Novels

Auraq e Gul Bikhar Gaye Chapter 3

اس زخمی چڑیا کی کہانی، جسے زندگی کے سب موسم خوف دلاتے ہیں۔ کچھ اپنے رشتے، اسے بےحد ستاتے ہیں۔ دل کے نہاں خانے بدگمانی راج کرتی ہے۔ اسے تلاش ہے، سکون کی۔ ایسا سکوں جو اسے نگل جائے۔ ذہن مفلوج ہے مگر یہ ایک روح ہے، جو روشنی استعارہ چاہتی ہے۔ وہ سراپا حزن ایسے دیس کو رستہ بناتی ہے جہاں خون رنگ شامیں، افق سے لاڈ کرتیں ماتم کناں منظر تشکیل دیتی ہیں۔ سفر دشوار ہے لیکن اک پریتم ہے جس کی آغوش وہ ٹھہر کر میٹھی نیند سوتی ہے۔ محبت زاد چند پریاں ان کے سنگ کھلکھلاتی ہیں۔ یہ سب خواب کا محض حصہ ہے اور بس۔۔

Qasas by Musfirah Zubair

 دو خاندان۔ دو دشمنیاں۔ ایک ایسی جنگ جو برسوں سے خاموشی سے جاری تھی۔
 ایک طرف، مغل خاندان کی طاقت، سیاست اور جرم میں لپٹی ہوئی سلطنت۔
 دوسری طرف، کیانی خاندان کے وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگیاں انصاف اور فرض کے نام کر دی تھیں۔
 کہانی اُس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب مغل خاندان کی ایک وارث اپنی یادداشت کھو بیٹھتی ہے،
 اور تقدیر اُسے دشمن کے سامنے لا کھڑا کرتی ہے۔  اُس دشمن کے سامنے جس کا مقصد اُسے استعمال کرنا تھا۔
 مگر کچھ سچ صرف وقت پر ظاہر ہوتے ہیں، اور کچھ رشتے دشمنی کے خول میں بھی دھڑکن بن جاتے ہیں۔
 یہ کہانی صرف انتقام کی نہیں، بلکہ دھوکے، شناخت اور محبت کی بھی ہے۔
 جہاں ایک لڑکی اپنے ہی خاندان کے خلاف دشمنوں کا ساتھ دیتی ہے۔
اور جہاں جنگ صرف میدانوں میں نہیں، دلوں کے اندر بھی لڑی جاتی ہے۔

Safar e Khaak by Rashk e Falak

ایک بچہ ہے جو اپنے تایا تائی پاس رہتا ہے جس کے والدین ماں اور باپ دونوں آرمی میں تھے ۔انہیں عشق تھا پانی اور آسمان سے اور شہادت پائی اور پھر بچہ اپنے ماں باپ کا خواب پورا کر نے کے لیے آرمی میں جا تا ہے
یہ کہانی ایک لڑکی کی ہے جو اپنے اور اس کی زندگی میں آنے والی مشکلات پہ ہے معاشرے کو کس طرح جھیلتی ،رشتوں کو سنبھالتی ہے

Mein Kundan Hon Mujhe Jalne Do by Hira Tahir

ناول “میں کندن ہوں مجھے جلنے دو” حرا طاہر کا ایک اردو ناول ہے جو گھریلو تشدد، خاندانی راز، اور غیر متوقع تعلقات کے گرد گھومتا ہے۔ کہانی نورین کی جدوجہد پر مرکوز ہے جو اپنے ظالم شوہر بہلول احمد کے ستم کا شکار ہے، جو اپنی بیٹی ہالہ کی تعلیم اور شادی کے معاملے میں اس پر ظلم ڈھاتا ہے۔ ہالہ اپنی نانی سیدانی بی کے گھر پناہ لیتی ہے، جہاں اس کا سامنا ابراہیم درانی سے ہوتا ہے، جو بعد میں فاروقی خاندان کے مسٹر فاروقی کا گُمشدہ بیٹا ثابت ہوتا ہے۔ ناول میں فاروقی خاندان کے اندرونی جھگڑے، وراثت کے تنازعات، اور کرداروں کی اپنی پہچان اور انصاف کے لیے کی جانے والی کوششوں کو دکھایا گیا ہے۔ یہ کہانی رشتے، معافی، اور ماضی کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔

Siyahi Ka Bojh by Amna Haider

“سیاہی کا بوجھ” ایک لکھاری ارحم کی کہانی ہے جو پانچ سال بعد قلم اُٹھانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اس کے ماضی کے راز اور ایک پراسرار خط اس کا پیچھا کرتے ہیں۔ کئی سوالات اُسے اپنی تقدیر کا سامنا کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ کیا وہ اپنے اندر کے بوجھ کو کم کر پائے گا، یا یہ سچ ہمیشہ اس کے پیچھے رہے گا؟
1 2 160
Open chat
Hello 👋
How can we help you?