women rights

Mera Naseebaa 

نامکمل کرداروں کی مکمل داستاں۔۔۔۔محرمیوں کی شکار، نصیب کے لکھے پر یقین رکھنے والی لڑکی۔۔۔رب سے نیک ہمسفر کی متمنی اپنی ذات کے لیے بھی اتنی ہی استقامت اور اچھائیاں مانگتی ہے۔۔۔اپنے ہمسفر سے عزت،توجہ اور محبت کی توقع رکھتی ہے۔۔۔آپسی رشتے میں محبت سے زیادہ خلوص، وفاداری، پاسداری، دیانت داری کو ترجیح دینے والا لڑکا۔۔۔دو فریقین میں مساوی حقوق کا قائل۔۔۔ اپنی خوشیوں کے ساتھ ساتھ دوسرے فریق کی خوشیوں کو عزیز رکھنے والا۔۔۔ پارس انصاری اور زوہیب شاہ کی کہانی جو مکمل کرتے ہیں ایک دوجے کو۔۔۔۔

Mere Humsafar

یہ کہانی ہے  دو خود مختار انسانوں کی خود آگہی کی۔ جن کو ان کی تقدیر ایک ساتھ لے آئی۔  جب کہ ان کے خواب کچھ اور تھے۔ آگہی کے سفر کی مشکلیں ان کو ایک دوسرے کے قریب لے آئیں۔ اور انہوں نے جانا کہ بعض دفعہ سکون تو ہمیں پہلے ہی عطا کر دیا گیا ہوتا ہے جبکہ ہم اس کو ڈھونڈنے میں خود کو تھکا رہے ہوتے ہیں ۔

Zanjeeron Se Azaad by Binte Irshad

“زنجیروں سے آزاد” صرف ایک لڑکی کی کہانی نہیں، بلکہ ہزاروں لڑکیوں کی نمائندہ تحریر ہے جو روایت، جبر اور خاموشی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں۔ یہ کہانی نورین کی ہے — ایک ایسے گاؤں کی بیٹی جہاں عورت کا مقام صرف فرش سے نیچے اور آواز دیواروں سے باہر نہیں جاتی۔ لیکن وہ ایک ایسا چراغ ہے جو نہ صرف خود جلتا ہے بلکہ اندھیرے کو چیرنے کی ہمت بھی رکھتا ہے۔
یہ افسانہ نہ صرف عورت کی اندرونی جدوجہد کو اجاگر کرتا ہے، بلکہ معاشرے کے اس رویے پر بھی سوال اٹھاتا ہے جہاں ظلم کو چھپانا وفا، اور آواز اٹھانا بغاوت سمجھا جاتا ہے۔ مرکزی کردار نورین کے ذریعے قاری کو یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک حساس دل معاشرتی جبر کے سامنے خاموشی اختیار کرتا ہے، اور پھر وقت کے ساتھ اندر ہی اندر ٹوٹتا جاتا ہے۔