Complete Novels

Hast o Buud

کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو قسمت کو بدلنا جانتے ہیں، وقت کے ہر داؤ پرکوئیک رسپانس کے ساتھ آگے بڑھنا جانتے ہیں، تقدیر کے دیے ہر زخم پر پہلے سے بڑھ کر مضبوطی سے ہیل ہونا جانتے ہیں

کہانی ایسے کرداروں کی ہے جو ان ڈیفیٹیڈ ہیں

کہانی کا دوسرا پہلو دیار یار میں کھلتا وہ سیاہ گلاب ہے جو اپنی سیاہی میں کئی عہد لیے ہے، بے لوث محبت کا، دوستی کا، وفاداری کا۔۔۔اور دائمی خوشیوں کا۔

R.I.P

یہ ایک کرائم فیکشن اسٹوری ہے، جسمیں ہمارے معاشرے میں دو خاموش اور گمنام پہلوؤں کا ذکر ہے، ٹاکسک پیرنٹنگ اور سائیکوپیتھی. کہانی ہے کرداروں کے بھولے ماضی اور ناگہانی مستقبل کی. کہانی کے ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ساتھ کردار کیسے روپ بدلیں گے یہ جاننے کے لیے آپکو کہانی بھی اُن کرداروں کے ساتھ ساتھ پڑھنا ہوگی

Wafaon Ke Rang

یہ کہانی ایک ایسے گھر کی ہے جہاں محبت رشتوں میں کوٹ کوٹ کر بھری ہے، شرارتی سی لڑکی کب محبت میں مبتلا ہوتی ہے اسے بھی علم نہیں ہوتا، اس کی شرارتوں پر غصہ کرنے والا کب اس کی محبت میں حد سے بڑھ جاتا ہے وہ جان ہی نہیں پاتا

Khattak Khandan

یہ ناول خٹک خاندان کی اکلوتی وارث کی سرگزشت ہے،یہ وائرس نما وارث عقل سے ناپید ہے،درحقیقت خٹک خاندان کے سارے افراد ہی عقل نامی چیز سے واقفیت نہیں رکھتے ، وارث کے عادات و خصائل سے گھر والے سخت ناخوش ہیں اور دن رات صرف اسکی رخصتی کے خواب دیکھتے ہیں لیکن وارث کی زاتی جدوجہد سے یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو رہا۔
اب آیا ہے برکتوں والا مہینہ رمضان اور ساتھ میں لایا ہے کچھ باہر کے ملک سے مہمان،
مہمانوں کی خبر ملتے ہی آن پہنچا ہے نیازی خاندان،
خٹک خاندان اور نیازی خاندان کی کھٹی میٹھی نوک جھونک میں گزریں گے سحر و افطار،ایسے میں کیا گھر والوں کا خواب ہو گا شرمندہ تعبیر ؟

Zaynab

 یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی
جو عام شکل و صورت کی تھی
جسے اس کی آنکھیں خوبصورت بناتی تھیں
جسے اس دنیا نے جینے نہیں دیا
جس نے اس ظالم دنیا کا سامنا کیا
جو ہمت ہار بیٹھتی تھی
جس نے ہمت کا مطاہرہ کیا

