ہے۔

Wafa se Wafa Tak

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو زندگی میں بہت تلخ تجربات سے گزرتی ہے مگر خدا پر کامل یقین رکھتے ہوئے ہار نہیں مانتی. یہ کہانی ہے وفا سے وفا تک کے سفر کی. تین مردوں کی ایک وہ جو محبت تو پالیتا مگر زندگی سے مہلت نہیں. ایک وہ جو رشتوں کو نبھانے کا ہنر رکھتا ہے. ایک وہ مرد جو رشتہ ازدواج کی خوبصورتی کو بہت دیر سے سمجھتا ہے

Safar e Ishq

 سفر عشق کی کہانی عیسائی،مسلم کے گرد گھومتی ہے۔ مکافات،بدلے پر مبنی سسپنس سے بھرپور کہانی۔
نماز کے گرد گھومتی کہانی ،ایک عیسائی لڑکے کی اللہ سے چھپے تعلق کی کہانی،ایک لڑکی کی کہانی جس نے اپنے باپ کے کردہ گناہ کی سزا بھگتی ہے۔
ایک امیر زادے کی رب سے جڑنے کی کہانی۔
سفر عشق سفر ہے اندھیرے سے اجالے تک کا۔سفر عشق سفر ہے باطل سے حق ہے۔یہ سفر ہے اندھیرے سے اجالے کا۔

Rangraiz Muskarahtain

آٹھ لڑکیوں کی دوستی پر لکھی گئی یہ ہلکی پھلکی کہانی ہے۔ دوستی کا رشتہ خون کے رشتوں سے بھی گاڑھا ہوتا ہے۔ زندگی دوستوں کے بنا بےرنگ اور بے معنی ہوتی ہے۔ یہ کہانی بھی دوستی ،محبت اور صبر کے اسباق دیتی ہے

Saalim

یہ ایک ایسی کہانی  ہے جو  ہمارے معاشرے کے مختلف منفی پہلوؤں کے گرد گھومتی ہے ۔کہانی کے سب کرداروں سے ہمیں  ایک سبق ملتا ہے۔یہ کہانی ہم سب کی زندگی میں آنے والے اس موڑ کے لیے ہے جب روشنی اور تاریکی کے انتخاب کا فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ہم چاہے تو روشنی کی طرف قدم بڑھائیں چاہے تو تاریکی میں داخل ہو جائیں۔
1 37 38 39 51
Open chat
Hello 👋
How can we help you?