All

Qandeel by Aleezay Khannum

قندیل کا یہ سفر جس کے
 کرداروں کی قسمت میں جلنا لکھا تھا ۔
اگر وہ بجھتے تو بیکار ہوتے اور اگر وہ جلتے تو ہر چیز کو جھلسا دیتے۔
سبز آنکھوں کا سفر کشمیر کے گلستان سے ہوتے ہوئے قبرستان کی سفید چادر تک۔
سرخ پنکھوں والی تتلی کا جسکی بہت اونچی آڑان نے اسے توڑ کر ریزہ ریزہ کردیا۔
آزادی کی ایک قیمت ہوتی ہیں ۔اور مغل خاندان کے قیدیوں کو آزادی کی قیمت اپنی جان کے سرخ مائع سے دینی پڑتی تھی۔
قندیل کے اس داستان میں بادشاہ نے قاضی کا دل چیر دیا تھا بدلے میں قاضی نے بادشاہ کے دونوں بازو کاٹ دیئے۔
موت نے کہانی کے سب سے خاموش مہرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔
زندہ وہی رہے گا جو مر جائے گا ۔اور مرے گا وہی جو زندہ جلے گا ۔

Marqoom by Hooria Yousaf

یہ ایک خوبصورت اور متاثر کن کہانی ہے جو زندگی، امید ،اور معافی کے موضوعات کو خوبصورتی سے پیش کررہی ہے اس میں ایک ایسا سفر ہے  جو  مایوسی سے نکال کر زندگی اور تعلقات کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے  کہانی کا انجام ایک مثبت پیغام دیتا ہے

Ishq Mera Junoon by Salma Khan

یہ کہانی گاؤں میں رہنے والی ایک غریب لیکن مضبوط لڑکی کی ہے۔
اس کا خواب تھا ڈاکٹر بننے کا جو اس کے گھر والوں نے دیکھا تھا۔
وہ اس خواب کو پورا کرنے کے لیے شہر نکلی مگر اس شہر میں کوئی درندہ اس کا انتظار کر رہا تھا۔
اور پھر اس سفر نے اس کی زندگی بدل دی۔
وہ گاؤں کی سب سے خوبصورت لڑکی پھر اسی کے ہی کردار پر باتیں کی گئی۔
جسے پانے کے لیے سب کوششیں کرتے تھے ۔پھر کسی نے بھی اس کی طرف انکھ اٹھا کر نہیں دیکھا۔
اس کی زندگی اس ایک سفر نے بالکل تبدیل کر دی۔
سید خاندان کے چشم و چراغ اس پر مرتے تھے۔
مگر اس کی زندگی تو تبدیل ہو چکی تھی

Taqdeer e Kashaf by Kulsum Taufeeq

کشف کی یہ کہانی صرف ایک لڑکی کی نہیں— یہ ہر اُس شخص کی داستان ہے جو زندگی سے شکوہ کرتا ہے، جو بار بار ٹوٹتا ہے، بچھڑتا ہے مگر پھر اسے احساس ہوتا ہے کہ کچھ چیزیں مقرر ہوتی ہے ہم جتنی بھی کوشش کر لیں ہونا وہی ہوتا ہے جو تقدیر چاہتی ہے اور ہمیں اس پر شکوہ نہیں شکر کرنا چاہیے تب جا کر ہمیں احساس ہوتا ہے کہ جسے ہم تکلیف سمجھ رہیں ہوتے ہیں وہ اصل میں ہماری آزمائش ہوتی ہے۔

