انتقام کے شعلوں سے سیراب ہوتے محبت کے پھولوں کی داستان، اپنے مان، تحفظ اور حق کے لیے لڑتی لڑکی کی داستان، محبت کے کانٹوں سے دامن بچانے کی داستان، ٹوٹی شخصیت کے ساتھ پروان چڑھنے کی داستان۔
یہ کہانی دو کزنز کی ہے جو ایک”معصوم” اور “پاکیزہ” دوسری اتنی ہی چالاک اور “نڈر”ہے ۔۔۔اپنا سارا “گناہ” اپنی کزن پہ ڈال کر خود “پر سکون” ہو جاتی ہے مگر “مکافات عمل” ایک “اٹل” حقیقت ہے ۔۔۔
تبدیلی جب بھی آتی ہے پورے کروفر سے آتی ہے اور انسان کی سب سے بڑی خوبی ہی یہ ہے کہ وہ اس تغیر کو پوری روح سمیت قبول کرلیتاہے ۔ عجب مائع صفت ہوتا ہے آدمی بھی۔ ڈھلتا جاتا ہے اور مسخ بھی نہیں ہوتا