All

Mere Khawabon Ki Rahguzar by Noor ul Ain

یہ کہانی صرف میری زندگی کے چند برسوں کی نہیں، بلکہ اس خود ساختگی کی کہانی ہے جو ہر دل میں پلتی ہے۔ خود ساختگی — یہ وہ ہنر ہے جو ہمیں اپنے دکھوں سے اٹھنے، اپنی کمزوریوں کو طاقت بنانے، اور اپنے خوابوں کی راہ پر چلنے کی ہمت دیتا ہے۔ میں نے اپنی نانو کی دعاؤں، اماں کی محبت، اور اپنی خودی سے سیکھا کہ زندگی ہر موڑ پر ایک نیا سبق دیتی ہے۔ یہ کہانی آپ سب کے لیے ہے — جو اپنے اندر کی آواز کو سنتے ہیں، جو خود کو دوبارہ بناتے ہیں، اور جو ہر حال میں جینا سیکھتے ہیں۔

Mera Dill Lahore by Aroosha Habib

تقدیر کے پیچیدہ جال میں الجھے جذبات، اور وہ سوالات جن کے جواب کبھی نہیں ملتے۔۔۔اگر آخر میں سب کچھ مٹی بن جانا ہے تو یہ دل اتنی شدت سے کیوں دھڑکتا ہے؟
اگر زبان احساسات کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی تو پھر دل انہیں سہنے کے لیے کیوں مجبور ہے؟درد سے لے کر تسلیم تک، خاموشی سے لے کر چیخ تک، اور محبت سے لے کر فنا تک

Khawab e Humrah by Saima Sayyed

خوابِ ہمراہ ایک خوبصورت محبت کی کہانی پیش کرتی ہے جس میں موجود کرداروں کی اپنی پہچان بنائی گئی ہیں۔ کہانی کے یہ دونوں کردار جن کی زندگی ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں ان کے راستے بھی علحیدہ ہیں لیکن ان کی منزل ہے۔ ایک اپنے خوابوں کو حقیقت بناتا ہے تو دوسرے کا اعتبار صرف حقیقی زندگی پر ہوتا ہے۔

Agar Mein Anarkali Hoti To by Syeda Noor ul Ain

اس شارٹ کامیڈی ناولٹ کو میں نے صرف فن اور مزاح کے لئے ہی لکھا ہے۔
نہ کہ کسی بھی اصل کردار کو برا کہنے یا بتانے کے لئے نہ میں اس دور میں موجود تھی اور نہ ہی میں نے ان سب کی مشقتیں دیکھی ہیں۔
میں نے یہ ناولٹ بس اپنے اس اچانک آجانے والے رات و رات خیال کی وجہ سے لکھا ہے۔
میرا انار کلی یہ اس زمانے سے ریلیٹیٹ لکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
میں نے بس اپنے خیال کو اچھے سے آپ سب کے سامنے پیش کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے۔

Yaadon Ka Sodagar by Sahar Irfan

“یادوں کا سوداگر” ایک گہرے، جذباتی، اور نفسیاتی سفر کی کہانی ہے۔ مرکزی کردار عریبہ ایک ایسی لڑکی ہے جو اپنی ماں کی موت کے بعد تلخ یادوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ ایک خواب نما بازار میں اُس کی ملاقات ایک پراسرار شخص عارب سے ہوتی ہے، جو لوگوں کی یادیں خریدتا ہے۔ لیکن ہر سودا ایک قیمت مانگتا ہے — اور وہ قیمت صرف یادیں نہیں، پہچان، احساس، اور روح کا ایک ٹکڑا بھی ہو سکتی ہے۔
یہ کہانی انسانی جذبات، غم، اور پہچان کی تلاش کا ایک علامتی سفر ہے جو قارئین کو آخری سطر تک سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

Sarab al Sakoon by Sahar Irfan

حدیہ ایک خاموش، ذہین لڑکی ہے جو کمپیوٹر اسکرین کے پردے کے پیچھے چھپے رازوں کو بے نقاب کرتی ہے۔ ایک دن اسے اپنے والد کی موت کی حقیقت کا سامنا ہوتا ہے، اور ایک انجان آواز اس کے وجود کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔ حدیہ کو ایک ایسے کھیل میں دھکیلا جاتا ہے جہاں نہ کوئی چہرہ اصل ہے، نہ کوئی سچ صاف۔ وہ سچ جاننے کے لیے خطرناک راستوں پر چلتی ہے، لیکن ہر قدم پر ایک نیا راز اور نیا دھوکہ منتظر ہوتا ہے۔ عمر — ایک ایسا شخص جو حدیہ کے ماضی اور حال دونوں سے جڑا ہے — کھیل کا آخری کارڈ ہے۔ سوال یہ ہے: کیا حدیہ سچ برداشت کر پائے گی؟ یا پھر انتقام اور سچ کے درمیان کہیں کھو جائے گی؟
1 2 3 130
Open chat
Hello 👋
How can we help you?