All

Sitam Zareefi by Aseefa Writes

ایک ایسی لڑکی کی کہانی جسکو پیدا ہوتے ہی اسکے والدین سے الگ کردیا گیا تھا اور ایک بےحس فیملی کی گود میں اسکو دےدیا گیا۔۔جو اس پر بے انتہا تشدد کرتے تھے۔۔۔پھر اتنے سالوں بعد وہ اپنی سالگرہ کے دن اپنے خاندان سے ملی۔۔۔یہ کہانی ہے زمانے کے ستم کی۔۔یہ کہانی ہے حسد کا شکار ایک معصوم بچی   کے انتقام کی۔Nightstalker کی۔۔اور یہ کہانی ہے منشاء اور خانزادہ حویلی کی۔۔اور

 

 

Aur Dhoop Mein Barish Hone Lagi by Fareeha Mirza

“اور دھوپ میں بارش ہونے لگی” میرا تیسرا ناول ہے۔ یہ کہانی ہے دھوپ چھاؤں جیسا مزاج رکھنے والے دائود عالم کی اور ساون کی بارش کی طرح ٹوٹ کر برسنے والے کرداروں کی۔
اس کہانی میں چار کردار ہیں: عالم، عشل، موسیٰ اور فارحہ۔ چاروں اپنے اپنے رنگ رکھتے ہیں مگر کبھی کبھی یہ رنگ ایک دوسرے میں گھل جاتے ہیں۔
عالم اور عشل کی زندگی ایک مجبوری کے دھاگے میں بندھی ہوئی ہے۔ ساتھ رہ کر بھی ساتھ نہیں۔ ہر لمحہ ضد، ہر پل جھگڑا۔ جیسے دھوپ اور بارش، جنہیں ایک دوسرے کا ہونا بھی برداشت ہے اور نہ ہونا بھی۔ مگر سوال باقی ہے… کیا نفرت کے بیچ محبت کا بیج کبھی پھوٹ سکے گا؟
فارحہ کی زندگی ایک الجھی ہوئی دور کی مانند ہے۔ باہر سے سادہ، اندر سے پیچیدہ۔ اس کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ کسی پر اعتماد نہیں کر پاتی۔ محبت سامنے آ بھی جائے تو وہ آنکھیں پھیر لیتی ہے۔
موسیٰ بن محمد اس کہانی کا وہ کردار ہے جو محبت کی زبان سمجھتا ہے۔ مگر اس کے حصے میں ہمیشہ دھوپ کی تپش اور رات کی تنہائیاں آئیں۔ ہجر اس کی تقدیر بن گیا ہے۔ سوال یہ ہے کیا کبھی ستاروں کی چھاؤں اسے بھی نصیب ہوگی؟ کیا کبھی محبت اس پر مہرباں ہو گی؟
یہ ناول انہی چاروں کرداروں کی کہانی ہے۔ دھوپ اور چھاؤں کی۔ ہجر اور وصال کی۔ رشتوں کے بوجھ اور دل کی چاہت کی۔ کبھی دھوپ چبھتی ہے، کبھی بارش ٹوٹ کر برستی ہے۔ اور انہی کے بیچ زندگی اپنی اصل کہانی لکھتی ہے۔

Tum Mera Akhri Safah The by Eman Shahid

چار سال سے ویران پڑی دنیا میں ایک ناممکن شام ہلبلی مچی تھی۔ ایک اجنبی نامحسوس انداز میں عائلہ زرین کو اس کے دائرے سے باہر لے آیا تھا۔ وہ جو زندگی کھو بیٹھی تھی، پھر جینے لگی تھی۔ ریان سمیع اس کے لیے معجزہ تھا جو قدرت نے ٹوٹتے لمحے اس پر کیا تھا۔ اور عائلہ زرین اس معجزے پر ایمان لے آئی تھی۔ وہ دو دل تھے جو طلسماتی منظر میں جوڑ دیے گئے تھے۔
ریان عائلہ کی زندگی کا وہ آخری صفحہ تھا جسے تاحیات عائلہ نے سینے سے لگائے رکھنا تھا۔

Maasoor Binafsi by Aura

“مأسور بنفسی” ایک ایسی کہانی ہے جو نفس کی قید اور ہدایت کی روشنی کے درمیان بھٹکتی روح کا قصہ ہے۔
ایلاف کی محبت، اس کی کمزوریاں اور اس کا سفر ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ اصل آزادی خواہشات سے نہیں بلکہ اللہ کی اطاعت سے ملتی ہے۔
یہ ناول دل کو جھنجھوڑتا ہے اور قاری کو اپنی زندگی پر نظرِ ثانی کرنے پر مجبور کرتا ہے.
1 408 409 410 503