یہ کہانی ہے محبت کی ، کہانی ہے زایان اور زینا کی ۔ یہ ایک خاندان کی کہانی ہے زائنہ کی کہانی ہے جو بہت شوخ و چنچل سی لڑکی ہے کہانی ہے زائنہ کے چنگیز خان زایان کی جس نے زائنہ سے محبت نہیں عشق کیا تھا ۔
یہ کہانی ہے عبیر زمان اور ارھاب سکندر کی اس کہانی کا سب سے خوبصورت کردار ہے ولی ارھاب سکندر ، جو کہ ایک معصوم پیارا سا بچہ ہے،جو کہ اپنی ماں کی محبت سے محروم تھا پر عبیر اور ارھاب کو ملا کر وہ اپنی ماں ڈھونڈ لیتا ہے ۔۔۔
عبیر تھوڑی ناسمجھ اور لا اوبالی سی لڑکی ہے پر دل کی اتنی ہی اچھی اور اپنے دل کے ہاتھوں وہ اکثر زندگی میں دھوکے کھاتی ہے۔۔۔۔
ارھاب سکندر ایک سمجھدار اور سلجھا ہوا شخص ہے جو اپنی عقل سے ہمیشہ عبیر کو بچا لیتا ہے ۔۔۔۔