social

Bakht

کچھ ہیرے نوکیلے بھی ہوتے ہیں ، سب ہی نمائش کی خاطر نہیں پہنے جاتے ۔ ۔ ۔

کچھ ہاتھ قتل بھی کرتے ہیں ، سب ہی رنگوں کو بکھیرنا نہیں جانتے ۔ ۔ ۔
کچھ جادو فطرتاً بھی کیئے جاتے ہیں ، سب ہی غلطی سے سر زد نہیں ہوتے ۔ ۔
کچھ کی ماؤں کو نوچا بھی جاتا ہے ، سب کی حفاظت میں نہیں ہوتیں ۔ ۔ ۔
اور ۔ ۔
کچھ کو کچرے کی زینت بھی کر دیا جاتا ہے ، سب کے سب زںدہ نہیں رہ پاتے ۔ ۔
مگر ۔ ۔
جو زندہ رہ جاتے ہیں اور جو زندہ رہ کر بھی تنہا رہ جاتے ہیں ان سب کا کوئی نا کوئی محافظ بھی ضرور ہوتا ہے ۔ ۔
اور وہ محافظ، وہ خود ہی ہوتے ہیں ۔ ۔
یہی انکا بخت ہے ۔ ۔
اور یہی عرش پر لکھا جا چکا ہے ۔ ۔

Hazimat ul Qalb Part 2

محبت کے الگ معنوں سے آشنا کرواتی یہ کہانی ان چار شخصیات کے گرد بسیرا کرتی ہے جو حقیقی زندگی کے حقائق سے بخوبی واقف ہوتے ہیں ..محبت میں تڑپتے اور محبت کے لیے تڑپتے وہ کردار اپنی محبت کے لیے جینا بہت اچھے سے جانتے ہیں..ہر مرتبہ محبت میں مرنا ضروری نہیں ہوتا بلکہ محبت میں محبتوں کے لیے جینا بھی ایک عظیم محبت ہےیہ کہانی بھی کچھ اسی طرح کے پہلو اجاگر کرتی ہے..

Kuch Khaas Hai

یہ کہانی ہے ایک  ڈیوارسی فادر اور ایک سنگل مدر کی، کہانی ہے ارحم  اور اجیارہ کی، یہ کہانی ہے ان کے دو معصوم بچوں زیان اور میرال کی اور ان کی زندگی میں موجود خلاء کی اور ان کی چھوٹی چھوٹی معصوم خواہشات کی کہ کیسے اپنے بچوں کی خواہشات  کو پورا کرتے قسمت ان دونوں کو ایک دوسرے کے مقابل لے آئی تو کیا کر پائیں گے یہ دونوں اپنے بچوں کی زندگی کا خلاء پر یا پھر ہمیشہ کی طرح قسمت لے گی ان دونوں کا امتحان آئیے جانتے ہیں کچھ خاص سے۔۔۔
1 2 3 4 26
Open chat
Hello 👋
How can we help you?