Likha Tha Jo Nasebon Mein

اس سب میں آپ کی غلطی بھی تو نہیں ہے ضامن ۔بس نصیب میں ہی ایسا ہونا لکھا تھا ۔آپ نے تو کوئی بے ایمانی نہیں کی جو یوں خود کو دوش دے رہے ہیں ۔میں ہی اچانک آپ کی زندگی میں آ دھمکی تھی ۔اس کی سزا مہرماہ کے معصوم دل کو کیوں ملتی ۔بخدا میں خوش ہوں ۔میرے دل میں ذرا برابر ملال نہیں ۔اگر ہوتا تو کیا میں خود آپ کو کہتی مہرماہ سے شادی کرنے کو ۔وہ آپ کی زندگی میں مجھ سے پہلے سے تھی ۔بچپن کی منگ ۔۔۔۔آپ تو کسی بھی لڑکی کا خواب ہو سکتے ہیں پھر کیسے ممکن تھا اس نے آپ سے منسوب ہو کر بھی آپ کے خواب اپنی آنکھوں میں نہ بنے ہوں ۔میں کیسے وہ سارے خواب نوچ کر اپنی زندگی کی تعبیر حسین بنا لیتی ۔بلکہ سچ کہوں تو پچھلے ایک سال سے جو بوجھ میرے دل پر دھرا تھا پچھلے سات دن میں وہ کہیں غائب ہو گیا ہے ۔میں تو ایسے بھی خوش ہوں ۔کبھی آپ سے کوئی ڈیمانڈ نہیں کروں گی کہ مجھے اپنے خاندان سے متعارف کروائیں ۔میرے لئے آپکا نام آپ کی ہمسفری ہی سب کچھ ہے ۔بس ایک التجا ہے آپ سے ضامن ۔اگر کبھی مجھے کچھ ہو گیا تو میرے بچے کو خود سے جدا مت کیجئے گا ۔اسے اپنے پاس ہی رکھئے گا ۔

Kese Wafa Pe Yaqeen Kar Lain

وفا اور یقین کا تعلق بالکل سانس اور جسم کی مانند ہے۔جیسے سانس نا ہو تو جسم بے کار ہے ویسے ہی وفا نا ہو تو تعلق بے کار ہے۔یہ کہانی چند ایسے کرداروں کی ہی ہے جو وفا پہ یقیں کر کے تعلق نبھاتے ہیں اور کچھ اسی تعلق کی دھجیاں اڑاتے دکھائی دیں گے۔یہ کہانی آپ کو مرد کی مخلصی اور اعلی ظرفی بیان کرتی دکھائی دے گی۔
حسد کرنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے؟
بے وفائی کرنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے؟
توبہ کر کہ پلٹنے والوں کی کیا حیثیت بنتی ہے؟
اور کیا مرد اور عورت ایک دوسرے کے ساتھ وفاداری نبھا سکتے ہیں؟
یہ سب جاننے کے لئے پڑھیے
“کیسے وفا پہ یقیں کر لیں”

Payyam e Ishq

پیار اور انتقام کی داستان،  داستان ایک ایسے شخص کی جو مافیا کی دنیا کا بادشاہ ہے۔ ایک ایسی لڑکی کی جو اْسکی زندگی کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لے جاتی ہے۔ یہ کہانی اْس شخص کی ہے جس سے زندگی نے سب کچھ چھین لیا۔ اِس کہانی کو جاننے کے لیے اِن کِرداروں کی دنیا میں جانا بہت ضروری ہے، تو کیا آپ سب اِس کہانی کا حصّہ بَننا چاہیں گے؟

Tum Ehad Nibhana Chahat Ka

کچھ کہانیاں ازل سے خود میں راز سموئے ہوتی ہیں۔ کچھ راز ہوتے ہیں جن کا چھپا رہنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ کچھ رازوں کے امین ہوتے ہیں جو ان کی حفاظت کرتے ہیں۔کچھ عہد ہوتے ہیں جن کو پورا کرنا ازل سے لکھا ہوتا ہے۔ کچھ چاہتیں ہم پر فرض کر دی جاتی ہیں جو خلوص مانگتی ہیں۔
اور کچھ عہد ہوتے ہیں جن کی وفائیں بھی ہوتی ہیں۔