Yak Rang Wafa by Safia Ijaz Siddique

کہانی اُس جدید افریقہ کی جھلک ہے جو تیز رفتار ترقی، شہری خوبصورتی اور ثقافتی تنوع کا حسین امتزاج ہے۔ نئی نسل کے خوابوں، الجھنوں اور رشتوں کے پیچیدہ دھاگوں کو نیروبی کے دلکش مناظر کے پس منظر میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ کہانی صرف ایک شہر کی سیر نہیں بلکہ اُس نسل کی تصویر ہے جو محبت چاہتی ہے مگر سمجھوتہ نہیں،
ناول آج کل کے اُن جوڑوں کے بارے میں لکھا گیا ہے جن میں ذہنی ہم آہنگی پیدا نہیں ہو پاتی، جس کے باعث وہ اپنے شریکِ حیات سے مطمئن نہیں رہتے اور باہر کسی نئے ساتھی کی تلاش میں لگ جاتے ہیں۔ یہ کہانی اُن لوگوں کے لیے لکھی گئی ہے جو دنیا کی زندگی میں جنت جیسی کاملیت کے خواہش مند ہیں۔

Nosht by Nazish Munir

کبھی کبھی ایک بےچین سی خاموشی دل کے اندر یوں بس جاتی ہے کہ لفظ کم لگتے ہیں اور صداؤں میں کوئی ایسا رنگ بولنے لگتا ہے جو صرف دل محسوس کرتا ہے۔ “نوشت” ایک ایسی ہی کہانی ہے۔ایک نابینا لڑکی، ایک بےچہرہ آواز، ایک گمنام صدا اور ایک مکتوب جو کبھی لکھا نہیں گیا مگر سن لیا گیا۔
میں نے یہ افسانہ اس وقت تخلیق کیا جب ذہن میں ایک سوال گونجا، کیا ہم اس صدا کو پہچان سکتے ہیں جو ہماری قسمت میں لکھی گئی ہو، چاہے وہ صدا آنکھوں سے نظر نہ آئے؟ یہی سوچ “نوشت” کی بنیاد بنی۔
یہ صرف محبت کی کہانی نہیں، یہ مقدر، سننے اور سنائے جانے کی کہانی ہے۔ میں نے چاہا کہ یہ افسانہ محض جذباتی نہ ہو، بلکہ اس میں اللہ کی حکمت، قرآن کی روشنی اور انسان کی ٹوٹی ہوئی امیدوں کے درمیان پلٹنے والی “صدا” کو محسوس کیا جائے۔ “نوشت” لکھتے ہوئے میں نے جانا کہ کچھ تحریریں صرف کاغذ پر نہیں، روح پر لکھی جاتی ہیں اور شاید یہی میری وہ تحریر تھی۔
 ایک ایسی صدا جو شاید آپ کی قسمت میں بھی لکھی ہو۔

Wafa Ke Rang by Fariha Rafey

یہ کہانی رشتوں میں چھپے مفاد کی کہانی ہے،
دو محبت کرنے والوں کی کہانی جنہوں نے اپنے رشتے کو پاک رکھا ، نا کہ کوئی غلط قدم اٹھایا.
اور سب سے بڑھ کر یہ کیانی ایسے مردوں کی ہے، جو عورت کی زات کو کچھ نہیں سمجھتے، اور اپنے اپ کو ان پر حاکم سمجھتے ہیں

Izzat Ke Sodagar by Eman Babar

یہ تحریر اُن لڑکیوں کے لیے ہے جو محبت کی تلاش میں مختلف مردوں سے ملتی ہیں، جو اپنی قدر صرف اس دنیا کی وقتی محبت کی خاطر کھو بیٹھتی ہیں۔ آج کے دور میں خالص اور سچی محبت کا ملنا یا اس کی طلب کرنا شاید کسی بیوقوفی سے کم نہیں۔ اگر آپ کو ایسی محبت مل گئی ہے، تو یہ آپ کی خوش قسمتی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ سو میں سے نوّے فیصد لوگ محبت نہیں، صرف اپنی خواہشات پوری کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا نے محبت کو ایک جسمانی خواہش تک محدود کر دیا ہے، اور اس کے اصل مفہوم کو مٹا کر رکھ دیا ہے۔ ایسے میں زِمل جیسی لڑکیاں خالص محبت کی تلاش میں ان درندوں کا شکار بن جاتی ہیں، اور ساری زندگی پچھتاوے میں گزار دیتی ہیں۔
1 251 252 253 504