Aah Neem Kash Is a Family Based Novel by Aasiya Raees Khan Publishing in Shuaa Digest.
ناول: آہ نیم کش از آسیہ رئیس خان
قسط نمبر: ۶
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
شعاع ڈائجسٹ فروری ۲۰۲۶
عدن کی زندگی کے بارے میں ایک ایک کر کے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں اور کئی راز کھلتے جا رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اسپتال میں داخل کیوں ہے؟ اور اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟
ادھر میر عثمان کے ماضی کے حوالے سے تجسس بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ماضی میں دکھائے گئے دو کردار، جن میں ایک لڑکا اور اس کے دوست کا ذکر کیا گیا تھا، وہ دوست میر عثمان ہی معلوم ہوتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ کس کا کس سے کیا تعلق ہے؟ اور کون سا کردار کس سے جڑا ہوا ہے۔
کیا آپ لوگوں نے قسط پڑھ لی؟