Complete Novels

Hamqadam

ہمقدم دو ایسے کزنز کی کہانی جن میں عمروں کے فرق کے باوجود دونوں کی خوب دوستی تھی۔جہاں ایک طرف رشتوں میں منافقت،انا نفرت،حسد،جلن،اسٹیٹس کا تکبر نمایاں تھا وہیں دو دلوں نے دوستی سے بڑھ کر محبت کو دستک دی تھی۔۔

Hamrahi

یہ کہانی گھومتی ہے چھ کرداروں کے گرد ابتسام رضا جو ایک نرم دل معمولی سا ویلڈر تھا ایک ناول زادہ جسے وقت کی ستم ظریفی نے حیوان بننے پر مجبور کیا ،دلکش حیات جس کی لاپرواہی نے اُس سے اُسکا خوبصورت آشیانہ چھین لیا ، کومل خان اپنے آپ کو کمتر سمجھنے والی پولیس والوں سے نفرت کی دعوے دار جو ایک ایس پی کا عشق بن بیٹھی ، ایس پی بشار بیگ اپنی انت الحیات کا دیوانہ اُسے بے انتہاء محبت دیتے اُسکے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والا یہ کہانی گھومتی ہے ننھی مدیحہ کی گرد جسکی معصومیت ایک درندہ نوچ لے گیا جسے غزنوی نام کے سبز آنکھوں والے بچے نے دوبارہ زندگی جینا سکھائی یہ کہانی ہے غزنوی کی جو خود پر بیتے ظلم کے بعد بھی اللہ سے شکوہ نہ کرتے اُسکی ذات پر کامل یقین رکھتا ہے ۔

Haqiqi Muhabbat

یہ کہانی اللہ کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔ اس کہانی میں دنیا کی محبتوں کی حقیقت بیان کی گئی ہے۔ اور اس میں بتایا گیا ہے کہ اصل محبت اللہ کی محبت ہے۔ اس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی محبتوں کو کھونے کے خسارے تو صرف قبروں تک ساتھ جاتے ہیں مگر اللہ کی محبت کو کھونے کا خسارہ تو آخرت تک ساتھ جاتا ہے

Hararat e Wasal

کہانی ہے ایک ایسے سانولے مرد کی  جو اپنی رنگت کی وجہ سے  بچپن سے جوانی تک دهتکار کر شکار رہا۔ پیشے کے وکیل اس مرد کی زندگی میں اچانک ایک بھیگ رات میں آئی وہ حسینہ جو اپنے نکاح سے بھاگی، داؤد کمال سے ٹکرائی اور اس کے قدموں میں بیٹھتی اسے کنٹریکٹ میرج کے لئے پرپوز کر گئی۔ وہ لڑکی اس مرد کو بری طرح اپنی محبت میں جکڑتی خود بھی اس کے سحر میں کھو گئی مگر کیا یہ واقعی حقیقی محبت ہے یا کوئی گہری سازش ؟؟ کیا ہوگا جب دو محبت کرنے والے ہی ایک دوسرے کے مقابل آتے ایک دوسرے پر پستول تان کر مرنے مارنے پر اتر آئیں گے ؟؟
کہانی ہے ایک ایسے مرد کی جو پہلی محبت کے لئے کوئی اسٹینڈ نہ لے سکا مگر ایک افلاطون اور فتنہ لڑکی اسے بری طرح اپنی محبت کے سحر میں جکڑ گئی۔ کیا وہ سچ میں ایک عام سی لڑکی ہے یا پھر کوئی گہرا راز ؟؟
کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو محبت بنی دو سگے بھائیوں کی۔ ایک کو اس نے ٹوٹ کر چاہا تو دونوں سے اس سے عشق کی انتہا کی۔ ایک اسے اپنے بڑے بھائی کی محبت میں گرفتار دیکھ کر بھی خوش تھا تو دوسرا  اپنے چھوٹے بھائی کی محبت میں خود کو قربان کر گیا۔ کیا واقعی یہ قربانی کام آئے گی یا وہ لڑکی ہو جاۓ گی ہمیشہ کے لئے دنیا سے خفا ؟؟
رومانس، تهرل ، سسپنس، جذبات اور مزاح سے بھرپور کہانی جکڑ لے گی آپ کو اپنے سحر میں!!!

Hasidon Ki Dunya Mein

یہ ناول ایسے شخص کے متعلق ہے ، جو  جس کے خواب اسے سرگرداں رکھتے ہیں، اپنے خوابوں کو پانے کے لیے وہ جدو جہد کرتا ہے ۔
یہ داستان ہے دو لوگوں کی جن کی زندگی انہیں ایک مقام پہ لا کر کھڑا کردیتی ہے اور ان کا مشترک ماضی انہیں ملانے کا سبب بنتا ہے۔
ان کی زندگیاں مختلف نشیب و فراز کے زیر اثر آجاتی ہیں۔ ، کیا یہ اپنے زندگی میں سکون کی جانب گامزن ہو پائیں گے۔
دونوں ہی اپنے خوابوں کو پورا کر نے کے لیےسرگرداں ہیں کیا ان کے خواب پورے ہو سکیں گے۔
یہ داستان ہے خوابوں سے تعبیر کی، اور زندگی میں حائل ہونے والےطلاطم کی۔
یہ داستان ہے دعائوں کی التجائوں میں ڈھل جانے کی۔
یہ داستان ہے نفرت سے محبت کی ، یہ داستان ہے زوال سے عروج کی اور عروج سے زوال کی۔
یہ کہانی ہے مکافات عمل کی۔
یہ داستان ہےپہاڑوں سے کیے جانے والے عشق کی ، جو کہ حقیقی اور مجاز ی عشق سے روشناس کر واتا ہے۔
یہ داستان ہے پہاڑوں میں مقیم ایک شخص کی جس کی آنکھیں شاہین کی  مانند پہاڑوں کی گھات لگا ئے بیٹھی ہیں۔
کیا قدرت اسے خود کو تسخیر کر نے کا موقع دے گی۔

Hasil e Muhabbat

یہ کہانی ایک ایسے شخص کی محبت پر مشتمل ہے۔۔۔جس کی زندگی میں بہت  سی مشکلات رکس کرتی ہیں ۔۔۔اسے محبت حاصل کرنے میں ایسی مشکلات درکار ہوئ جس سے یہ اپنے دوست کو کھو بیٹھتا ہے ۔۔وہ اپنے اللہ کے سامنے ہر بات بیاں کرتا ہے ۔۔اور بلاآخر اس کی ہر آہ ہر خواہش ہر تمنا ہر خوشی اللہ نے اسے عطا کی ۔
1 14 15 16 52
Open chat
Hello 👋
How can we help you?