All

Ayn ul Hayat Episode 2 by Maviya Ansari

چار لوگ، ہر ایک اپنے زخموں اور کہانیوں کا بوجھ اٹھائے، تنہا راستوں پر چل رہے ہیں۔ پھر قسمت ایسا کھیل کھیلتی ہے کہ ان کی دنیا ایک دوسرے سے ٹکرا جاتی ہے۔ دشمنی کی چنگاریوں میں محبت کے پھول کھلنے لگتے ہیں، پہلی نظر میں دل بے اختیار دھڑکنے لگتا ہے، ایک خاموشی اور سنجیدگی کا پیکر تو دوسرا ہنسی اور روشنی کی کرن۔ اور ان سب کے بیچ ایک ایسی محبت جنم لیتی ہے جو دلوں کو نرم، آنکھوں کو نم اور روح کو مکمل کر دیتی ہے۔

Jahan Aara Episode 2 by Nayab Hassan

کہانی ہے سلطان مراد اللہ خان کی ریاست میں قائم و دائم سات مینار محل کے گھٹن زدہ، ٹھنڈے تے خانے میں قید رازوں سے پردہ اٹھاتی چند زندگیوں کی۔ محبت، قربانی اور دغا میں جھولتے رشتے۔ سچ اور جھوٹ کی بنی بلند عمارتوں میں سے جھانکتے چاند اور تاروں کی روشنی میں محبت میں پڑتے بادشاہ اور ایک عام سی لڑکی کی۔
 سات مینار محل کے عالیشان باغ سے آتی مختلف قسم کے پھولوں کی خوشبو آپ کی توجہ کی منتظر ۔

Batin e Razam Episode 1 by Kulsum Taufeeq

یہ کہانی ہے ان کہی باتوں کہ ایسی باتیں جو ہم سب نے کبھی نہ کبھی سنی ہوگی یا پھر کہی بھی ہوگی مگر اپنے دل میں!
 ہوتے ہے کچھ زخم جو ہمیں اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتے ہیں ویسے ہی کُچھ باتیں ہوتی ہیں جو ہم کہہ نہیں سکتے اسی لیئے وہ ہمیں اندر سے کمزور کر دیتی ہیں۔پھر وہ ہمارے اندر سے کسی بھی صورت باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہے۔جیسے وہ غصّہ ہو،خوف ہو یا پھر نکلی مُسکراہٹ ہو۔
یہ کہانی ہمارے جیسے کرداروں کی ہے جنہوں نے اپنی زندگیوں میں ایسا کچھ دیکھا اور محسوس کیا ہیں کہ اُن کے دل میں کسی کو کھو دینے کا ،کسی پر اعتبار کرنے یا پھر کھل کر جینے کا ڈر آگیا۔۔
لیکن ہر دِن ایک سا نہیں ہوتا اور ہر کِسی کو اپنے ڈر کو دور کرنے کا موقع ملتا ہے انہیں بھی ملےگا۔۔اب دیکھنا یہ ہیں کہ یہ کردار خود کو کتنا بدلتے ہے!

Aurat ki Mohabbat Aur Nafrat Episode 4 by Alishba tul Muntaha

یہ ناول اک فرضی کہانی ہے۔ جو مختلف پہروں پر مبنی ہے۔
ناول عورت کی محبت اور نفرت میں دو پہلو دیکھاۓ گۓ ہے۔ جس میں عورت کی محبت دکھائی گئ ہے کہ عورت محبت ٹوٹ کے کرتی ہے۔ جبکہ نفرت میں عورت کی برابری نہیں۔ وہ شیطانی فطرت پر اتر آتی ہے۔
 ظلم کی نفی: معاشرتی دباؤ، روایتی رشتے، اور عورت پر تھوپی گئی مرضی کے خلاف مزاحمت۔
عورت کا مقام: ایک باپردہ، باوقار لڑکی کی اپنی شناخت، جذبات، اور فیصلوں کی آزادی کی جستجو۔
 محبت اور نفرت کا تصادم: مر کزی کردار کا ایک ان دیکھے، خاموش محافظ سے محبت کرنا، جبکہ اس کے اردگرد رشتے، خاص طور پر کزن کی صورت میں، اسے بندھن میں جکڑنا چاہتے ہیں۔
خفیہ ایجنسی اور سیاسی پس منظر: ہیرو کا خفیہ ایجنٹ ہونا اور اس کا تعلق کہانی میں سنسنی، سازش، اور بین الاقوامی عنصر بھی شامل کرتا ہے۔
  عورت کا انتقام: کہانی میں عورت کا انتقام دیکھایا گیا ہے۔ اس کو انتقام کیلۓ ہتھیار کی ضرورت نہیں زہانت کی ضرورت ہوتی ہے۔
 ناول کی بنیاد پر یہ ایک تخیلاتی، معاشرتی اور جذباتی کہانی معلوم ہوتی ہے جس کا مقصد قارئین کو نہ صرف محبت کی گہرائی دکھانا ہے بلکہ معاشرتی سچائیوں کو بھی آئینہ دکھانا ہے۔

Khaitul Abayz Episode 3 by Hamna Batool

کہانی کے وہ چار کردار، جن سے منسوب ہیں چار تجربے،
ہر انسان کا اپنا تجربہ ہر انسان کی اپنی کہانی،
کسی نے کچھ کھویا اور کسی نے اس راہ پہ کچھ پایا،
ہر تجربہ تکلیف پہ مبنی،
اور ہر تکلیف ہے مرحم کی منتظر ،
کسی کی خوشی سامنے کھڑی ہے ،
کسی کی خوشی نظر سے اوجھل ہو چکی ہے
1 239 240 241 504