Suspe

Bakht

کچھ ہیرے نوکیلے بھی ہوتے ہیں ، سب ہی نمائش کی خاطر نہیں پہنے جاتے ۔ ۔ ۔

کچھ ہاتھ قتل بھی کرتے ہیں ، سب ہی رنگوں کو بکھیرنا نہیں جانتے ۔ ۔ ۔
کچھ جادو فطرتاً بھی کیئے جاتے ہیں ، سب ہی غلطی سے سر زد نہیں ہوتے ۔ ۔
کچھ کی ماؤں کو نوچا بھی جاتا ہے ، سب کی حفاظت میں نہیں ہوتیں ۔ ۔ ۔
اور ۔ ۔
کچھ کو کچرے کی زینت بھی کر دیا جاتا ہے ، سب کے سب زںدہ نہیں رہ پاتے ۔ ۔
مگر ۔ ۔
جو زندہ رہ جاتے ہیں اور جو زندہ رہ کر بھی تنہا رہ جاتے ہیں ان سب کا کوئی نا کوئی محافظ بھی ضرور ہوتا ہے ۔ ۔
اور وہ محافظ، وہ خود ہی ہوتے ہیں ۔ ۔
یہی انکا بخت ہے ۔ ۔
اور یہی عرش پر لکھا جا چکا ہے ۔ ۔
Open chat
Hello 👋
How can we help you?