social

Saat ( Seven) Part 1

کہتے ہیں سات ایسے گناہ ہیں جن سے انسان کو منع کیا گیا جو ہر گناہ کی جڑ ہیں یہ سات گناہ کیسے ہر انسان کی روزانہ کی زندگی میں اثر انداز ہوتےہیں اور ان سات گناہوں کی کہانی سے سات ایسے افراد جو ایک دوسرے سے بہت الگ ہیں مگر ان کے گناہ انکو کیسے آپس میں جوڑتے ہیں اور انکی زندگیوں میں ہونے والے کچھ ایسے خطرناک واقعات جس میں وہ سب پھنس جاتے ہیں کیا یہ گناہ انکو برباد  یا آباد کریں گے  یا کسی اور دنیا کے راز کھول دیں گے اس کیلیۓ اپنی اپنی سیٹ بیلٹ پہن لیں کیونکہ سات کا ایڈونچر شروع ہونے والا ہے

Safar e Ishq

 سفر عشق کی کہانی عیسائی،مسلم کے گرد گھومتی ہے۔ مکافات،بدلے پر مبنی سسپنس سے بھرپور کہانی۔
نماز کے گرد گھومتی کہانی ،ایک عیسائی لڑکے کی اللہ سے چھپے تعلق کی کہانی،ایک لڑکی کی کہانی جس نے اپنے باپ کے کردہ گناہ کی سزا بھگتی ہے۔
ایک امیر زادے کی رب سے جڑنے کی کہانی۔
سفر عشق سفر ہے اندھیرے سے اجالے تک کا۔سفر عشق سفر ہے باطل سے حق ہے۔یہ سفر ہے اندھیرے سے اجالے کا۔

Safar or Humsafar

سفر اور ہمسفر کبھی صحیح بھی ہوتے ہیں اور کبھی غلط بھی۔ ضروری نہیں کہ سفر میں موجود ہمراہی ہی ہمسفر بھی ہوں۔ ہم اکثر اپنے سفر کے لیے غلط ہمراہ چن لیتے ہیں جو طویل راستہ کاٹنے کہ باوجود بھی ہمسفر نہیں ہوپاتے جبکہ کبھی کبھار ہمارا سفر ہی غلط ہوتا ہے، نہ منزل ہماری ہوتی ہے نہ ہمراہ ہمارے، وہ ایک لاحاصل سفر ہوتا ہے۔ لیکن اگر جو سفر اور ہمسفر صحیح مل جائے تو پھر زندگی حسین ہوجاتی ہے، یہ ایسے ہی دو مسافروں کا سفر ہے جنہوں نے غلط راہوں پہ بھٹک کر ایک دوسرے کو پایا۔

Sanwali

سانولی ناول جو رنگ و روپ پر نہیں قسمت پر لکھی گئی ایک کہانی ہے جو یہ بات بتاتی ہے کہ انسان رنگ روپ سے نہیں قسمتوں سے جیتتا یا ہار تا ہے اور یہی قسمت تھی جو حور عرش کی ماں کو ایک اچھے تہذیب گھر کی بہو ہونے کے باوجود اسے اور حور عرش کو بے گھر ہونا پرا مگر صبر کرنے والوں کو قسمت عطا بھی کرتی ہے

Saraab

یہ کہانی ہے صرف ایک کردار کی۔ ایک لڑکی جس کا نام شوال فاطمہ ہے۔ وہ ایک ایسی زندگی کی تلاش میں ہے، جہاں آسائشیں ہوں، سکون ہو۔ قدرت اُسے دو راستے دیتی ہے۔۔۔ چُناؤ اُسکے ہاتھ میں ہے۔ مگر کیا ضروری ہے کہ ہمیشہ ہمارا چُنا ہوا راستہ ہی ٹھیک راستہ ہو؟ ہاں یہ ضروری ہے کہ ہر بُرا راستہ پچھتاوے کے نشان ضرور چھوڑ جاتا ہے۔

Self Obsession

میں نے زندگی کو اپنے لیے ہمیشہ تلخ پایا ہے۔ شادی شدہ زندگی میں کو ئی لمحہ میرے لیے حسین یاد ثابت نہیں ہوا۔ بعض اوقات ہم کسی سے حادثاتی طور پرٹکرا جاتے ہیں ۔ اور خواہش نا ہونے کے باوجود ہم انکی زندگی میں جبراً داخل کردے جاتے ہیں ۔

1 20 21 22 26
Open chat
Hello 👋
How can we help you?