یہ کہانی بہت عام ہے. ہر دوسرے خاندان میں یہ مسائل مل جاتے ہیں. افسوس کے ساتھ ہمارے معاشرے میں کئی عرشیہ موجود ہیں جو بیٹی ہونے کے جرم میں سزا سہتی ہیں. کئی افنان ہیں جنھیں ماں باپ کی شفقت نہیں مل رہی. سب اپنے خول میں بند ہوتے دنیا سے دور ہو رہے ہیں .معاشرے کے فرسودہ خیالات لوگوں کی زندگیوں سے خوشیوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں