Complete Novels

Sitaron Ki Chaon by Mehtab Zahoor

کچھ زندگیاں کہانیوں کی طرح نہیں ہوتیں کہ جہاں ہر سوال کا جواب اور ہر درد کا مداوا لکھا
ملے۔ کچھ زندگیاں زخموں کی صورت سانس لیتی ہیں جہاں ہر قدم پر آزمائش، ہر موڑ پر انگلیاں، اور ہر راستے پر سوال کھڑے
ہوتے ہیں۔ اس کہانی میں بھی دو ایسے ہی کرداروں کی زندگی دکھائی گئی ہے۔
یہ کہانی صرف مصفرہ کی نہیں بلکہ ان سب کی ہے جو کرائے کے گھروں میں سانس لیتے ہیں مگر جڑیں کبھی نہیں پکڑ پاتے۔
یہ کہانی ہے عرشمان کی جو عام محنتی لڑکا تھا مگر اس نے اپنی ذات کو منوایا۔ اور اندرون لاہور کی ان گلیوں میں اس کی واپسی
مصفرہ کے لیے ایک پناہ گاہ بنے گی۔
اور پھر کچھ ولی خان جیسے لوگ ہوتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ عورت کو خرید لینا ممکن ہے۔ کہ عزت صرف ایک فیصلہ ہے
جو طاقتور کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ مگر وہ نہیں جانتے کہ کچھ عورتیں سودے بازی کے لیے پیدا نہیں ہوتیں وہ یا تو اپنی سچائی پر
جیتی ہیں یا پھر فنا ہو جاتی ہیں مگر جھکتی نہیں۔
مگر ان تمام سوالوں کے درمیان ایک جذبہ خاموشی سے پلتا ہے۔ محبت کا جذبہ۔ وہ محبت جو ضد نہیں، زبردستی نہیں، بلکہ وقت
کے ساتھ اپنی پہچان خود بناتی ہے۔ وہ محبت جو مصفرہ کو خود پر یقین دلاتی ہے۔ اس کی زندگی کے ہر خسارے کو مٹاتی ہے۔
اسے ابدی بہاروں سے روشناس کرواتی ہے

Zard Panon Mein Pinhan Lahu by Mishal Chaudhary

یہ صرف ایک کتاب نہیں، یہ فلسطین کی مٹی میں بھیگی ہوئی داستان ہے۔
یہ ان خوبصورت چہروں، معصوم آنکھوں اور بہادر دلوں کی کہانی ہے جو آزادی کے خواب دیکھتے ہیں، چاہے ہر صبح
ان پر بمباری ہو، ہر شام ان کی گلیوں میں خون بہتا ہو۔
یہ محبت کی بھی کہانی ہے — ایسی محبت جو بربادی کے ملبے میں بھی جنم لیتی ہے، اذانوں اور چیخوں کے بیچ بھی سانس لیتی ہے۔
ان زرد پنوں میں وہ خطوط، وہ یادیں اور وہ قصے محفوظ ہیں
جو گولیوں اور ٹینکوں کی گرج کے باوجود لکھے گئے۔
یہ کہانی بتاتی ہے کہ قربانی صرف جنگ کے میدان میں نہیں دی جاتی، بلکہ ہر ماں کی آنکھ کے آنسو میں، ہر بچے کے بکھرے کھلونے میں، اور ہر عاشق کے ادھورے وعدے میں بھی چھپی ہوتی ہے۔
یہ کتاب آپ کو مجبور کر دے گی کہ آپ رک کر سوچیں — کہ آزادی کی قیمت کتنی بھاری ہے، اور محبت کتنی مضبوط۔
1 132 133 134 312