Jo Tum Saath Ho
NOVELS HUB SPECIAL NOVEL
جو تم ساتھ ہو ” خوبصورت رشتوں سے گندھی ایک ایسی کہانی جو بیک وقت مختلف کرداروں کے احساسات ، جزبات اور آپسی تعلقات کی ترجمانی کرتی ہے ۔ایک ایسی کہانی جو پیغام دیتی نظر آتی ہے کہ آپکو آپکی پسند نا پسند کے پیمانے پر ساتھی چننے کا پورا حق ہے، اور ہر انسان کی اپنی زندگی کو لے کر کچھ ترجیحات ہیں جن سے ضروری نہیں ہر ایک متفق ہو ۔جو سکھاتی ہے کہ کیسے اپنوں کی خاطر کبھی کبھار اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کرنا آپکو بہت سی خوشیاں دے سکتا ہے ، جو بتاتی ہے کہ قدرت کی طرف سے ملنے والی ہر نعمت کو ، اپنی ضد اور ترجیحات کو کچھ دیر کے لیے ایک طرف کر کے ،کھلے دل سے قبول کرنے والے کبھی خالی دامن نہیں رہتے . یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جس نے ایک ٹاکسک رشتے کو مزید گهسیٹنے کے بجائے خود کے لیے اسٹینڈ لیا۔ جو خود ترسی کا شکار نہیں ہوئی اور خودمختاری کی راہ چنی اسکے صبر کا حاصل ایک ایسے شخص کی صورت اسے ملا جو تپتی دھوپ میں گھنی چھاؤں کی مانند ثابت ہوا.ملیے کچھ ایسے کرداروں سے جو اپنے آپ میں بہت سی کمیوں کے باوجود ایک خوب صورت زندگی گزارنے کے کچھ ڈھنگ سیکھ ہی لیتے ہیں ۔کیوں کہ زندگی کبھی بھی مکمل نہیں ہوتی کچھ خانے وقت کے ساتھ بھرتے ہیں اور آپ نے اپنے صحیح وقت کا انتظار کرنا ہوتا ہے
Jurm Saza e Ishq
جُرم بڑا ہو یا چھوٹا جُرم ہی کہلاتا ہے۔یہ کہانی ہے جُرم سزائے عشق کی۔جس میں جُرم کی سزا ملے گی عشق کی صورت میں۔یا پھر اِن سب کو اپنے ہاتھوں اپنے جُرم کے باعث اپنا عشق گوانا پڑے گا۔
Likha Tha Jo Nasebon Mein
اس سب میں آپ کی غلطی بھی تو نہیں ہے ضامن ۔بس نصیب میں ہی ایسا ہونا لکھا تھا ۔آپ نے تو کوئی بے ایمانی نہیں کی جو یوں خود کو دوش دے رہے ہیں ۔میں ہی اچانک آپ کی زندگی میں آ دھمکی تھی ۔اس کی سزا مہرماہ کے معصوم دل کو کیوں ملتی ۔بخدا میں خوش ہوں ۔میرے دل میں ذرا برابر ملال نہیں ۔اگر ہوتا تو کیا میں خود آپ کو کہتی مہرماہ سے شادی کرنے کو ۔وہ آپ کی زندگی میں مجھ سے پہلے سے تھی ۔بچپن کی منگ ۔۔۔۔آپ تو کسی بھی لڑکی کا خواب ہو سکتے ہیں پھر کیسے ممکن تھا اس نے آپ سے منسوب ہو کر بھی آپ کے خواب اپنی آنکھوں میں نہ بنے ہوں ۔میں کیسے وہ سارے خواب نوچ کر اپنی زندگی کی تعبیر حسین بنا لیتی ۔بلکہ سچ کہوں تو پچھلے ایک سال سے جو بوجھ میرے دل پر دھرا تھا پچھلے سات دن میں وہ کہیں غائب ہو گیا ہے ۔میں تو ایسے بھی خوش ہوں ۔کبھی آپ سے کوئی ڈیمانڈ نہیں کروں گی کہ مجھے اپنے خاندان سے متعارف کروائیں ۔میرے لئے آپکا نام آپ کی ہمسفری ہی سب کچھ ہے ۔بس ایک التجا ہے آپ سے ضامن ۔اگر کبھی مجھے کچھ ہو گیا تو میرے بچے کو خود سے جدا مت کیجئے گا ۔اسے اپنے پاس ہی رکھئے گا ۔
Maah Mir
یہ کہانی ماہ میر، یہ کہانی ترکی میں رہنے والی ایک لڑکی کی ہے جو زندگی کے مختلف نشیب و فراز، مشکلات اور خوابوں کی تکمیل کی جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ناول اس کی شخصیت، حوصلے اور محبت کے سفر کو بیان کرتا ہے، جہاں ہر موڑ پر زندگی اسے نئے چیلنجز کے ساتھ آزماتی ہے۔ کہانی نہ صرف اس کے اندرونی جذبات اور کشمکش کو پیش کرتی ہے بلکہ سماج کی حقیقتوں اور اس کے خوابوں کے ٹکراؤ کو بھی خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔
Mai Yara Nawaz
یہ آپ بیتی ہے یارا نواز کی۔ آپ ہی کی طرح ایک عام سی لڑکی کی۔ جس کے مسئلے بھی آپ ہی کی طرح عام ہیں۔ وہ بھی روز اس معاشرے میں بہت سی چیزوں کا مقابلہ کرتی ہے۔ آپ کی طرح اس کے بھی خواب ٹوٹتے ہیں۔ دوسروں کو دیکھ کر احساس کمتری اور کملیکس کا شکار ہو جاتی ہے۔ روز خود سے ایک نئی جنگ اسے خود کو جاننے کے سفر پر گامزن کر دیتی ہے۔ جہاں وہ بار بار زخمی تو ضرور ہوتی ہے مگر ایک وقت آتا ہے جب وہ اپنا آپ پا لیتی ہے۔ جہاں سے وہ صرف یارا نواز بن کر نکلتی ہے۔ کیونکہ اس کے نزدیک آپ، آپ ہیں ۔ کوئی بھی آپ کی مانند نہیں ہے۔ آپ اپنے اندر خود ایک ہیرا ہیں۔
Man Raqsam Tan Raqsam
We Do not Own The Rights Of The Novel
Man Raqsam Tan Raqsam is a Age Difference Based, Second Marriage Based Romantic Novel by Nisha Umer now Available for free to download.
Meezab e Noor
اس کہانی کو پڑھ آپ کو سمجھ آجاۓ گی کہ میزاب نورنے یہ کیوں کہا تھا۔
”لوگوں کے سامنے دکھوں کا رونا رو کر ہم ہمدردیاں تو سمیٹ لیتے ہیں لیکن اپنی شخصیت کا وقار ہمیشہ کیلۓ کھو دیتے ہیں ۔“