Complete Novels

Shanaas

کہانی ہے یہ چند کرداروں کی جن کو قسمت ایک راستے پر ساتھ لا کھڑا کرتی ہے اور پھر وہ ایک نئ منزل کی تلاش میں نکل جاتے ہیں ۔ کہانی ہے خودشناسی کی ، خود کو پہچاننے کی ، خود کو قبول کرنے کی ۔

Bismil

کچھ کہانیاں ازل سے ہی زخموں سے چور ہوتی ہیں،
ان میں نا تو کوئ مرہم رکھنے والا ہوتا ہے،
اور نا ہی کوئ آپ کے لئے جنگ جیتنے والا،
ایسی کہانیوں میں آپ کو خود لڑنا ہوتا ہے،
چاہے آپ اس میں جیتیں یا نا جیتیں،
چاہے آپ کی روح چھلنی ہو یا دل کرچی کرچی،
چاہے آپ سب کچھ پاکے بھی سب کچھ کھودیں،
چاہے آپ اپنی کہانی کے ابلیس ہی کیوں نا بن جائیں،
کچھ کہانیوں کو صرف جیتنے کے لئے کھیلا جاتا ہے،
بنا ہتھیار، بنا کوچ کے،
ایسی کہانیوں میں ہتھیار اور مہراہ، دونوں انسان ہوا کرتے ہیں،
یہی ان کہانیوں کا راز ہے،
یہاں جیت جتنی گہری ہو، اتنا ہی زخم بھی گہرا ہوتا ہے،
اور یوں آپ کہانی تو جیت جاتے ہیں،
لیکن اختتام پہ آپ فاتح سے بسمل ہوجاتے ہیں!

Marwareed

یہ کہانی ہے میں پر ہم کو ترجیح دینے والوں کی۔ ایسے لوگ عظیم ہوتے ہیں اور عظمت ہر کسی کی میراث نہیں ہے۔
وہ جو صابر رہتے ہیں ہر حال میں
وہ جو سچے ہوتے ہیں اپنے سفر آغاز میں۔
یہ وہ داستان ہے جو اداس روح کو تھوڑی خوشی دے اور روتے ہوئے کو ہنسا دے۔
شادان، ابراھیم، داریا مہوا، زنجبیل ، عالیار ، حکمت علی،سونا ،انصر یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بہت کچھ کھویا ہے لیکن پھر بھی مروارید بننے کا سفر نہیں چھوڑا۔
پتھروں سے بھری اس دنیا میں نایاب بننے والوں کی کہانی۔

Firaaq

یہ کہانی نفرت اور محبت کے درمیان چھڑی جنگ کی ہے، یہ کہانی زرار شاہ کی ہے جس نے اپنی آخری سانس تک اپنی ماں کی موت کا انتقام لینے کا عہد کیا تھا، لیکن کیا وہ اس میں کامیاب ہوسکا؟ یہ کہانی میرال سعید کی ہے جس نے سکھایا کہ ایک لڑکی کو کیسا ہونا چاہیے، یہ کہانی آپ کو انتقام کا اصل مطلب سمجھائے گی اور اس کی آگ میں جلنے کے نتیجے سے آگاہ کرے گی۔

Ibadat by Alishba Rahid

ہم سب مسلم خاندان میں پیدا تو ہوئے ہیں مگر کیا ہم سب مسلمان ہیں ؟ کیا ہم نے آج تک کبھی بھی کچھ ایسا کیا ہے جو ایک مسلمان پر فرض ہے ۔ہم دنیا کی آسائشوں میں اتنا اگے نکل جاتے ہیں کے خدا کو کہیں پیچھے چھوڑ دیتے ہیں لیکن خدا ہمیں کبھی بھی نہ چھوڑتا ہے نہ گمراہی کے راستے پر زیادہ عرصہ چلنے دیتا ہے وہ اپنے بندے کو رہنمائی کا راستہ دکھاتا ہے اور ہمیں ہماری آخرت سنوارنے کا موقع دیتا ہے یہ کہانی بھی آپ اور مجھ جیسی ایک لڑکی کی ہے جس نے خد سے خدا تک کا سفر طے کیا ہے

Meena

پیار اور انتقام کی داستان، داستان بچپن کی محبت کی، یہ کہانی اْن دونوں کی ہے جس سے زندگی نے سب کچھ چھین لیا۔ اِس کہانی کو جاننے کے لیے اِن کِرداروں کی دنیا میں جانا بہت ضروری ہے، تو کیا آپ سب اِس کہانی کا حصّہ بَننا چاہیں گے؟

Haboot

کوالالمپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ٹرمینل ون اس وقت مسافروں کے ہجوم میں ڈوب رہا تھا۔۔۔
وقت کا پردہ قائم تھا اور گھڑی کی سوئی اپنے مقررہ دائرے میں سستی کے ساتھ چکر کاٹ رہی تھی۔ وہاں موجود لوگ بے خبر تھے، وقت اور جائے کے قفس میں قید۔
آج تین جانوں کو بدلنا تھا، دو سو انتالیس جانوں کو لٹنا تھا، ہزاروں جانوں کو سوگ منانا تھا اور لاکھوں جانوں کو عبرت حاصل کرنی تھی۔ آج وہ ہونے والا تھا جو انہونی تھا، جس کے گواہ بے زبان تھے اور ثبوت مجوف۔
کیا ہوا تھا اس طیارے کی دیواروں کے پار، جب وہ زمین سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر آویز تھا؟ کن خیالات نے ان ۲۳۹ جانوں کو گھیرا تھا؟ کون تھے وہ لوگ؟ کون تھا MH370 کا قاتل؟ کون تھا فریب کار اور کون تھے بیکس تماشائی؟
دو سو انتالیس نام، اور جواب۔۔۔ فقط خاموشی۔
1 252 253 254 313