Moajza e Kun

کیپٹن بازل آفندی….
حانم شاہ ہینڈسم ہیرو…
ناول رائیٹر ناولز اور گجروں کی دیوانی ڈمپل کوئیں…
معصوم چنچل سی لڑکی…
اپنے پاپا کی شہزادی۔۔
گرے آنکھوں والا شہزادہ…
وہ جانتی تھی ناولز ہیرو رئیل میں نہیں ہوتے لیکن ایک دوست کے آنے سے لگا تھا جیسے ناول ہیرو ملا ہو اسے ڈیول…
خوابوں اور افسانوں میں رہنے والی معصوم شہزادی۔۔
کوئٹہ کا فوجی۔۔
اپنے دوست کی بے وفائی پر خودخوشی کرنے والی۔۔
بازل کو اچھا یا برا کہنے کا حق صرف حانم کا تھا.
 حانم کا سمجھدار ہونا اور اپنی ساری مسکراہٹ کا کھو دینا
حانم کا دعاؤں میں اپنی محبت کا مانگنا…
اور پھر بازل کا اس معصوم چنچل لڑکی سے عشق کا ہونا اپنے سچے عشق کو ٹھکرا کر پھر اسے دعاوں میں مانگنے والا پہلا مرد….
اور پھر انکی دعاؤں پر کن کا ہونا اور ایک دوسرے کو ملنا..

Dewaane Season 2

کہانی میں آپ ملیں گے کچھ ایسے چلبلے کرداروں سے جو آپکے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دے گے ،
اس کہانی میں آپ ملے گے تین دوستوں سے جو کچھ زیادہ ہی پاگل ہیں اور ان کو سدھارنے والے بھی ان سے کم نہیں ہیں،
اس کہانی میں آپ ملیں گے ایک بدتمیز شاگردہ  اور انکے سلجھے ہوئے پروفیسر سے،ایک حکم چلانے والے باس اور انکی نافرمان سیکرٹری سے ،ایک کھڑوس ہیرو اور ان پر مرنے والی ڈبل کھڑوس ہیروئن سے اب انکی زندگی آپس میں کیسے الجھتی ہے  یہ جاننے کے لئے ناول سے جڑے رہیئے۔

Chulbul Sa Chand

کہانی ہے چُلبل سے ایک کردار کی۔جس کی زندگی جڑتی ہے ایسے کردار سے جو بلکل آدم بیزار سا ہے۔کہانی اندھیروں میں پناہ ڈھونڈتے کردار کی جسے روشنی کی طرف لانے کی لیے بس ضرورت ہے ایک سہارے کی۔

Aashiqtum

محبت کی انوکھی داستانوں کو بیان کرتے اس ناول کے لیے ہم نے اس لفظ کا انتخاب کیا کیونکہ اس کا معنی ایسا ہے جو ہر جذبے کو اپنے اندر چھپا لیتا ہے۔ “عاشقتم” ایک فارسی لفظ ہے جس کا مطلب ہے
“مجھے تم سے محبت ہے”
“I am in love with you”
اس ناول میں آپ کو سب کچھ ایک ساتھ ملے گا۔ جوائنٹ فیملی بیسڈ یہ ناول آپ کو ہماری عام زندگی کی عکاسی کرتا دکھائی دے گا۔لڑائی،جھگڑے،کزنز کا پیار،موج مستی،کبھی محبت کبھی نفرت۔۔۔۔۔۔غرض یہ ناول تمام جذبات اور ہر رشتے کا ایک خوبصورت مجموعہ ہے۔

Haikri

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی  جس نے انسانی فطرت کا دیکھا ہے خطرناک روپ۔ کیسے ایک لڑکے نے بدلہ لیا ہر اس شخص سے جن نے  اس کا بچپن اجاڑا۔ کیسے ایک برائی نے بنایا ایک گناہ گار۔ یہ کہانی ہے ہیکڑی (غرور ) کے بارے میں جو اس وقت ہے بنی ہوئی ہے ہمارے معاشرے کا حصہ۔اور ہم جانے گے کہ  زندگی تو نام ہی ہے سب تسلیم کرنے کا۔ شکر اَلْحَمْدُلِلّٰه کہنے کا۔
1 2 3 30
Open chat
Hello 👋
How can we help you?