Complete Novels

Piya Man Bhaye Bhi by Humaira Ali

Piya Man Bhaye Bhi is a Arrange Marriage Based, After Marriage Based, Family Drama Based Romantic Novel by Humaira Ali Published in Kiran Digest December 2025.
ناول پیا من بھائے از قلم حمیرا علی
کرن ڈائجسٹ دسمبر ۲۰۲۵
تبصرہ: اقرا عنایت
بہامین ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ غربت کی وجہ سے اس کے والدین اس کی شادی اپنے جاننے والوں میں کر دیتے ہیں، مگر شادی کے بعد اس پر یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ اس گھر میں اسے کوئی دل سے قبول کرنے کو تیار نہیں۔
بہامین کی حیثیت اس گھر میں صرف ایک ملازمہ سے زیادہ نہیں رہتی۔ذوlلکفل کا رویہ بھی نہایت سرد اور لاتعلق ہوتاہے، وہ اکثر گھر سے باہر رہتا ہے اور اس کے اور بہامین کے درمیان کسی قسم کی بات چیت یا تعلق قائم نہیں ہو پاتا۔ اس رویے کے باعث بہامین خاموشی سے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کو سہتی رہتی ہے۔
مُصنّفہ نے اس ناول میں جہیز جیسے حساس مسئلے کو بھی نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے۔ جہیز ہمارے معاشرے کی ایک تلخ حقیقت ہے، جس کی وجہ سے آج بھی بے شمار لڑکیاں اپنے والدین کی دہلیز پر بیٹھی رہ جاتی ہیں۔
ناول میں اس کے علاوہ بھی کئی اہم سماجی پہلوؤں
کو شامل کیا گیا ہے، جنہیں مصنفہ نے نہایت سادہ مگر اثر انگیز انداز میں قلم بند کیا ہے۔

Piyaam e Eid Baad Saba Laai Hai

عید کے خوبصورت لمحوں کو مزید لطف عطا کرنے کے لیے ایک ایسی تحریر جو ہمیں خواہش سے تقدیر کے فیصلے تک کا سفر کرنے والے ایک ایسے مسافر کی داستان سناتی ہے جس نے سنگ میل کو منزل سمجھ لیا تھا مگر کاتب تقدیر نے اس کے لیے کچھ اور لکھ رکھا تھا ۔۔۔

Posheeda Muhabbat

پوشیدہ محبت کہانی ہے دو ایسے کرداروں کی جو ایک دوسرے سے واقف ہیں مگر وہ محبت جو دونوں کو ایک اٹوٹ رشتے میں باندھتی ہے اس سے انجان ہیں یہ وہ محبت دونوں سے ہی ہوشیدہ ہے۔ کہتے ہیں موتی سیپ میں پوشیدہ ہو، خوشبو پھول میں بند ہو اور پورا چاند بادلوں کو اوٹ میں پوشیدہ ہو تو اس کی خوبصورتی دوچند ہو جاتی ہے اسی طرح اگر محبت کو دل کے نیہاں خانوں میں چھپا کے رکھا جاۓ تو وہ انمول محبت ہمیشہ قائم رہتی ہےاور اس کی خوبصورتی دوچند ہو جاتی ہے لیکن بوقت ضرورت اس پوشیدہ محبت کا اظہاربھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا جسم کے لئے روح، دل کے لئے دھڑکن، زندگی کے لئےسانسیں تو کیا یہ دونوں اپنی اس محبت کا اظہار جو ان دونوں کو ایک دوسرے سے ہے ایک دوسرے سے کر پائیں گے یا یہ محبت دل کے نہاں خانوں میں پوشیدہ رہ جاۓ گی
1 209 210 211 312