Novel Dharti Se Ambar by Maha Amir
مٹی کی خوشبو، فٹ بال کا جنون، اور تقدیر کا وہ ایک فیصلہ۔
یہ کہانی ہے لسبیلہ کی گلیوں سے اٹھنے والے ایک ایسے ستارے کی، جس کے خوابوں کو وقت کی بے رحم موجوں نے بکھیر کر رکھ دیا۔ ایک حادثہ، ایک گمشدہ پکار اور برسوں کا طویل انتظار…
ایک پچکی ہوئی فٹ بال، ایک پرانی جرسی، سرخ شیشے کی چوڑیاں اور اندھیرے کمرے میں آہستہ آہستہ گھومتا ہوا ایک وائس ریکارڈر!
کیا دائم اپنی کھوئی ہوئی متاع واپس پا سکے گا؟ یا اس کی تلاش کے پیچھے کوئی ایسا ہولناک سچ چھپا ہے جو اس کے وجود کو ہی بدل کر رکھ دے گا؟ لسبیلہ کے تپتے میدانوں سے مانچسٹر کی ٹھنڈی بارشوں تک پھیلی ہوئی ایک ایسی داستان ، جہاں ہر یاد ایک فریب ہے۔