Complete Novels

Chand Ka Aks

پچپن کے نکاح میں بندھے دو نفوس،اغوا شدہ لڑکی کی زندگی پر مبنی، پاک سر زمین کی حفاظت میں سرگرداں تین ساتھی،جنت کی چاہ میں بھٹکتی لڑکی، محبت اور دوستی پر محیط کہانی،بھاگتی زندگی میں ٹھہری ہوئی آزمائشوں پر مبنی ایک دلفریب داستان

Tujh Sang Zindagi k Rang

یہ کہانی ہے ایک ایسے گھر کی جہاں کزنز میں بے تحاشہ محبت ، کچھ شرارتیں ہیں اور کچھ میں ہے پیار، پھر کچھ ایسا ہوا کہ گھر کی درودیوار تک ہل گئی ، کسی کا حسد اس گھر کی خوشیاں کہا گیا ، مگر کہتے ہیں کہ ہر غم کے بعد خوشی تو آتی ہے، اور برائی اپنے انجام کو پہنچتی ہے ۔

Wo Azal Se Dill Mein Makeen

”مجھے عشق ہے تو اسی سے ہے
وہ ازل سے دل میں مکین ہے…!”
کون ہے جو ازل سے دل میں مکین ہے؟انسانی دل سب سے زیادہ کس چیز کے لیے تڑپتا ہے؟محبت!صرف محبت..!فقط محبت!اس رب سے محبت اس کی تخلیق سے محبت اور اپنے آپ سے محبت! محبت ہی وہ جذبہ ہے جو دلوں کو پھیر دیتا ہے۔بچھڑوں کو ملا دیتا ہے۔روٹھوں کو منا لیتا ہے۔بس اسی جذبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے دماغ کو ہر طرح کی منفی سوچوں سے پاک کر کے یہ کہانی لکھی تھی ایک خفیہ تنظیم کے بارے میں بھی ممکن حد تک بتانے کی کوشش کی ہے لیکن پہلا ناول تھا اس لئے لکھتے ہوئے بہت زیادہ نروس تھی مگر قارئین کا اتنا پیار ملا کہ سارے خدشات دور ہوگئے آپ سب کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔پہلا تجربہ کبھی بھی آپ کو سیٹسفائی نہیں کرتا یہ ناول بھی میرا پہلا تجربہ ہے اس لیے اس سے میں بھی سیٹٹسفائی نہیں ہوں اس لیے اگر کوئی غلطی دکھے تو نظرانداز کرکے اپنی قیمتی آراء سے مجھے باخبر کریں۔امید کرتی ہوں آپ کو پسند آئے گا..!جزاک اللہ!۔✨

Muhabbat Rizq Ki Soorat

یہ داستان ہے کسی کے خاک ہونے کی ۔ یہ داستان ہے اعتبار کرنے والوں کی ۔ یہ داستان ہے نفرت اور محبت کی۔ یہ ہے داستان زندگی سے لڑتے لڑتے برف بن جانے والوں کی آزمائش سے گزرنے والوں کی۔ یہ داستان ہے ان لوگوں کی جنہیں محبت رزق کی صورت حاصل ہوئی ۔۔۔۔۔✨

Wajib ul Muhabbat

یہ کہانی ہے نفرت سے شروع ہونے والی محبت کی

جس میں آپکو دوستی محبت عزت ہر جزبہ ملے گایہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جس نے بعیر کوئی ٹھوکر کھائے اپنے رب کے راستے کو چنا یہ داستان ہے ایک لازوال دوستی کی

یہ کہانی ہے حورا ارسلان کی حیا کی یہ کہانی وجدان حیدر کے عشق کی

Man Moji

یہ  کہانی ہے زندگی  کے اتار چڑھاو اور تلخ حقائق کی، محنت کی، محبت کی، نفرت کی،رشتوں کی، احساس کی ،دوستی کی ، دشمنی کی ،دھوکہ دہی کی ،سچائی کی ،یقین کی ، خوف کی ،زندگی کی دوڑ میں جیتنے والوں کی، اپنے دل کی سلطنت کے  بادشاہ کی، دو انجان ہمسفر ساتھیوں کی

Haani

اس کہانی میں آپ پڑھیں گے ایسی لڑکی جو کمزور دل کی مالک ہوتی ہے جس کے سر پر ماں کی نصیحتوں کا اٹر نہیں ہوتا لیکن وقت جب بازی پلٹتا ہے تو اس کی شخصیت بدل کے رکھ دیتا ہے۔اس میں “الوینہ پرویز” کے بارے میں جانے گے کہ کیسے اس کا غرور ٹوٹتا ہے۔

