Complete Novels

Dill Pathar Ka

ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس کی ماں بچپن میں ہی وفات پاجاتی ہے ایک پانچ سالہ کا بچہ جس کو اپنی ماں سے سب سے زیادہ محبت تھی اُس کے جانے کے بعد باپ بھی اُس سے غافل ہوگیا تھا تو اُس نے بھی باغی ہونا شروع کردیا تھا.ایک ایسی لڑکی جس کی زندگی بس اس کے والدین اور ماں باپ کے گرد گھومتی تھی.ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو بہت شوخ اور چنچل ہوتی تھی زندگی کو بھرپور جینے کا ہنر جانتی تھی مگر ایک حادثے نے اُس کا یہ ہنر چھین لیا تھا.ایک ایسے لڑکے کی کہانی جو ہر رشتے کو نبہانا جانتا تھا۔.ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس نے اپنی محبت سے زیادہ دوستی کو اہمیت دی۔

Dill Reza Reza Ganwa Dia

یہ کہانی چھ الگ الگ کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔۔ یہ کہانی وفا کی ہے۔۔ خدیجہ کی وفا جو اس نے ہر حال میں نبھائی۔  یہ کہانی جنید کی محبت کی ہے۔۔ وہ محبت جس کی شدت سے ہانیہ زندگی کی طرف واپس لوٹی۔۔ یہ کہانی اسامہ کے مزاج کی طرح دھوپ چھاؤں جیسی ہے۔۔

Dill Tamanna or Tum

یہ کہانی ہے لائبہ علی کی جو اپنی محنت ذہانت اور قابلیت کی بنا پر اپنے آپ کو منوانا چاہتی ہے۔ مگر اس کے باپ کا حوالہ اسے قدم قدم پر منہ کے بل گرانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتا۔ یہ کہانی ہے صارم شاہ کی جولائبہ علی کی ذات کو مضبوط کرنے کے لیے خود اپنی ذات کو بھلا بیٹھا ہے اور یہ کہانی ہے ایسےدوستوں کی جو سائے کی طرح ہر قدم پر آپ کے ساتھ رہتے ہیں وہ سایہ جو تنہائی میں بھی تنہا نہیں چھوڑتا…!!!

Diyar e Gul

 شہزادی کو بچانے تو ہمیشہ شہزادے آتے ہیں۔ مگر کیا شہزادہے  کو بھی کوئی بچاتا ہے۔ کہانی ہے ایک شہزادے کی۔ دنیا کی اس دیوار کے سامنے وہ اپنا کھوکھلا وجود لیے کھڑا دیوار کے خود پر گرنے کا انتظار کرتا ہے۔ اس کے پاس امید کی کوئی کرن بھی باقی نہیں تھی۔ وہ اس دیوار کے نیچے آ کر کچلا جانا چاہتا تھا۔ مگر پھر کیا ہوا جو وہ اس دیوار سے بچ نکلا تھا۔ اسے تو نہیں بچنا تھا مگر۔۔۔ وہ ایک دیارِ گل جو اس دیوار کے اوپر ابھرا تھا۔

Diyar e Ishq

یہ کہانی ہے جنون کی ،
عشق کی …
دوستی کی …
ملک کی خاطر جان لُٹانے والوں کی  …
ظالم کو فنا کرنے کی …
جابریت اور حاکمیت کو دفن کرنے کی …
صبر کی …
کسی اپنے پر اعتبار نا کر کے خود کو سزا دینے کی …
یہ کہانی ہے فاتح رہنے والوں کی …
دشمنوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کی ….
دیارِ عشق پہ قدم رکھ کے قسمت سے لڑنے والوں کی …

Diyar e Qaid

دیارِ قید کی یہ کہانی میرے اور آپ کے ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے قلم بند کی گئی ہے ۔ یہ کہانی بظاہر تو لمحوں میں لکھی گئی ہے مگر پڑھنے والوں کو صدیوں پیچھے لے جائے گی۔ یہ ہمیں بتائے گی کہ کوئی ہے جو ہمارا منتظر ہے،
جس کا دیار ہم نے اجاڑ دیا،
جس کا چراغ ہم نے بجھا دیا،
جس کی امیدیں ہم نے توڑ دیں،
جس کی سلاخیں ہم نے جوڑ دیں،
 مگر وہ آج بھی ہماری راہ تکتے ہیں۔۔۔
 ایک آس سے کہ ایک دن ہم آئیں گے۔۔۔۔
اور ان کے دیار کو ظالموں کی قید سے رہا کروائیں گے۔ یہ کہانی ہے ان مظلوموں کی جو ہمیں پکار رہے ہیں۔
 ہاں وہ آج بھی ہمیں پکار رہے ہیں ۔۔۔۔
1 10 11 12 51
Open chat
Hello 👋
How can we help you?