Complete Novels

Sitare Khilkhilate Hain Novel by Humaira Ali

Sitare Khilkhilate Hain is a Multiple Couples Based | Step Siblings Based | Family Drama | Sexond Marriage Based | Grumpy x Sunshine | Digest Based | Happy Ending Based Romantic Novel by Humaira Ali Published in Khawateen Digest March 2026.
ستارے کھلکھلاتے ہیں از حمیرا علی
تبصرہ نگار: اقرا عنایت
خواتین ڈائجسٹ مارچ ۲۰۲۶
یہ کہانی پڑھ کر بے حد لطف آیا۔ حمیرا علی کے خوبصورت اور دلکش اندازِ تحریر نے اس کہانی کو مزید پُرکشش بنا دیا ہے۔ دونوں کپلز کی کیمسٹری بہت پسند آئی اور کرداروں کے درمیان جذباتی ربط نے کہانی کو اور بھی دلچسپ بنا دیا۔
محبت، نفرت، سازشوں، دھوکے اور پچھتاوے کے گرد گھومتی یہ کہانی قاری کو شروع سے آخر تک اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کہانی آپ کو بھی بے حد پسند آئے گی۔

Roshni Samne Thi Novel by Sadaf Umer

Roshni Samne Thi is a Rude Hero Based, Family Based Novel by Sadaf Umer Published in Shuaa Digest March 2026.
روشنی سامنے تھی از صدف عمر
شعاع ڈائجسٹ مارچ ۴۰۴۶
کہانی کا مرکزی کردار وجدان مصطفیٰ ہے۔ بچپن میں اسے اپنی امی اور ابا سے وہ محبت اور توجہ نہیں مل پاتی جس کی اسے ضرورت ہوتی ہے۔ اسی محرومی کی وجہ سے وہ آہستہ آہستہ لوگوں سے بدگمان اور سخت مزاج ہو جاتا ہے۔ یہ کمی اس کے کردار کو بدتمیز اور خودسر بنا دیتی ہے۔
وجدان کو غزل پسند ہوتی ہے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے، لیکن اس کی امی اس رشتے کے خلاف ہوتی ہیں۔ جب اس کی امی اس کی شادی غزل سے کروانے سے انکار کرتی ہیں تو وجدان حد سے زیادہ بدتمیزی کرتا ہے اور غصے میں آ کر گھر چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔
بعد میں اس پر یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ اس کی امی اس کی شادی غزل سے کیوں نہیں کروانا چاہتی تھیں۔
کہانی ایک جوائنٹ فیملی سسٹم کے گرد گھومتی ہے جس میں خاندان کے مختلف رشتوں اور حالات کو بھی اچھی طرح پیش کیا گیا ہے۔ یہ کہانی ایک بار پڑھنے کے لحاظ سے اچھی ہے۔

Shukar e Naimat Novel by Nighat Uzma

Shukar e Naimat Is a Arrange Marriage Based, Family Based Novel by Nighat Uzma Published in Shuaa Digest March 2026.
شُکرِ نعمت از نِگہت عظمیٰ
شعاع ڈائجسٹ مارچ ۲۰۲۶
یہ کہانی گھریلو مسائل کے گرد گھومتی ہے۔ اس میں شادی کے بعد سسرال میں ایڈجسٹ کرنے کے مراحل، ایک عورت کا گھر اور ملازمت کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش، ساس بہو کے جھگڑے اور دیگر گھریلو مسائل کو دکھایا گیا ہے۔
کہانی میں خاندانی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو سادہ انداز میں پیش کیا گیا ہے، یہ کہانی ایک بار پڑھنے کے حساب سے اچھی ہے۔
1 13 14 15 312