Daar

کیا کبھی کسی کی محبت نے اسے تباہ کیا ہے؟
تم کہو شاید نہیں.
مگر کیا میں تمہیں ایسی کہانی سناؤں جس میں کسی کی محبت اسکے اپنے لیے ایک دار بن گئ،ایک پھندا بن گئ؟

Nafaasam

یہ کہانی ہے اللّٰہ پر یقین کی…
یہ کہانی ہے ایک بھائی کی اپنی بہن سے محبت کی…
یہ کہانی ہے فریحہ خان کے صبر کی…
یہ کہانی ہے ماضی میں کھوئے ہوئے رشتوں کے مل جانے کی…
یہ کہانی ہے آپس میں پیار و محبت اور خلوص کی…
یہ کہانی ہے فاریہ خان کے شکر کی…
یہ کہانی ہے ایک بے مثال دوستی کی…
یہ کہانی ہے خان حویلی کی روایات کے ٹوٹ جانے کی…
یہ کہانی ہے مہرین بیگم کے چائے سے عشق کی…
یہ کہانی ہے انتقام کی…

Wajood e Yaad

وجود یاد میرا تیسرا ناول ہے۔ الحمداللہ پہلے دو ناول حسرت زندگی اور آسیب محبت کو لوگوں نے بہت پزیرائی دی اور اسی کے نتیجے میں میں نے تیسرا ناول وجودِ یار لکھا ہے  ۔ یہ ناول تین کرداروں کے گرد گھومتا ہے ۔ اس ناول کے کردار محبت میں رچےہوئے ہیں۔ اس ناول کی تھیم ہی محبت ہے محبت کی یادیں ہیں جو کہ وجود یاد بن جاتی ہیں۔
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنی یاداشت کھو بیٹھتی ہے اور اسی دوران اسے محبت ہوتی ہے۔
یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو محبت کے لیے اپنا آپ بھی ہارنے کو تیار ہوتا ہے۔ جسے صرف اپنے پیار کی خوشی چاہیے
ہوتی ہے۔ دوسری طرف ایک اور ایسا کردار جو اپنی بے نام محبت کو اللہ سے مانگتا ہے۔
اس ناول میں محبت کا احترام کرنا بتایا گیا ہے۔ نفرت بغض اور کینہ جیسے جذبات کو چھوڑ کر صرف محبت کی ڈور کو سلجھاکے رکھنا دکھایا گیا ہے۔
پورا کا پورا ناول محبت کے وجود پہ ٹکا ہوا ہے جو کہ وجود یاد ہے۔

Haal e Dill

“عورت” کو میرے مذہب نے ایک عظیم الشان رتبے سے نوازا، بیٹی کے روپ میں رحمت کہلائی، بہن کی صورت میں ٹھنڈک، بیوی کا لبادہ اوڑھے راحت کا سبب بنی اور ماں کا منصب عطا کرنے کے ساتھ ربِ کریم نے جنت کو عورت کے قدموں میں سجا دیا گیا۔ افسوس معاشرے کے ایک طبقے نے رحمت کو زحمت گردانا اور بیٹی کی ولادت معیوب سمجھی جانے لگی لیکن اِسی معاشرے میں ایسے لوگ بھی دیکھنے کو ملے جنہوں نے اس رحمت کے ہونے پر سجدۂِ شکر واجب سمجھا۔ عورتوں کی ایک کہانی جہاں ہر لڑکی کو اپنی منفرد داستان کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ “حور خان” کی کہانی جس کے حقیقی باپ نے اپنے ہاتھوں سے چند گھنٹوں کی معصوم بیٹی ایک غیر کے حوالے کردی، غیروں کے درمیان ناز و نعم سے پلتی اپنے پردے کا مان رکھتی “سیدہ آورش شاہ” کی کہانی ۔ “ماہی شازل شاہ” کی کہانی جو اپنے بھائی کے بدلے ونی کر دی گئی۔ “حریم علی” کی کہانی جس کی قسمت میں ماں باپ کا سایہ تو نہ آیا مگر وہ شاہ زادی بنا کر پروان چڑھائی گئی۔ “فجر مستقیم” کی کہانی جس نے بھائی کی خوشیوں کی خاطر اپنا آپ گروی رکھ دیا۔
1 24 25 26 51
Open chat
Hello 👋
How can we help you?