اقدار و روایات کی پاسداری ، بعض اوقات ایسے فیصلے کرواتی ہے ، کہ مکافاتِ عمل جب دروازے پر دستک دینے پہنچتا ہے ، تو اتنی گہری چوٹ پہنچاتا ہے، کہ ماضی کے ورق بھی لہو ٹپکانے لگتے ہیں ۔
یہ کہانی ہے شک اور بھروسے کے بیچ میں ڈولتے رشتے کی۔۔یہ کہانی ہے ارحان کے من چاہے رشتے کی۔۔یہ کہانی ہے ہاتھ تھام کر امید کی راہوں پر سفر کروانے والوں کی۔۔یہ کہانی ہے پیار محبت کے دعوں کی۔۔انسان اور اللہ کی محبت کے بیچ فرق کی۔۔یہ کہانی ہے اپنے ہمسفر کو اپنی محبت میں باندھنے کی۔۔