کہانی روم اور لاہور دو شہروں کی ہے۔ کہانی میں خون اور خوشبو کو بڑے خوبصورت انداز میں پوٹرے کیا گیا ہے۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہانی بے شک پرانے وقت کی ہے مگر اس کا تعلق آج کے معاشرے سے ہے۔ لاہور مجھے دل سے بہت پسند ہے اور اپنی کہانیوں میں مختلف زاویوں سے اسے بیان کرتی ہوں، اس کہانی میں بھی میں نے لاہور کے ایک نئے رنگ کو پینٹ کیا ہے۔ قاری کو خوشی بھی ہوگی اور دکھ بھی مگر یہی کہانی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ کہانی آپ کو اپنے اردگرد ہوتے واقعات سے بہت ملتی جلتی لگے گی اور یہی مجھے سب سے اچھا لگتا ہے۔ کہانی میں محبت ہے سیاست ہے، خون ہے خوشبو ہے۔۔ کہانی محض ایک کہانی نہیں ہے۔
قلب کہانی ہے ایسے دل کی جس نے ٹوٹ کر دوبارہ جڑنا سیکھ لیا۔ قلب کہانی ہے ایسے دل کی جس کو دوستی کا صحیح مطلب سمجھ تو آیا مگر اس کی بہت باری قیمت ادا کی۔ قلب کہانی ہے اس دل کی جس نے صدیوں خاموش محبت کو اپنے دل میں پناہ دی ۔قلب کہانی ہے اس دل کی جس نے رشتوں کی حقیقت کو جانا ۔قلب کہانی ہے ایسے دل کی جس نے اپنے آپ کو کھو کر خود شناسائی کا سفر طے کیا ۔ قلب کہانی ہے ایسے گمشدہ دل کی جس نے اپنے اکیلے وقت میں خدا کو اپنے سب سے قریب پایا۔یہ کہانی ہے عنایہ عظیم کی۔یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جس پر زندگی کی حقیقت ڈراؤنا خواب بن کر سامنے ائی اور اس کے پاس اس کو قبول کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں تھا۔

ملک ذوالفقار کہانی ہے اس انسان کی جو بظاہر طور پر دولت اور شان و شوکت سے بھرپور تھا مگر دل کی دنیا میں نہایت غریب تھا ۔ملک ذوالفقار کہانی ہے ایسے شخص کی جس کو زندگی نے ایک نیا موقع دیا اور اس پر رحمتوں کا ایک در کھولا گیا مگر اس نے سنگ دلی سے وہ در بند کر دیا اور اپنے لیے اندھیرے کا انتخاب کیا