Showing 4042–4050 of 4523 resultsSorted by popularity
عباد الرحمٰن محض کہانی نہیں بلکہ ایک طویل سفر ہے انتظار سے اقرار تک کا سفر مایوسیوں سے یقین تک کا سفر کمزوریوں سے پختگی تک کا سفر خوف سے مقصدِ زندگی تک کا سفر عباد سے عباد الرحمٰن تک کا سفر
وجود یاد میرا تیسرا ناول ہے۔ الحمداللہ پہلے دو ناول حسرت زندگی اور آسیب محبت کو لوگوں نے بہت پزیرائی دی اور اسی کے نتیجے میں میں نے تیسرا ناول وجودِ یار لکھا ہے ۔ یہ ناول تین کرداروں کے گرد گھومتا ہے ۔ اس ناول کے کردار محبت میں رچےہوئے ہیں۔ اس ناول کی تھیم ہی محبت ہے محبت کی یادیں ہیں جو کہ وجود یاد بن جاتی ہیں۔
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنی یاداشت کھو بیٹھتی ہے اور اسی دوران اسے محبت ہوتی ہے۔
یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو محبت کے لیے اپنا آپ بھی ہارنے کو تیار ہوتا ہے۔ جسے صرف اپنے پیار کی خوشی چاہیے
ہوتی ہے۔ دوسری طرف ایک اور ایسا کردار جو اپنی بے نام محبت کو اللہ سے مانگتا ہے۔
اس ناول میں محبت کا احترام کرنا بتایا گیا ہے۔ نفرت بغض اور کینہ جیسے جذبات کو چھوڑ کر صرف محبت کی ڈور کو سلجھاکے رکھنا دکھایا گیا ہے۔
پورا کا پورا ناول محبت کے وجود پہ ٹکا ہوا ہے جو کہ وجود یاد ہے۔