Complete Novels

Invictus Novel by Shamaim Malik

یہ کہانی ہے ایک ایسے قتل کی، جو صرف ایک زندگی نہیں، کئی زندگیوں کا رخ بدل دے گا۔
دو ایسے لوگوں کا ٹکراؤ ہوگا جو ایک دوسرے سے شدید نفرت کرتے ہیں۔
اکھڑے مزاج، اصول پسند اور خاموش طبع—المير خلیل،
اور وہ لڑکی جو ہر وقت مسکراتی ہے، جس کی خوش باش طبیعت دوسروں کے صبر کا امتحان بن جاتی ہے—اشفا امین۔
جب یہ دونوں ایک اندھی گتھی کو سلجھانے نکلتے ہیں،
تو صرف جرائم ہی نہیں، ان کے دل بھی سوالوں کی زد میں آجاتے ہیں۔
یہ داستان ہے ضد اور جذبات کی، ہنسی اور مذاق کی، نفرت اور پیار کی،
یہ سسپنس، کرائم اور نفرت کی دنیا میں شکوہ، روگ، پچھتاوا، پیار اور مودت کا قصہ ہے۔

Qalb o Jaan Novel by Palwasha Rehman

پانچ دوست اور ایک ایسا سفر جہاں محبت کا جنون روحانیت کی گہرائیوں سے ٹکراتا ہے۔ ‘اچھائی بمقابلہ برائی’ کی اس قدیم جنگ میں کیا وہ خود کو پہچان پائیں گے؟ ایک ایسی داستان جو آپ کو خودشناسی کی منزل تک لے جائے گی۔ (اس کا کافی حصہ یونیورسٹی لائف پر ہے)

Fareb e Nazar Novel by Palwasha Rehman

کہانی ہے 1991 کے ایک پرانی عمارت سنگِ سراب کی، جہاں زہرہ اپنی کزن آرزو سے ملنے پہنچتی ہے۔ سنگِ سراب کے در و دیوار میں کوئی گہرا راز چھپا ہے ۔ زہرہ کا سامنا آرزو کے شوہر حارث کے پُراسرار دبدبے اور انگلینڈ سے لوٹے ریحان کی دلکش مگر تیکھی شخصیت سے ہوتا ہے۔ ریحان کی باتیں اور اس کا انداز زہرہ کو الجھن میں بھی ڈالتا ہے اور اپنی طرف کھینچتا بھی ہے۔ کیا زہرہ یہاں کے چھپے ہوئے سچ کو ڈھونڈ پائے گی؟ کیا ان پُراسرارجذبوں کے بیچ کوئی نئی کہانی جنم لے گی؟

Rah e Hayat Novel by Lubaba Minahil

کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو لکھا تو جاتا ہے اور ان کو پڑھتے ہوئے قارئین متاثر بھی ہوتے ہیں اس کے باوجود ان مسائل کو حقیقی زندگی میں دیکھنے پر ان کو سرے سے نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔ یہ کہانی انہی مسائل پر ہے جس کا نتیجہ مجھے بطور لکھاری اور قارئین پتہ ہے پھر بھی میں نے اس موضوع کو چھیڑا ہے جس کو ہماری دنیا مسائل میں شمار بھی نہیں کرتی اور وہ مسئلہ ہے “ذہنی امراض” کا ۔ یہ کہانی اسی کے گرد گھومتی ہے ۔

Mahveen Novel by Haya Fatima Ahmad

ان کے نام۔۔۔!
جو زندگی کے چاند جیسے مرحلوں میں، نیم تاریکی ہو یا مکمل گہن، پھر بھی جگمگاتے رہتے ہیں۔
جن کے حوصلے مہتاب کی طرح ہر رات کے بعد نئی روشنی لے کر آتے ہیں۔
یہ “مہوین” انہی کے نام ہے،
جو آزمائشوں میں بھی اپنی چمک برقرار رکھتے ہیں۔

Kya Khoya Kya Paya Novel by Amna Nadeem

یہ ناول محبت، قربانی، سچائی اور خود کو تلاش کرنے کا ایک ایسا سفر ہے جو قاری کو ہر موڑ پر محسوس کرواتا ہے.
کبھی درد، کبھی خاموشی… اور آخر میں ایک گہرا سکون۔
” کبھی کبھی زندگی ہمیں وہ نہیں دیتی جو ہم چاہتے ہیں، بلکہ وہ دیتی ہے جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔ میرب
 ایک ایسی لڑکی ہے جس کی زندگی ہمیشہ اس کے باپ کے فیصلوں کے گرد گھومتی رہی، مگر جب ماضی کے راز سامنے آئے تو اس نے خود کو چنا۔
صفوان اس کے لیے ایک مضبوط سہارا بننا چاہتا ہے، جبکہ عبداللہ ماضی کا وہ سایہ ہے جس سے نظریں چرانا ممکن نہیں۔
شمسہ سچ کے لیے ڈٹ جانے والی خاموش طاقت ہے، جب کہ سمارا جذباتی کمزوریوں اور ٹوٹے ہوئے یقین کے باوجود ایک بہترین دوست کی نمائندگی کرتی ہے۔
عاقب اپنی سختی میں محبت چھپائے ہوئے ہے، مگر اس کے فیصلے کئی زندگیاں متاثر کرتے ہیں، جبکہ عادل حالات کا ایسا شکار بنتا ہے جس کی معصومیت ہی اس کا جرم بن جاتی ہے۔
آزاد درست راستے کے بیچ الجھا ہوا ہے، اور ظہیر وہ اندھیرا ہے جو طاقت، دھوکے اور جرائم کی دنیا کو کنٹرول کرتا ہے۔
یہ ناول آپ کی زندگی میں کوئی بدلاؤ لائے یا نہیں مگر آپ کے اندر ضرور کچھ بدل دے گا۔ اور جب آپ کا اندر بدلنے لگے تو زندگی خودبخود بدلنا شروع ہوجاتی ہے۔
1 9 10 11 312